فائر فوکس نفیس ویب نسخ کا حل

نعمان

محفلین
بالآخر کئی دن کی جدوجہد کے بعد میں نے فائر فوکس میں نفیس ویب نسخ فونٹ کے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔

مسئلے کی نوعیت۔

یہاں تک تو ہماری تحقیقات ٹھیک تھی کہ مسئلہ شاید فائرفوکس میں پینگو سپورٹ این ایبل ہونے کے سبب پیدا ہورہا ہے۔ لیکن جب ہم پینگو سپورٹ ڈس ایبل کردیتے تھے تب بھی مسئلہ ہنوز قائم رہتا تھا۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ڈیپر میں (اور شاید لنکس کی دوسری ڈسٹروز میں بھی) پینگو فائرفوکس کو کافی سست کردیتا تھا۔ تاہم پینگو کی موجودگی کئی مقامی زبانوں کے ڈسپلے کے لئیے ضروری تھی۔ لہذا ڈیپر میں اس کا یہ حل نکالا گیا کہ پینگو سپورٹ کو مخصوص لوکلز کے لئیے ہی این ایبل کیا جائے اور ویسے پینگو بند رہے۔ لہذا جب ہم اردو ویب سائٹ کھولتے تھے تو دراصل پینگو این ایبل نہیں ہوتا تھا۔ یوں فائر فوکس اس صفحے کو بغیر پینگو سپورٹ کے ڈسپلے کرتا تھا۔

مسئلے کا حل ابنٹو ڈیپر ورژن 6.06.1 کے لئیے:

نوٹ:‌یہ حل ابنٹو ڈیپر کے ورژن 6.06.1 پر فائرفوکس کی ابنٹو بلٹ ورژن 1.5.05 پر آزمایا گیا ہے۔ اگر اب کوئی اور لنکس ڈسٹرو استعمال کرتے ہیں یا فائرفوکس کا کوئی اور ورژن استعمال کرتے ہیں تو اس حل کے نتائج سے آگاہ کیجیئے۔

ٹرمینل کھولیں اور یہ کمانڈ ٹائپ کریں:
کوڈ:
gksudo "gedit /etc/environment"

اب ٹیکسٹ ایڈیٹر میں ایک ڈاکومنٹ کھولے گی جس میں ہوسکتا ہے کچھ لکھا ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بلینک ہو۔ اس میں مندرجہ ذیل سطر کا اضافہ کردیں:
کوڈ:
MOZ_DISABLE_PANGO=0

اب اپنا کمپیوٹر ری اسٹارٹ کریں۔ اگر اب بھی اردو صحیح ڈسپلے نہ ہو تو یقینی بنائیں کہ آپ کہ پاس نفیس ویب نسخ کا نیا فونٹ ہے۔ پرانا فونٹ ی کے حرف کو دیگر حروف کے ساتھ نہیں ملاپاتا۔ براہ مہربانی اس حل کو آزما کر اس تھریڈ میں نتائج سے آگاہ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر میں اپنا تیار کردہ کی بورڈ جو کہ ونڈوز میں استعمال کیا کرتا تھا، یہاں استعمال کرنا چاہوں تو اس کا کیا حل ہوگا؟
 

الف عین

لائبریرین
معاف کریں ایک مختلف فانٹ کی بات کر رہا ہوں۔ یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ میں ڈاکٹر سرمد حسین کی اطلاع کے مطابق نفیس نستعلیق فانٹ بھی لینکس کے پینگو میں بہتر کام کرتاہے اور س کے لئےانھوں نے مزید کچھ مشورے پینگو کو اپ گریڈ کرنے لے لئے سب مِٹ کئے ہیں، نفیس نستعلیق کی سستی دراصل ونڈوز کے یونی سکرائب کی وجہ سے ہے جسے نفیس نستعلیق کے سارے قوانین سمجھنے میں زیادہ دیر لگتی ہے۔ ممکن ہے کہ یونی سکرائب کے نئے ورژن سے نفیس نستعلیق بھی کچھ تیز رفتار ہو سکے۔
 

نعمان

محفلین
اعجاز صاحب، یہی تو سارا مسئلہ تھا۔ لنکس پر ہماری ڈسٹرو نے اینوائرمنٹ کے لیول پر پینگو ڈس ایبل کررکھا تھا۔ جبکہ فائرفوکس کی بلڈ کنفگ میں وہ این ایبل نظر آتا تھا۔ ونڈوز میں نفیس ویب نسخ اتنا خوبصورت دکھائی نہیں دیتا جتنا لنکس میں نظر آتا ہے۔ ہوسکتا ہے مجھے ہی ایسا لگتا ہو کیونکہ میں نے قریبا تین مہینے سے ونڈوز بالکل استعمال نہیں کی ہے۔


شارق کیا آپ تصدیق کرسکتے ہیں کہ یہ حل آزمانے سے آپ فائرفوکس پر اردو فونٹ صحیح طرح دیکھ سکتے ہیں؟
 

دوست

محفلین
میں نے یہ حل ٹرائی کیا ہے۔ ایشیا ٹائپ سے تو فائر فاکس نے ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔ اب نفیس ویب نسخ دیکھتا ہوں نعمان کی بتائی ہوئی جگہ سے اتار کر نصب کرکے۔
یہی شاید ٹھیک دکھے۔
 

دوست

محفلین
ابھی ابھی معرفت کا ایک اور راز کھلا ہے۔
نعمان کا حل ٹرائی کرنے سے فائر فاکس تو جو کرے سو کرے۔
گیلیون فائر فاکس بن گیا ہے۔
اس میں ویسے ہی ٹوٹے الفاظ دکھ رہے ہیں جیسے فائر فاکس میں‌ دکھتے ہیں۔
نماز بخشوانے گئے اور روزے گلے پڑ گئے۔:roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاہاہا، بہت خوب۔۔۔
بھائی جی، گیلیون بھی موذیلا کی موجودگی میں ہی کام کرتا ہے۔ باقی آپ ذرا بتائیں گے کہ کیسے ہوا مسئلہ؟ میرے پاس تو سب کچھ فٍٹ ہے، اسی ترکیب پر عمل کرنے سے
 

نعمان

محفلین
شاکر کیا آپ نے فونٹ کنفگریشن کی کیشے اپ ڈیٹ کی؟ اگر نہیں تو فونٹ کیشے اپڈیٹ کریں۔ سسٹم ری اسٹارٹ کرکے بھی دیکھیں۔ گیلیون میرے پاس بھی فائر فوکس کا عیب دکھا رہا ہے جسے ہم بعد میں حل کریں گے۔
 

دوست

محفلین
نعمان سیاں سب کچھ ٹھیک ہی چل رہا تھا۔ اب کل میں نے نفیس ویب نسخ‌ کو بھی ختم کردیا ہے تو دوبارہ کاپی ہی نہیں ہورہا۔
حالانکہ nautilus کے ذریعے بھی کئی بار ٹرائی کرچکا ہوں کاپی کرنے کی۔
اور یہ فونٹ کیشے کس طرح تازہ ہوگی؟؟؟
ہمارا تو دیسی نسخہ ہے جب لینکس نصب کیا پہلے بوٹ پر ہی فونٹ کا فولڈر سارے کا سارا اٹھا کر کاپی کردو اس میں اور موج کرو۔
 

نعمان

محفلین
شاکر یہ فونٹ کیشے کو اپڈیٹ کرنے کے لئیے یہ کمانڈ ٹائپ کریں:
کوڈ:
sudo fc-cache -f -v

*نفیس ویب نسخ کاپی نہیں ہورہا یا پیسٹ نہیں ہورہا؟
*کیا آپ فائرفوکس پر اردو محفل اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں دیکھ سکتے ہیں؟
 

دوست

محفلین
کاپی تو ہو جاتا ہے پیسٹ نہیں‌ ہوتا۔
وہاں بھی یہ نیوشلز والا نسخہ استعمال کرچکا ہوں۔
اب روٹ سے داخل ہوکر پھر ٹرائی کرتا ہوں۔
اور فائر فاکس پر ایشیا ٹائپ کا وہی حال ہے جو پہلے تھا۔
 

دوست

محفلین
کے ڈی ای سے روٹ کی رسائی فعال کی تھی جی نوم سے سمجھ نہیں آئی کبھی بھی کہ کیسے کروں۔
بہرحال فونٹ کاپی ہوجاتا ہے پیسٹ نہیں ہورہا۔
اب پتا نہیں کیا مسئلہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی، آپ ایک کام کریں، وہی سوڈو والی کمانڈ‌ دیں،ا س سے پیسٹ کا آپشن آجاتا ہے

لیکن مجھے اُوبُنتُو کا ایک بہت بڑا نقصان دکھائی دیا ہے، وہ یہ ہے اس میں ملٹی ٹاسکنگ بہت ہی بری ہے۔ یعنی اگر آپ ڈیٹا کا پی کر رہے ہیں تو باقی سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔ بالکل ونڈوز 98 کی طرح کام کرتا ہے :(

دوسرا وڈیوز کا ڈسپلے اتنا عمدہ نہیں ہے، آپ کو برائٹنیس وغیرہ خود سے کنٹرول کرنی پڑتی ہے :(
 

نعمان

محفلین
آپ فونٹ کہاں پیسٹ نہیں کرپارہے؟ سسٹم وائڈ فونٹ انسٹال کرنے کے بجائے اپنے ہوم فولڈر میں فونٹ کی ڈائریکٹری میں فونٹ چسپاں کرکے دیکھیں۔

آپ کونسا فائر فوکس استعمال کررہے ہیں؟ میں فائرفوکس 1.5.0.5 استعمال کررہا ہوں۔ کیا آپ کا سسٹم اپ ٹو ڈیٹ ہے؟ کیا آپ نے سیکیوریٹی اور ڈیپر اپڈیٹ ڈاؤنلوڈ کررکھے ہیں؟ کیا آپ اپنی environment فائل یہاں چسپاں کرسکتے ہیں؟
 
Top