فائلز کس طرح اپلوڈ کروں

دوست

محفلین
http://shakirkablog.2surf.eu/blog/
اسے ملاحظہ کریں۔ یہ ایک اور سرور کل ملا ہے جس پر سب ٹھیک چل رہا ہے۔ ؟ کی بھی زحمت نہیں کرنا پڑتی۔ تو میں یہاں اب اس لیے حاضر ہوا ہوں کہ اس تھیم کا حال دیکھیں میں نے کیا کردیا ہے۔
آپ کی ہدایت کے مطابق ابھی صرف رائٹ کو لیفٹ اور لیفٹ کو رائٹ کیا ہے اور بیچارے کا حلیہ بگڑ گیا ہے۔
padding: 35px 0 0 40px;
پیڈنگ کی یہ کمانڈ مجھے کچھ سمجائیے مجھے گڑبڑ ادھر ہی لگتی ہے۔
یعنی 35 پکسل کونسی طرح کا وقفہ ( میرے خیال میں‌ یہ دیوار سے فاصلہ ہی ہے کسی سائڈ بار یا مین بار کا)۔ اس کے بعد ہے صفر صفر پھر ہے 40 پکسل۔ یہ کس طرف کا وقفہ ہے۔ ان میں ایک لازمًا اوپر یا نیچے سے متعلق ہوگا اور ایک بائیں طرف سے یعنی لیفٹ سائیڈ سے۔
سو تھوڑا سے گائیڈ کریں مجھے امید ہے پھر میں‌ پےڈنگ کو بھی آسانی سے بدل کر حلیہ ٹھیک کرلوں گا۔
وسلام
 
hakimkhalid

محفلین
بہت خوب دوست!

اور زکریا و نبیل سَر

لیکن یہ سب گفت و شنید دیگر اراکین و قارئین محفل کے استفادہ کےلیے اگر ورڈ پریس سے متعلقہ کسی ذیلی فورم میں ٹکا دی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔یہ ایک تجویز ہے جس پر عملدرآمد کا حق ظاہر ہے انتظامیہ محفوظ رکھتی ہے۔

اور دوست بڑے اچھے جا رہے ہو ۔ہمیں بھی نبیل بھائی اور زکریا بھائی کا لائق شاگرد بنا کر ہی چھوڑو گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
دوست

محفلین
مسئلہ یہ ہے کہ رائٹ ٹو لیفٹ کی کمانڈ سے سارا متن دائیں سے بائیں ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ بکسوں پر اثر نہیں پڑتا۔ سارے دائیں طرف ۔۔ہی رہتے ہیں اور مین بکس بائیں ہی۔
سٹائل شیٹ میں تبدیلی کی تھی تو وہاں بھی صرف فونٹ بدلا تھا۔ یا متن کی سمت بدلی تھی۔ ان بکسوں کو کیسے الٹاؤں۔
جبکہ زکریا بھائی اور نبیل بھائی کے تبدیل شدہ تھیموں میں بس یہی فرق ہے کہ زکریا بھائی نے ہیڈر ۔ پی ایچ پی میں یہ لائن ڈالی ہوئی ہے
یعنی زبان اردو اور سمت دائیں سے بائیں۔( چونکہ کوڈ لکھوں تو صرف ایچ ٹی ایم ایل باقی بچتا ہے باقی سب حذف ہوجاتا ہے پیغام میں سے اس لیے ایسے ہی لکھ رہا ہوں اب)
جبکہ نبیل بھائی کے تھیم میں یہ نہیں۔
میں نے صرف یہ لائن ڈالی ہے دو تھیمز میں (یعنی ہیڈر فائل میں) اس نے صرف متن کی سمت بدلی ہے جسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
http://shakirkablog.2surf.eu/blog/
کوئی حل؟
 
دوست

محفلین
ایک اور بات ڈائرکٹری کو رائٹ ایبل کس طرح کرتے ہیں؟؟
حکیم صاحب آپ کو تو پتا ہوگا کبھی مسکراہٹوں والے فولڈر میں رائٹ ایبل کا مسئلہ اٹھا تھا پی ایچ پی بی بی کے سلسلے میں۔ مجھے وہ پیغام نہیں مل سکا۔
 
hakimkhalid

محفلین
دوست!

آپ FileZilla میں اپنے سرور سے connect کریں اور جس ڈائریکٹری فولڈر یا فائل کو writeable بنانا ہواس پر right-click کریں اور File attributes سلیکٹ کریں۔ اب writeable پر کلک کریں یا 666 ٹائپ کردیں ۔

اگر تھیم کی ضروری فائلز ہیڈر،سائڈر،سٹائل شیٹ بغیر ایف ٹی پی پہ گئے ایڈیٹننگ کرنا ہو تو ان فائلز کو رائٹ ایبل بنانا ضروری ہے
 
دوست

محفلین
شکریہ حکیم صاحب میں تھیم کی ڈائرکٹری کو قابل تحریر بنا کر پھر ہی تدین کروں گا آئندہ۔ 666 ہے کمانڈ یاد ہوئی۔ 777 کا کیا مطلب ہے ویسے۔ جب میں سب خانے چیک کر دوں تو 777 آجاتا ہے کمانڈ میں۔
 
زیک

مسافر
کوڈ:
padding: 35px 0 0 40px;

padding اور margin میں ترتیب ہوتی ہے: اوپر، دائیں، نیچے، بائیں۔

اس لئے پہلے اور تیسرے کو ویسے ہی رہنے دیں اور دوسرے اور چوتھے کو آپس میں بدل دیں۔ اگر چار سے کم دیئے ہوں تو ویسے ہی رہنے دیں۔
 
زیک

مسافر
hakimkhalid نے کہا:
لیکن یہ سب گفت و شنید دیگر اراکین و قارئین محفل کے استفادہ کےلیے اگر ورڈ پریس سے متعلقہ کسی ذیلی فورم میں ٹکا دی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔یہ ایک تجویز ہے جس پر عملدرآمد کا حق ظاہر ہے انتظامیہ محفوظ رکھتی ہے۔

ورڈپریس مقامیانے والے فورم میں یہ تھریڈ منتقل کر دی ہے۔
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
مسئلہ یہ ہے کہ رائٹ ٹو لیفٹ کی کمانڈ سے سارا متن دائیں سے بائیں ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ بکسوں پر اثر نہیں پڑتا۔ سارے دائیں طرف ۔۔ہی رہتے ہیں اور مین بکس بائیں ہی۔
سٹائل شیٹ میں تبدیلی کی تھی تو وہاں بھی صرف فونٹ بدلا تھا۔ یا متن کی سمت بدلی تھی۔ ان بکسوں کو کیسے الٹاؤں۔
جبکہ زکریا بھائی اور نبیل بھائی کے تبدیل شدہ تھیموں میں بس یہی فرق ہے کہ زکریا بھائی نے ہیڈر ۔ پی ایچ پی میں یہ لائن ڈالی ہوئی ہے
یعنی زبان اردو اور سمت دائیں سے بائیں۔( چونکہ کوڈ لکھوں تو صرف ایچ ٹی ایم ایل باقی بچتا ہے باقی سب حذف ہوجاتا ہے پیغام میں سے اس لیے ایسے ہی لکھ رہا ہوں اب)
جبکہ نبیل بھائی کے تھیم میں یہ نہیں۔
میں نے صرف یہ لائن ڈالی ہے دو تھیمز میں (یعنی ہیڈر فائل میں) اس نے صرف متن کی سمت بدلی ہے جسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
http://shakirkablog.2surf.eu/blog/
کوئی حل؟

دوست: یہاں آپ کی بات میری سمجھ میں نہیں آئی۔ دوبارہ explain کریں گے؟

کوڈ لکھنے کے لئے یوں کریں:

کوڈ:
[code]some html or php
[/code]
 
زیک

مسافر
دوست نے کہا:
شکریہ حکیم صاحب میں تھیم کی ڈائرکٹری کو قابل تحریر بنا کر پھر ہی تدین کروں گا آئندہ۔ 666 ہے کمانڈ یاد ہوئی۔ 777 کا کیا مطلب ہے ویسے۔ جب میں سب خانے چیک کر دوں تو 777 آجاتا ہے کمانڈ میں۔

777 کا مطلب ہے یہ executable ہے اگر فائل ہو اور فولڈر کی صورت میں آپ اس فولڈر میں جا سکتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
بھائی جی ایک تو پوسٹ دکھانے والا باکس ہے۔
اور باقی دو یاتین میں سائیڈ پر روابط، زمرے وغیرہ نظر آتے ہیں۔
اب بات یہ ہے کہ ان کے اندر موجود ٹیکسٹ دائیں سے بائیں ہوچکا ہے۔
آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
لیکن یہ خود نہیں الٹے۔ یعنی سائیڈ بار بائیں طرف ہوجاتے اور اسی طرح پوسٹ والا باکس دائیں طرف آجاتا۔
کمانڈ وہی جو آپ شروع میں دیتے ہیں۔ لینگ اردو اور ڈائر آر ٹی ایل۔
 
دوست

محفلین
margin کا کچھ بتائیے اس سے کیا مراد ہوتی ہے؟
اس میں اور پےڈنگ میں فرق کیا ہے۔میرا خیال ہے شاید مارجن میں کچھ گڑبڑ رہ جاتی ہے۔
 
دوست

محفلین
حکیم صاحب سے خصوصًا۔
جناب کیا آپ نے پشتادہ نقل یعنی بیک اپ بنائی کبھی؟؟
اپنے فورم کے کوائفیہ جدولوں کی یا ورڈپریس کے ڈیٹابیس کی؟؟
میں نے ورڈپریس سے بنانے کی کوشش کی لیکن بنی نہیں۔ دونوں سرورز پر۔ لگتا ہے سپورٹ نہیں ہے۔ آپ ذرا ٹرائی کیجیے فورم کی ڈیٹابیس بیک اپ کےلیے؟
ان فری ہوسٹ کا یہ بڑا مسئلہ ہے بغیر بتائے کوئ پھڈہ پڑ جاتا ہے اس لیے واحد حل یہی ہے کہ وقتًا فوقتًا پشتادہ نقل بنائی جاتی رہے۔ اب سپورٹ بھی ہو تب بات ہے۔ سو مجھے بتائیے گا کیا نتیجہ نکلا۔
 
hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
لیکن یہ سب گفت و شنید دیگر اراکین و قارئین محفل کے استفادہ کےلیے اگر ورڈ پریس سے متعلقہ کسی ذیلی فورم میں ٹکا دی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔یہ ایک تجویز ہے جس پر عملدرآمد کا حق ظاہر ہے انتظامیہ محفوظ رکھتی ہے۔

ورڈپریس مقامیانے والے فورم میں یہ تھریڈ منتقل کر دی ہے۔

بہت شکریہ استاد محترم!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
حکیم صاحب سے خصوصًا۔
جناب کیا آپ نے پشتادہ نقل یعنی بیک اپ بنائی کبھی؟؟
اپنے فورم کے کوائفیہ جدولوں کی یا ورڈپریس کے ڈیٹابیس کی؟؟
میں نے ورڈپریس سے بنانے کی کوشش کی لیکن بنی نہیں۔ دونوں سرورز پر۔ لگتا ہے سپورٹ نہیں ہے۔ آپ ذرا ٹرائی کیجیے فورم کی ڈیٹابیس بیک اپ کےلیے؟
ان فری ہوسٹ کا یہ بڑا مسئلہ ہے بغیر بتائے کوئ پھڈہ پڑ جاتا ہے اس لیے واحد حل یہی ہے کہ وقتًا فوقتًا پشتادہ نقل بنائی جاتی رہے۔ اب سپورٹ بھی ہو تب بات ہے۔ سو مجھے بتائیے گا کیا نتیجہ نکلا۔

دوست!
فورم کی پشتادہ نقل تو بناتا رہتا ہوں۔ جو ایڈمن پینل سے بنائی جاتی ہے اور ڈاؤنلوڈ ہو جاتی ہے۔اس کے استعمال کا بھی تجربہ ہے ۔جبکہ ورڈ پریس کی پشتادہ نقل بنانے کےلیے پہلے ڈیش بورڈ سے پلگ ان کے مینو سے بیک اپ پلگ ان کو ایکٹو کر کے پھر پشتادہ نقل بنائیں اور بتائیں۔دیگر ماہرین بھی کچھ شیئر کریں۔

بلاگ سم پر اردو بلاگ کی فائلیں انشاءاللہ جلد ہی یہاں پوسٹ کروں گا مجھ پر یہ ادھار ابھی چلا آ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top