فائر فاکس اور آپیرا

الف عین

لائبریرین
میں نے فائر فاکس کو نفیس نستعلیق سے کانفیگیور کر رکھا ہے ۔مگر نہ جانے کیا بات ہے کہ یہ مجھے لاگ ان نہیں لرنے دیتا۔ ٹیکسٹ باکس میں کرسر ہی نہیں آتا جو میں ٹائپ کر سکوں۔ میرے اوپیرا میں تو آسانی سے اس کی جادوئی چھڑی کی بدولت لاگ ان کر لیتا ہوں مگر یہ نفیس نستعلیق نہیں استعمال کرنے دیتا۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ کیا جادو ہے؟
بہر حال میں یہ کرتا ہوں کہ پیغامات پڑھتا ہوں فائر فاکس میں اور جواب دیتا ہوں اوپیرا میں جب کہ اس میں سیدھے ٹائپ کرنے میں گڑبڑ ہوتی ہے۔
 
مسئلہ درپیش نہ آیا

السلام و علیکم

میں نے کچھ ہی دن قبل فائر فاکس کا ورژن 1٫5 انسٹال کیا ہے۔ یہ ابھی بیِٹا میں ہے مگر پھر بھی بہت اچھا جارہا ہے۔ خیر اس میں آپ کے کہنے کے مطابق میں نے لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو کوئی دشواری نہ ہوئی۔

شارق
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق مستقیم صاحب:

زہے نصیب، آپ کو بھی بوریت سے فرصت ملی تو آپ نے ہماری محفل کو عزت بخشی۔ آپ آتے رہا کریں۔ ہمیں آپ کے قیمتی مشوروں کی ضرورت ہے۔

والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اب مشکل آسان ہو گ

ابھی پتہ چلا کہ انٹرنیٹ اکسپلورر میں بھی لاگ ان کی مشکل ہو رہی ہے۔ اور اچانک یہ تجربہ ہوا کہ دونوں براؤزرس انگلش کے ریڈیو بٹن کو سلیکٹ کرنے سے اردو میں ٹائپ کرنے دے رہے ہیں۔ اور اب میں لاگ ان ہو سکتا ہوں۔ مگر نبیل میاں اس بگ پر غور کریں!!
 
اوپیرا

آج سے اوپیرا پر فورم میں اردو لکھنا بند ہوچکا ہے اگر کوئی صاحب اس کی طرف توجہ دیں تو مشکور ہونگا۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
اوپیرا میں اصل میں لکھنا مشکل نہیں، مگر ٹائپ کرتے وقت الفاظ کی ترتیب غلط دکھائی دیتی ہے، پڑھنے میں ٹھیک ہی آتا ہے۔ البتہ فورم کے عنوانات ت ا ق ر ف ت م نظر آتا ہے (متفرقات کے لے)
 
Top