فاؤنڈیشن کا استعمال
فاؤنڈیشن چہرے کے میک اپ کے لئے انتہائی اہم چیز ہے ، یہ معمولی سے معمولی نقص کو چھپا کرباقی میک اپ کے لئے ایک سطح فراہم کرتی ہے ۔ فاؤنڈیشن چہرے کے بعض حصوں کو نمایاں کرنے اور چمک دار بنانے کے کام بھی آتی ہے ۔ فاؤنڈیشن دو قسم کی ہوتی ہے ۔ ایک میں چکنائی بنیادی عنصر کے طورپر شامل ہوتی ہے اور دوسرے میں پانی بنیادی عنصرکی حیثیت رکھتا ہے لہذٰا جلد کی مناسبت سے اس کا انتخاب کریں ۔ فاؤنڈیشن خریدنے سے پہلے بوتل سے تھوڑا سا فاؤنڈیشن نکال کر اپنی کلائی پر ملیں ۔ اگر یہ جلد پر نمایاں نظرنہیں آ رہا تو سمجھ لیں یہ شیڈ آپ کے لئے مناسب ہے ۔ پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگانے کے بجائے جہاں ضرورت ہو وہاں لگائیں ۔ گردن اور کانوں پر بھی ہلکا فاؤنڈیشن لگائیں تاکہ یہ حصے بھی چہرے کی رنگت کے مطابق نظر آئیں ۔ بشکریہ روزنامہ اعتماد