فائر فاکس نے تمام ایڈ آنز بند کر دئے!

جاسم محمد

محفلین
فائر فاکس ٹیم کی غفلت نے دنیا بھر میں فائر فاکس براؤزرکے ایڈ آنز ڈس ایبل کر دئے ہیں۔ جس پر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے؟
 

محمد سعد

محفلین
اللہ معاف کرے۔ انٹرنیٹ کے ابتدائی تجربے کی یاد تازہ ہو گئی، جو کہ ہوا بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ تھا۔ جگہ جگہ اشتہار اور ایمبڈڈ ویڈیوز جو مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ وجود رکھتے ہیں۔ ایسے ایسے صفحات کہ جن کا اندازہ بھی نہیں تھا کہ حقیقت میں ایسے بھدے نظر آتے ہیں۔ آنکھیں کھل گئیں، قسم سے! :eek:
 

محمد سعد

محفلین
موزیلا کے بقول بہترین حل یہ ہے کہ اگر انتظار کیا جا سکتا ہے تو اپڈیٹ کا انتظار کیا جائے۔ دیگر طریقے آ رہے اپڈیٹ کے ساتھ مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ ایک جگاڑ یہ بھی ہے کہ سٹڈیز والا سسٹم فعال کر دیا جائے تو اس چینل سے بھی انہوں نے ایک فکس روانہ کر دیا ہے۔
مضمون کا ربط
 

جاسم محمد

محفلین
ایک جگاڑ یہ بھی ہے کہ سٹڈیز والا سسٹم فعال کر دیا جائے
اسٹڈیز بائی ڈیفالٹ فعال ہے۔ اسی کی مدد سے میرے پاس یہ حل از خود انسٹال ہو گیا تھا
Capture.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی ویک اینڈ پر لیپ ٹاپ استعمال نہ کرنا فائدہ مند رہا۔ :)
آپ خوش قسمت ہیں۔ وگرنہ ویک اینڈ پر جیسی بھانت بھانت کی گالیاں فائر فاکس ٹیم کو ’مہذب دنیا‘ نے نکالی ہیں۔ اس کے سامنے تحریک انصاف کے سوشل میڈیائی ٹرولز تو کچھ بھی نہیں :)
 
Top