فائر فاکس میں کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں دیکھیے

راقم

محفلین
السلام علیکم اردومحفل کے دوستو
میں آج فائر فاکس براؤزر استعمال کرنے والوں کو ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں دیکھ سکیں گے۔ مجھے خود اس کی ضرورت بی بی سی اردو کو نستعلیق فانٹ میں دیکھنے کے لیے پیش آئی۔ یہ فائر فاکس کا ایک ایڈ آن ہے جس کا نام ہے فانٹ ری پلیسر (Font Replacer) ۔
تو بسم اللہ کرتے ہیں:
سب سے پہلے آپ درج ذیل پتے پر چلے جائیے:
[
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/font-replacer/[/url​
]
یہاں آپ کو دو آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ دائیں والے آپشن یعنی Add to Firefox کو سلیکٹ کیجیے اور فانٹ ری پلیسر کو انسٹال کر لیجیے۔ فائر فاکس کو ری سٹارٹ کیجیے اورمینیو میں سے ٹولز پر کلک کیجیے اور ایڈ آنز پر کلک کیجیے۔ یاد رکھیے کہ اگر ایڈ آنز کی ونڈو پہلے ہی سے کھلی ہو تو ٹولز میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فانٹ ری پلیسر کے آپشنز پر کلک کیجیے۔ نئی ونڈو میں آپ کو دو باکس نظر آئیں گے ۔ بائیں طرف والے باکس میں مختلف فانٹس کے نام لکھے ہوں گے جب کہ دائیں والے باکس میں آپ کو صرف ایریل فانٹ نظر آئے گا۔
اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایریل فانٹ کو سلیکٹ کر کے مٹا دیجیے اور اس کی جگہ یا کوئی بھی نستعلیق فانٹ لکھتے جائیے۔مثلاً
Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq​
بائیں طرف والے باکس میں بھی آپ چند ایک فانٹس کا اضافہ کر لیجیے۔ مثلاً
Verdana, Lucida Console, Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman, Tahoma, Georgia, etc​
اب ایپلائی اور سیو پر کلک کیجیے اور فائر فاکس کو ری سٹارٹ کر کے کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے فانٹ میں دیکھیے اور لطف اٹھائیے۔ فانٹس کے نام کے سپیلنگ میں غلطی نہ کیجیے۔ آپشنز میں جا کر آپ ذائقہ بدلنے کے لیے کوئی اور نستعلیق فانٹ دائیں باکس میں لکھیے اور اسے بھی چیک کر کے دیکھ لیجیے۔ یاد رکھیے کہ جتنے فانٹس بائیں طرف ہوں اتنی بار دائیں طرف بھی نستعلیق فانٹ لکھا ہوا ہونا چاہیئے۔
فانٹ ری پلیسر کی سیٹنگ کرنے کے بعد آپ کو ہر جگہ جہاں بھی اردو لکھی ہو گی، نستعلیق فانٹ میں ہی نظر آئے گی۔ صرف وہ الفاظ آپ کو نسخ میں دکھائی دیں گے جن کو تصویری شکل میں لکھا گیا ہے۔
ہم نے تو اپنا فرض پورا کیا اور بات آپ تک پہنچا دی ۔ اب آپ اس پر عمل کریں یا نہ کریں یہ آپ کی ذاتی پسند و نا پسند پر منحصر ہے۔
اگر کوئی مشکل پیش آئے تو راقم خدمت کے لیے حاضر ہے۔
والسلام
دعاؤں کا طالب
 
عثمان

محفلین
تمام فونٹ تبدیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ صرف متعلقہ اردو فونٹ ہی تبدیل کریں۔ مثلاً اگر بی بی سی کی سائٹ نسخ میں ہے اور نستعلیق میں دیکھنا چاہتے ہیں تو مذکورہ ایڈ آن میں بائیں طرف نسخ فونٹ شامل کریں اور دائیں طرف اس کے سامنے نستعلیق فونٹ لکھ دیں۔ اس طرح صرف نسخ ہی نستعلیق میں تبدیل ہو گا۔ انگریزی فونٹ جوں کے توں رہیں گے۔
 
جی بالکل بجا فرمایا۔ اصل میں اردو میں ای میل لکھتے ہوئے مجھے انگریزی فانٹس کو بھی نستعلیق میں میں دیکھنے اور لکھنے کا شوق تھا اس لیے میں نے انگریزی فانٹس کو بھی نستعلیق میں تبدیل کر دیا تھا۔ احباب خود مختلف تجربات کر کے اپنی مرضی کے فانٹس میں اپنی پسندیدہ ویب سائٹ کو دیکھ سکتے ہیں۔
چونکہ مختلف سائٹس الگ الگ فانٹس استعمال کرتی ہیں اس لیے بھی میں نے سب کو نستعلیق ہی بنا رکھا ہے۔ اردو محفل کی تمام تحریر سوائے لفظ " اردو محفل" کےمجھے بغیر کوئی فانٹ سلیکٹ کیے عطاری فانٹ میں دکھائی دے رہی ہے جو میں نے ایڈ آن میں منتخب کر رکھا ہے۔
تبصرے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
 
arifkarim

معطل

زبردست، ٹیسٹ کرتے ہیں :)
 
افضل حسین

محفلین
السلام علیکم اردومحفل کے دوستو
میں آج فائر فاکس براؤزر استعمال کرنے والوں کو ایک ایسا طریقہ بتانے جا رہا ہوں جس سے آپ کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے نستعلیق فانٹ میں دیکھ سکیں گے۔ مجھے خود اس کی ضرورت بی بی سی اردو کو نستعلیق فانٹ میں دیکھنے کے لیے پیش آئی۔ یہ فائر فاکس کا ایک ایڈ آن ہے جس کا نام ہے فانٹ ری پلیسر (Font Replacer) ۔
تو بسم اللہ کرتے ہیں:
سب سے پہلے آپ درج ذیل پتے پر چلے جائیے:
[
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/font-replacer/[/url
]
یہاں آپ کو دو آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ دائیں والے آپشن یعنی Add to Firefox کو سلیکٹ کیجیے اور فانٹ ری پلیسر کو انسٹال کر لیجیے۔ فائر فاکس کو ری سٹارٹ کیجیے اورمینیو میں سے ٹولز پر کلک کیجیے اور ایڈ آنز پر کلک کیجیے۔ یاد رکھیے کہ اگر ایڈ آنز کی ونڈو پہلے ہی سے کھلی ہو تو ٹولز میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فانٹ ری پلیسر کے آپشنز پر کلک کیجیے۔ نئی ونڈو میں آپ کو دو باکس نظر آئیں گے ۔ بائیں طرف والے باکس میں مختلف فانٹس کے نام لکھے ہوں گے جب کہ دائیں والے باکس میں آپ کو صرف ایریل فانٹ نظر آئے گا۔
اب آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایریل فانٹ کو سلیکٹ کر کے مٹا دیجیے اور اس کی جگہ یا کوئی بھی نستعلیق فانٹ لکھتے جائیے۔مثلاً
Jameel Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq
بائیں طرف والے باکس میں بھی آپ چند ایک فانٹس کا اضافہ کر لیجیے۔ مثلاً
Verdana, Lucida Console, Urdu Naskh Asiatype, Times New Roman, Tahoma, Georgia, etc
اب ایپلائی اور سیو پر کلک کیجیے اور فائر فاکس کو ری سٹارٹ کر کے کسی بھی اردو ویب سائٹ کو اپنی مرضی کے فانٹ میں دیکھیے اور لطف اٹھائیے۔ فانٹس کے نام کے سپیلنگ میں غلطی نہ کیجیے۔ آپشنز میں جا کر آپ ذائقہ بدلنے کے لیے کوئی اور نستعلیق فانٹ دائیں باکس میں لکھیے اور اسے بھی چیک کر کے دیکھ لیجیے۔ یاد رکھیے کہ جتنے فانٹس بائیں طرف ہوں اتنی بار دائیں طرف بھی نستعلیق فانٹ لکھا ہوا ہونا چاہیئے۔
فانٹ ری پلیسر کی سیٹنگ کرنے کے بعد آپ کو ہر جگہ جہاں بھی اردو لکھی ہو گی، نستعلیق فانٹ میں ہی نظر آئے گی۔ صرف وہ الفاظ آپ کو نسخ میں دکھائی دیں گے جن کو تصویری شکل میں لکھا گیا ہے۔
ہم نے تو اپنا فرض پورا کیا اور بات آپ تک پہنچا دی ۔ اب آپ اس پر عمل کریں یا نہ کریں یہ آپ کی ذاتی پسند و نا پسند پر منحصر ہے۔
اگر کوئی مشکل پیش آئے تو راقم خدمت کے لیے حاضر ہے۔
والسلام
دعاؤں کا طالب
مجھے فونٹ ریپلیسر نہیں ملا
 
Top