فائر فاکس۔ 3 کے مقامیانے کی صورتِ حال

الف عین

لائبریرین
فائر فاکس 3 ابھی کچھ دن قبل ہی رلیز ہوا تھا۔ لیکن اب اس کے بہت سے مکمل مقامیائے ہوئے پیکیجیز دستیاب ہیں۔ ہند و پاک کی زبانوں میں گجراتی اور پنجابی شامل ہیں۔ عربی بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ نئی ’تشکیلات‘ میں جو بی ٹا سٹیج کی ہیں، ان میں ہندی، تیلگو مراٹھی اور کنڑ شامل ہیں۔
فائر فاکس ۔ 2 کے لنگویج پیکس میں فارسی شامل ہے۔
لیکن اردو۔۔۔؟؟؟؟؟؟
http://en-us.www.mozilla.com/en-US/firefox/all.html
 

دوست

محفلین
فائر فاکس کو ترجمہ کرنے کا طریقہ سب سے نرالا ہے۔ پو فائلوں بجائے موزیلا کا کوئی اپنا ہی فارمیٹ ہے۔ پھر اس کے ہر دو ماہ کے بعد جو ورژن جاری ہوتے ہیں وہ ساتھ ترجمے کو بھی بیکار کردیتے ہیں۔ بار بار کون اتنی تکلیف کرے۔
 

مکی

معطل
شاکر کی بات درست ہے.. اس کا ترجمہ بہت مشکل کام ہے فائر فاکس دو کے ترجمہ میں مجھے جو پاپڑ بیلنے پڑے تھے وہ میں ہی جانتا ہوں.. پھر بھی میں ایک بار پھر اس کے ترجمہ کا پنگا لینے کے لیے تیار ہوں.. اس کے ترجمہ میں عرب آئیز والے بہت مہارت رکھتے ہیں.. انہی سے اس بارے مدد طلب کرنی پڑے گی.. لیکن ذرا فرصت سے..
 
Top