فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے؟

نبیل

تکنیکی معاون
فائر فاکس پر اکیلے اعراب کا ڈسپلے

میں آج کل اردو ویب پیڈ کو اپ گریڈ کرنے پر کام کر رہا ہوں اور اس میں ایک نیا آن سکرین کی بورڈ بھی شامل ہو گا۔ اس آن سکرین کی بورڈ میں ونڈوز کے آن سکرین کی بورڈ کی طرح حروف کی میپنگ دکھائی جائے گی اور یہ شفٹ کیز کے ساتھ میپنگ بھی تبدیل کرے گا۔ میں نے اسے انٹرنیٹ ایکسپلورر پر ٹیسٹ کیا ہے اور یہ تمام حروف بشمول اعراب کے بخوبی دکھاتا ہے جبکہ فائرفاکس میں اعراب اکیلے ڈسپلے نہیں ہوتے۔ کسی صاحب اس کا کوئی حل بتا سکیں تو بڑی عنایت ہوگی۔
 

جیسبادی

محفلین
فائرفاکس میں کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔
ُ َ ِ ّ ٍ ً ٰ ء ٰ
ٹیکسٹ باکس میں تو نظر آ رہے ہیں۔ اب پوسٹ کر کے دیکھتا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
ہاں پوسٹ کے بعد سٹایل شیٹ کی وجہ سے اعراب آپس میں گُڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔ سٹایل شیٹ ہٹا کر دیکھیں تو ٹھیک نظر آتے ہیں۔

View/Page Style/No Style
 
السلام علیکم،

میرے پاس فا ؁ئر فاکس کا 1.0.6ورژن ہے اور اس پر تو بلکل ٹھیک نظر آ رہا ہے۔

والسلام
محمد اسحٰق
ڈیپارٹمنٹ؁ آف کمپیوٹر سائنسز
یو ای ٹی، لاھور۔
 

جیسبادی

محفلین
اسحق، آپ سے دوبارہ ملاقات ہو رہی ہے، پہلے آپ کے گوگل گروپ پر بات ہوئی تھی۔ ویسے یہاں بات اعراب بغیر کسی حروف کی ہو رہی ہے، جیسا کہ میرے اوپر والے پیغام میں لکھے ہیں۔ کیا وہ بھی صحیح نظر آ رہے ہیں؟
 
جی ہاں جیس بھائی میں بھی انہی کی بات کررہا ہوں۔ میرے کمپیوٹر پر تو بلکل ٹھیک دکھائی دے رہے ہیں۔ میں نی سٹا ئل شیٹ ہٹا کر اور سٹا ئل شیٹ کے ساتھ ، دونوں طرح دیکھا ہے اور مجھے دونوں طرح ٹھیک دکھائی دیا ہے۔
 
Top