فائر فاکس کا ترجمہ

دوست

محفلین
فائر فاکس کے لانچ پیڈ پر ترجمے کے سلسلے میں اگر کوئی ایک آدھ گروپ بنا دے تو میں اس کا ترجمہ شروع کردوں۔
اب یہ میرے لیے بہت آسان ہوگا کہ پو فائل اتار کر کام شروع کردوں۔
میں کافی مغز سوزی کے بعد بھی فائر فاکس کو لانچ پیڈ پر متحرک کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں‌ ڈھونڈ سکا۔وہ کیا ہے کہ میلنگ لسٹ سے میل شیل کرنے کی بات کرتا ہے ہر بار روزیٹا۔
براہ مہربانی اس سلسلے میں ابتدائی کام کوئی دوست کردے تاکہ میں اپنے اندر کے جن کو کام پر لگا سکوں جو کئی دنوں سے مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں میں‌کس کو کھاؤں کی گردان کیے جارہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست، آپ پہلے اکبر چودھری سے رابطہ کر کے دیکھو اس فورم کے حوالے سے۔ موزیلا سے اکبر نے اردو فائرفاکس localized build کی جگہ لی ہوئی ہے۔ موزیلاsea monkey کا بھی اکبر نے مقامیاں کیا تھا۔
akberc ایٹ gmail ڈاٹ کوم
اگر جواب نہ ملے تو پھر کچھ اور لاحلہ عمل اختیار کیا جا سکتا ہے۔
 

زیک

مسافر
لانچ‌پیڈ پر نیا پراجیکٹ شروع کرنے کے متعلق مجھے بھی کچھ سمجھ نہیں آتی۔ اسی لئے میں نے اینٹرانس نصب کیا ہے مگر اس میں کچھ مسائل آ رہے ہیں۔

فائرفاکس کے ترجمے کے لئے پو فائلیں نہیں ہیں۔ ان کا طریقہ کچھ اور ہے۔ پھر اکبر چودھری نے موزیلا کے اردو ترجمے پر کچھ کام کیا تھا۔ اسے بھی استعمال میں لانا چاہیئے۔

شاکر اگر آپ ترجمے کا کام کرنا چاہتے ہیں تو میرے پاس کام ہے۔ اس کے بارے میں ابھی دوسرے فورم میں لکھ کر یہاں ربط دیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
زکریا بھائی میں‌ نے دیکھ لیا ہے اور جواب بھی روانہ کردیا ہے۔
میں متعلقہ صاحب سے اس سلسلے میں‌ رابطہ کرکے دیکھتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
اکبر صاحب کام نہیں‌کررہے فائر فاکس پر۔
اس بارے کچھ کرتے ہیں ابھی تو پی ایچ پی بی‌بی جوڑوں میں بیٹھا ہوا ہے۔
 

آصف

محفلین
میرے خیال میں فائرفاکس کا ترجمہ اردو ویب کی تشہیر میں بھی کافی کام آئے گا۔
 

زیک

مسافر
اکبر نے موزیلا کا ترجمہ کیا تھا شاید؟ وہ کہاں سے ملے گا؟ اور کیا وہ فائرفاکس کے ترجمے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے؟
 

دوست

محفلین
اکبر صاحب نے انکار کردیا تھا کسی بھی قسم کا کام کرنے سے ۔
وہ یہ کام نہیں کررہے تو مطلب ان کا کیا کام موجود بھی نہیں۔اور یہ بات ٹھیک ہے کہ اس سے اردوویب کی تشہیر ہوگی۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست، پچھلے دنوں اکبر نے فائرفاکس کا کچھ کام آپ کو منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ مصروف آدمی ہے، آپ دوبارہ میل ڈال کے دیکھو۔
 
Top