فائر فاکس کا اردو ورژن؟

السلام علیکم،

اپنی اردو لینکس والی پوسٹ میں اعجاز بھائی نے اردو موزیلا کا زکر کیا ہے، مجھے گوگل پر اس کو داون لوڈ کرنے کا کوئی لنک نہیں ملا۔ اس کی غیر مقبولیت کی وجہ تو واللہ اعلم، لیکن میرے خیال میں ایک اردو براؤزر ہونا چاھئے۔

ہر چند کہ پورے آپریٹنگ سسٹم کی لوکلائزیشن خاصا مشکل کام ہے لیکن ہم ایک اردو براؤزر پر تو کام کر ہی سکتے ہیں، اگر ایسا کوئی پروجیکٹ چل رہا ہے تو ہمیں اس کو سپورٹ کرنا چاھئے۔

میں نے اس سلسلے میں اپنے ساتھیوں (یو ای ٹی کے گروپ میٹس) سے بات کی ہے، اور وہ لوگ کافی enthusiastic (معافی چاھتا ہوں کیونکہ اردو میں اس کا کوئی متبادل نہیں آ رہا زہن میں) ہیں۔ تا ہم امتحانات اور فائنل ائر پروجیکٹ کی وجہ سے فوری طور پر ہمارے لیے وقت نکالنا آسان نہیں ہو گا۔

آپ اصحاب کی کیا رائے ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحاق، میں تو کب سے کمیوٹر سائنس سٹوڈنٹس کی راہ تک رہا ہوں کہ وہ اردو کی ترویج کی جانب نگاہ التفات کریں۔ ابھی اس فیلڈ میں بہت زیادہ کام کرنے کی گنجائش ہے۔ اگرچہ میں اور میرے دوست اپنی سی ہمت کر رہے ہیں لیکن ابھی ہماری منزل کا راستہ کافی دشوار گزار ہے اور ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ میں اس سال اگست میں پاکستان چھٹیاں گزارنے گیا تو کوشش کے باوجود کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ سے ملاقات کا بندوبست نہیں ہو سکا۔ ایک مرتبہ میں لاہور کے بہت مشہور نجی تعلیمی ادارے ، جس کو یونیورسٹی کا چارٹر بھی ملا ہوا ہے، کے کیمپس میں اپنے ایک دوست سے ملاقات کے لیے گیا جو وہاں پڑھاتے بھی ہیں۔ ان سے میں نے عرض کی کہ ذرا ہماری ویب سائٹ دیکھیں تو ان کا جواب تھا او چھڈو جی ہن اردو وچ کون ٹائپ کرے۔ اس کے بعد میری ہمت نہیں ہوئی کہ ان سے کوئی بات کر سکوں۔

کمپیوٹر سائنس کے سٹوڈنٹس کو اپنے کورس کے دوران مختلف مواقع پر پراجیکٹ ورک کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔ اس کی مثالیں بیچلرز یا ماسٹرز کے فائنل پراجیکٹ یا پھر دوسرے پراجیکٹ شامل ہیں۔ یہ پراجیکٹس سٹوڈنٹس کے ایک نئے اور چیلنجنگ کام کرنے کا ایک بہت اچھا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو کمپیوٹنگ کی فیلڈ میں ان سٹوڈنٹس کے لیے آسان سے لے کر نسبتاً مشکل کام تک ہر چیلنج موجود ہے۔ میں اس تھریڈ میں ان ممکنہ پراجیکٹس کے بارے میں اپنے آئیڈیاز اکٹھا کرتا رہوں گا۔ اب یہ کمپیوٹر سائنس کے وابستہ لوگوں کی مرضی ہے کہ وہ اسے پسند کریں یا مسترد کر دیں۔ میں کافی عرصے سے اس موضوع پر لکھنا چاہ رہا تھا۔ میں آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے یہ موقعہ فراہم کیا۔

اردو موزیلا کے ذیل کا لنک کا تو مجھے معلوم ہے۔ شاید آپ کا مطلب بھی اس سے حل ہو جائے۔

http://www.qern.org/node/139
 

منہاجین

محفلین
اردو موزیلا بارے مدد درکار ہے۔

نبیل نے کہا:
اردو موزیلا کے ذیل کا لنک کا تو مجھے معلوم ہے۔ شاید آپ کا مطلب بھی اس سے حل ہو جائے۔

http://www.qern.org/node/139

نبیل بھائی! آتشیں لومڑی کو اردو سکھانے والی فائل تو آپ کے مہیا کردہ ربط سے اُتار لی، مگر اب اُسے کرنا کیا ہے۔ اس کی ایکسٹینشن ایکس پی آئی ہے، اور مجھے اور میرے کمپیوٹر دونوں کو معلوم نہیں کہ اس کی تنصیب کیسے ہوگی۔
 
[align=left:6d82d4c29c]Assalaam o Alaikum

(sorry for this post in English, but my computer has mysteriously crashed and I have to repaire it yet....)

Nabeel Bhai, Baat asal mein munaasib rahnumayee ki hai, bahut log urdu per kaam kerna chahtey hain, laykin un mein shayad aap jitna saber aur lagan nahin hoti, aur woh shuru hi mein iss tarah keh projects se dil bardaashta ho ker chor detey hain.... ab yehi dekhiye keh main aur merey dost aik arsey se (hum log iss waqt 6th semester ki imtihanaat dey rahey hain, aur 4th semester mein jab pehley dafa humen Visual Programming ka course parhaaya giya tha, tab se hum logon keh damaagh mein urdu atki hui thee) iss tarah ka koi kaam kerney keh chaker mein they, laykin her dafa issi tarah keh comments (jaisa aap ko mila hai) sun ker beth rehtey they...

Baher haal, hum haazir hain, hum yeh tou nahin kehtey keh hum barey 30 maar khan hain aur bas her taraf jhandey gaarh dein gay, laykin apni si koshish zaroor kerna chahtey hain...

aap ki rahnumaayee ka intezaar rahey ga, ab ki dafa Pakistan aayen tou mujhe zaroor bataye ga, Insha Allah Hum log (dost aur main) aap se mulaqaat se mustafeed hon gay....

hum koshish kertey hain keh UET key talaba ki tawajjo iss taraf bhi dilayee ja sakey...
[/align:6d82d4c29c]
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین نے کہا۔۔

نبیل بھائی! آتشیں لومڑی کو اردو سکھانے والی فائل تو آپ کے مہیا کردہ ربط سے اُتار لی، مگر اب اُسے کرنا کیا ہے۔ اس کی ایکسٹینشن ایکس پی آئی ہے، اور مجھے اور میرے کمپیوٹر دونوں کو معلوم نہیں کہ اس کی تنصیب کیسے ہوگی۔

منہاجین، اس سے پہلے کہ میں کوئی غلط سلط بات کروں، چند گھنٹے انتظار کر لیتے ہیں کہ ہمارے فائر فاکس کے سپیشلسٹ حضرات اپنی ماہرانہ رائے کا اظہار کریں۔ اگر آپ اتنی دیر انتظار نہیں کر سکتے تو فائر فاکس میں Extras->Extensions پر جائیں اور اس ونڈو میں XPI فائل کو فائل ایکسپلورر سے drag کر کے ڈالیں۔۔ پھر کان بند کرلیں مبادا کوئی زوردار دھماکہ ہو جائے۔ :music:
 

منہاجین

محفلین
یو ای ٹی کو خوش آمدید

اسحاق بھائی!

سب سے پہلے تو آپ کو خوش آمدید۔ آتشیں لومڑی کو اُردو سکھانے کی جلدی میں آپ کو خوش آمدید بھی نہ کہہ پایا۔

آپ کے آنے سے میں اُمید کرتا ہوں کہ اِس چوپال میں چلنے والی تیکنیکی گفتگو میں ایک اچھا موڑ آئے گا۔ کمپیوٹر کے طلباء کی اُردو محفل میں آمد اُردو کمپیوٹنگ کی دُنیا میں ایک اِنقلاب برپا کر سکتی ہے۔ اپنے دوستوں کو بھی مدعو کیجئے۔

میرا یہ یقین ہے کہ اِس دھرتی میں ذہانت نہایت اعلیٰ سطح کی ہے، مگر صرف مناسب رہنمائی نہ ملنے کی وجہ سے دب کر رہ گئی ہے۔ جس کسی کو اچھی تعلیم اور مناسب رہنمائی کا موقع ملتا ہے، وہ فارغ ہوتے ہی فکرِ معاش میں مغربی ممالک کا رُخ کرتا ہے۔ یوں ملک جاہلوں کے ہتھے چڑھا رہتا ہے۔

خیر، بات نکلے گی تو پھر دُور تلک جائے گی، اور اِس سے پردیس میں بیٹھے دوستوں کی ناراضگی کا بھی خطرہ ہے۔ :) اِس لئے اسے یہیں چھوڑتے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے سیفی بھائی نے ونڈوز کمپیوٹر کو اُردو لکھنے پڑھنے قابل بنانے کے لئے ایک بڑا ہی زبردست آئیڈیا دیا تھا، جسے میں نے کچھ مزید پھیلا کر لکھا ہے۔ اگر آپ یہ پیغام پڑھیں تو آپ کی سوچ میں بھی شاید اُردو کی خدمت کے حوالے سے کچھ نئے خیالات کا اِضافہ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمد اسحاق، پاکستان تو میں آتا رہوں گا، آپ لوگوں سے صلاح مشورے کے لیے یہ پلیٹ فارم بھی اچھا ہے۔ ان چوپالوں کا مقصد یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ آپ اپنے اور اپنے دوستوں کی دلچسپیوں کے بارے میں بھی بتائیں کہ آپ کیا کام کرنا چاہتے ہیں، کیا ارادے ہیں اورکیا آئیڈیاز ہیں۔ میں اپنے آئیڈیاز کے بارے میں جلد لکھوں گا۔
 

زیک

مسافر
موزیلا اردو پیک

یہ اردو پیک موزیلا کا ہے نہ کہ فائرفاکس کا۔ دونوں میں کچھ فرق ہے۔ اس لئے معلوم نہیں یہ اردو پیک فائرفاکس پر چلے گا یا نہیں۔
 

منہاجین

محفلین
اکبر چودھری کو دعوت دی جائے۔

ویسے اگر قرن کے اکبر چودھری کو محفل میں آمد کی دعوت دی جائے تو وہ برا تو نہیں مانیں گے ناں؟

میرا خیال ہے کہ ڈاکٹر سرمد سمیت اردو کی خدمت میں مصروف تمام لوگوں کو محفل کی رونق بنایا جائے۔ کیا فرماتے ہیں حاضرینِ محفل بیچ اِس مسئلہ کے؟

آپس کی بات ہے، میں اِنسٹالیشن کر لینے کے بعد بھی اُردو کا ایک بھی لفظ اپنے فائر فوکس میں نہیں دیکھ سکا۔ اور اکبر چودھری نے قرن پر کوئی تفصیل بھی نہیں دے رکھی۔ محنت کر کے پروگرام بنانا اور انسٹالیشن اور استعمال بارے مدد تیار نہ کرنا، مجھے تو بڑا ہی عجیب لگا۔
 

الف عین

لائبریرین
اسحق نے پہلے اردو لینکس کی بات اٹھائی ہے، ان اس کے جواب کے ساتھ ان کی اور ان کے ساتھیوں کی توجہ اس طرف مبذول کروں۔
میں یہ یہاں بھی پہلے ہی لکھ چکا ہوں کہ لینکس کے اردو میں مقامیانے کا کام شروع ہو چکا ہے اگرچہ مجھے خود اس بات پر شرم آتی ہے کہ اس کام کو کرنے کے لئے بےچارے گورا موہنتی اور اندرانل داس گپتا اردو سیکھ رہے ہیں، اور میرے اس قدر شور مچانے کے باوجود کوئی اردو داں ان کی اعانت پر آمادہ نہیں ہوا ہے۔ محض ایف ایس ایف مغربی بنگال کی نجم النساء، سرائے ڈاٹ نیٹ کے روی کانت اور میں اردو سے واقفیت رکھتے ہیں۔ لینکس پاکستان میں تو سبھی نے پست ہمتی کا اظہار کیا ہے۔ اور اس کے باوجود اچانک پھر کوئی پہئے کی ایجادِ مکرر کے لئے بات کرتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے۔ اور میں تو زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہوں کہ ڈیسک ٹاپ کی کمانڈس کا ترجمہ کر دوں اور ان کو ٹائپ کر دوں (بلکہ اپنی اس فورم کے ہی کچھ ترجموں کو کاپی اور پیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ درخواست ہے کہ جو ممبران اب تک اس میلنگ لسٹ کے ممبر نہیں ہیں، وہ سامنے آئیں اور اس میں حصہ لیں۔ (ہندی میں میں اکثر کہتا ہوں کہ اس میں' بھاگ' لیں، اس سے بھاگ نہ لیں۔)۔ میلنگ لسٹ کا لنک ہے:
http://mail.randomink.org/mailman/listinfo/urdu-indic_randomink.org
اعجاز
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین: میں خود اکبر چوہدری صاحب اور ڈاکٹر سرمد حسین سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ میں داصل الفاظ موزوں کر رہا ہوں کہ کس طرح اپنا مدعا بیان کروں۔ اگر یہ ہماری جگہ اعجاز اختر صاحب جیسی معتبر شخصیت یہ کام کریں تو شاید وہ یہاں آنے پر فوراً آمادہ ہو جائیں۔

اعجاز اختر صاحب: میں تو آپ سے پہلے بھی درخواست کر چکا ہوں کہ اس پلیٹ فارم پر لینکس کی اردو لوکلائزیشن کی کاز کو آگے بڑھائیں۔ انشاءاللہ جلد ہی کام کرنے والے آگے آ جائیں گے۔ جس میلنگ لسٹ کا آپ نے ذکر کیا ہے، اسے میں نے بھی پڑھا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر ہم لوگ مل کر اس سمت میں کوئی قدم اٹھا سکیں۔
 

جیسبادی

محفلین
موزیلا اردو پیک

زکریا نے کہا:
یہ اردو پیک موزیلا کا ہے نہ کہ فائرفاکس کا۔ دونوں میں کچھ فرق ہے۔ اس لئے معلوم نہیں یہ اردو پیک فائرفاکس پر چلے گا یا نہیں۔

آپ کا خیال درست ہے کہ یہ صرف موزیلا کیلئے ہے۔ یہ اکبر نے ہی مجھے بتایا تھا (یاہو گروہ پر)۔ فائرفاکس کیلئے ابھی وہ کام کر رہے ہیں۔

لینکس پر ہاتھ ڈالنے سے پہلے بہتر ہے کہ فائرفاکس پر کام مکمل کر لیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
[align=left:b7f2fc6f62]Sorry for this English post as I wish to copy-paste this. And what I mean is that all of us join the same mailing list and contribute. here is what Gora wrote to me in response to my personal mail to him:
-- "Aijaz Akhtar (Aijaz Ubaid)"
<aijazakhtar@gmail.com> wrote:

> Dear Gora
> There has been no discussion lately on Urdu-Indic.
> Are you still on the job?

Yes, we at Sarai are definitely still on the job. In
fact, there is some progress to report. It is just
that we have been so busy with other things, that I
have not found time to post to the list. We have
someone who has translated about a third of the GNOME
glossary on pen and paper. Ravikant has reviewed it,
and has given the go-ahead for completing the rest of
the glossary, and starting on the OpenOffice glossary
which is much larger. CDAC-Mumbai is starting on
OpenOffice-Urdu, and we will be working with them. I
am currently travelling, and have some proposals to
write when I get back, but should be free after the
15th. I will then work on getting the OpenOffice Urdu
setup files, and the long-delayed webpage.

> And let me know if I have to provide the
> translations of the terms and individual words that
> may be added in your po files or wherever they are
> needed.
[...]

Yes, if you can do some of that, it would be useful.
Maybe you can start by reviewing the GNOME glossary
file as soon as we can get it typed in.

Regards,
Gora
[/align:b7f2fc6f62]
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، یہ تو کافی آگے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ لوگ ‘نو‘ ڈیسک ٹاپ اور اوپن آفس کا ترجمہ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو اگر کوئی صاحب علم بنیادی اشوز کی تفصیل سے بھی آگاہ کر دیں، یعنی کہ لینکس کرنل میں کس تبدیلی کی ضرورت ہے، بنیادی ٹیکسٹ بیسڈ ٹرمینل انٹرفیس کی لوکلائزیشن کیا معنی رکھتی ہے، کیا ہم فارسی لینکس کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وغیرہ۔ اس کے علاوہ یہ معلومات بھی اکٹھی کی جانی چاہییں کہ ایک قابل استعمال اردو لینکس ڈسٹریبیوشن میں کونسی ایپلیکیشنز شامل ہونی چاہییں اور ان میں سے ہر ایپلیکیشن کے ترجمے کے کام کا الگ الگ تخمینہ لگانا ضروری ہے۔اب فارسی لینکس پر اس سلسلے میں انفارمیشن تو موجود ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ فارسی میں ہے اور فارسی نمی دانم یا یک کمی دانم۔ بہرحال امید کرتا ہوں اچھے دن آئیں گے۔ :D
 
Top