لیجیے جناب میں دو دن سے اسی تلاش میں تھا کہ کوئی ایسا فری ہوسٹ ملے جو ایف ٹی پی میرے سسٹم سے سپورٹ کرے۔ کل مل ہی گیا ایک آج صبح اٹھ کر پہلا کام اس پر بلاگ سیٹ اپ کرنا ہی کیا ہے۔اس کے بعد اسے نصب کیا اور ایک عدد تعارفی پوسٹ بھی لکھ ماری۔ اسی دوران ایک بگ کا پتہ چلا ہے۔ جب میں لکھتا ہوں
http://shakirkablog.122mb.com/blog/ تو انسٹال پی ایچ پی کی فائل کھولنے کو کہتا ہے حالانکہ سب کچھ نصب ہے اب۔ لیکن پھر میں نے ایک بات نوٹ کی کہ سوالیہ نشان ؟ زیادہ ہوتا ہے جب کوئی پوسٹ دیکھوں اس لیے جب
http://shakirkablog.122mb.com/blog/? لکھوں تو سب ٹھیک کھل جاتا ہے۔ کچھ یہی معاملہ ueuo.comکے ساتھ والے بلاگ پر بھی تھا۔ سوالیہ نشان والا نسخہ آزمانے سے افاقہ ہوا اور اب میں نے اردو تھیم بھی لاگو کردیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔
http://dost.ueuo.com/blog/?
اب زکریا بھائی یا دوسرے ماہرین سے عرض یہ ہے کہ کچھ روشنی ڈالیں اس مسئلے پر۔ طےشدہ فائل کس طرح سیٹ کی جائے کہ صرف
http://dost.ueuo.com/blog/ لکھنے پر ہی بلاگ کھل جائے اور کوئی اور چیز نہ دکھانے لگے۔ شکریہ۔
یہ عادت پڑ جاتی ہے اسے جو چیز ایک بار کھل گئی بار بار وہی کھولے جاتا ہے پھر، ایک مخصوص آئی پی پتے پر۔
اور مزید یہ گذارش جناب زکریا بھائی سے کہ اردو تھیم مجھے بھیج دیں میں اسے دوسرے بلاگ پر بھی چڑھا دوں۔ اب خود سے کروں گا انشاءاللہ۔ اور ترجمہ کی فائلوں کا انتظار رہے گا۔اس کے بعد ہی میرا ارادہ بلاگر والے بلاگ سے اپنی تحاریر درآمد کرنے کا ہے۔
اور ہاں کچھ بتائیں گے کہاں کہاں تبدیلی کی ہے اردوانے کے لیے تھیم میں؟
اگرچہ پروگرامنگ سے نابلد ہوں لیکن کاپی پیسٹ سے کوشش کرنا چاہتا ہوں کہ کچھ اور تھیم بھی ہوجائیں اردو کے لیے۔
حکیم صاحب آپ کی محبت کا شکریہ آج میں نے بھی سارا کام فائل زیلا سے 15 منٹ میں سر انجام دیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کئی ویب ہوسٹ ایف ٹی پی کی ٹھیک سپورٹ نہیں رکھتے یا میرے سسٹم سے چلے ہی نہیں وہ۔ تین ایف ٹی پی کلائنٹ اور 6 فری ہوسٹ ٹرائی کیے جن میں سے
http://www.4000webs.com/ اور 122mb.comہی فائل زیلا سے چلے۔
پہلے والے کو کوئی مسئلہ لگتا ہے انسٹال پی ایچ پی کے بعد کچھ نہیں جواب آتا ہے(اردو والا یعنی ہاتھ کھڑے)۔ لیکن الحمد اللہ 122 ایم بی ڈاٹ کام پر بلاگ بن گیا ہے اگرچہ دائیں ہاتھ پر ایک بینر ایڈ نظر آتا رہتا ہے۔
مزید تجربات سے آگاہ کرتا رہوں گا۔