غیر فعال ہاٹ میل کا اکاؤنٹ کھلوائیں!

arifkarim

معطل
کچھ دن قبل خاکسار کا 9 سال پرانا ہاٹ میل اکاؤنٹ بند ہو گیا۔ لاکھ اسٹینڈرڈ ری سیٹنگ کی کوشش کرلی، ہر طرح کے وظیفے آزمائے مگر ڈھیٹ اکاؤنٹ کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ قریب تھا کہ ہمیں ہارٹ اٹیک ہو جاتا کہ ایک سائٹ پر بہت ہی مؤثر طریقہ کار مل گیا! :grin:
طریقہ کار کچھ یہ ہے کہ اس سائٹ پر جائیں:
https://support.live.com/default.aspx?productKey=wlidvalidation&locale=en-us
یہاں قریباً ۱۲، ۱۳ سوالات کا فارم پُر کریں جو آپکے منجمد اکاؤنٹ سے متعلق ہوگا۔ ایک دن کے اندر اندر آپکو خالصتاً مائکروسافٹ اسپورٹ کی طرف سے اکاؤنٹ ری سیٹنگ ای میل، دوسرے ایڈریس پر موصول ہو جائی گی۔ یوں چند اسکینڈ میں آپ بیچانیوں سے آزاد ہوں گے! :)
! یاد رہے کہ ان تمام سوالات کا بہترین حد تک جواب دینا ضروری ہے، تاکہ آپکے اکاؤنٹ کی درست شناخت کی جاسکے!
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ عارف کریم۔ گم شدہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لئےانہوں نے کئی طریقےبدلے ہیں۔ سب سے پہلے والا سب سے آسان تھا۔ جس میں لائیو سپورٹ کو صرف دو ای میل کرنا پڑتی تھیں۔
 

محبوب خان

محفلین
باقی تو سب کچھ بجا مگر لڑی کے عنوان میں لفظ "مجنمد" کی جگہ اور اگر "غیر فعال" استعمال ہوتا تو شاید بہتر ہوتا۔

لڑی کے اندر موجود مواد کے لیے عارف صاحب شکریہ۔
 
Top