فائلز کو ہمیشہ کے لیے کیسے مٹا سکتے ہیں؟

فرقان مغل

محفلین
السلام و علیکم!
سنا ہے کہ یوزرز کی ڈیلیٹ کی ہوئی فائلز ریکور ہو جاتی ہیں۔ المسلۃُ الشدید یہ ہے کہ ایک ہارڈ ڈسک میں نے اِس سال خرید فرمائی اور بمطابق پنجابی محاورہ ہارڈ ڈسک کو نَکُ نَک بھر دیا۔اور بیشمار پرسنل فائلیں بھی محفوظ کر دیں۔ اب یہ ہارڈ ڈسک بدستِ غیر ہو رہی ہے۔فائلز تو میں نے ڈیلیٹ کر دی ہیں مگر اُن کو ریکور کرنا کسی کے لئے مشکل نہیں ہوگا۔اب کوئی ایسا حل درکار ہے کے فائلز کو جڑ سے مٹایا جا سکے۔جواب دے کر مجھے شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ مگر جواب ایسا نہ ہو، جیسا کہ میں کئی سوالوں کے جواب میں کہتا ہوں کہ "میری طرف سے تو جواب ہی سمجھیں":act-up:
آپ اور آپ کے جانبین کے لئے دُعاوسلام۔
 
arifkarim

معطل
کسی بھی فائل کو مکمل ڈیلیٹ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسکو بار بار اریز کیا جائے ۔ کچھ سال قبل ایسے ٹولز ملے تھے۔ اب ملے تو بتاؤں گا!
 
نایاب

لائبریرین
السلام و علیکم!
سنا ہے کہ یوزرز کی ڈیلیٹ کی ہوئی فائلز ریکور ہو جاتی ہیں۔ المسلۃُ الشدید یہ ہے کہ ایک ہارڈ ڈسک میں نے اِس سال خرید فرمائی اور بمطابق پنجابی محاورہ ہارڈ ڈسک کو نَکُ نَک بھر دیا۔اور بیشمار پرسنل فائلیں بھی محفوظ کر دیں۔ اب یہ ہارڈ ڈسک بدستِ غیر ہو رہی ہے۔فائلز تو میں نے ڈیلیٹ کر دی ہیں مگر اُن کو ریکور کرنا کسی کے لئے مشکل نہیں ہوگا۔اب کوئی ایسا حل درکار ہے کے فائلز کو جڑ سے مٹایا جا سکے۔جواب دے کر مجھے شکریہ کا موقع فراہم کریں۔ مگر جواب ایسا نہ ہو، جیسا کہ میں کئی سوالوں کے جواب میں کہتا ہوں کہ "میری طرف سے تو جواب ہی سمجھیں":act-up:
آپ اور آپ کے جانبین کے لئے دُعاوسلام۔
السلام علیکم
محترم فرقان مغل جی
آسان تر طریقہ یہی ہے کہ ھارد دیسک کہ اک بار این ٹی ایف ایس اور اک بار فیٹ 32 نارمل فارمیٹ کر دیں ۔
اور پھر زمانے بھر کی پکس اور ایسا مواد جسے آپ پرسنل سمجھتے ہیں اسی فارمیت کی کوئی عام سی فائلز ھارڈ ڈسک میں نکو نک بھر دیں ۔
ریکور کرنے والا کچھ بھی حاصل نہ کر پائے گا ۔
انشااللہ
سدا خوش رہیں آپ آمین
نایاب
 
فرقان مغل

محفلین
زیک،عارف اور نایاب آپ کا بے حد شکریہ۔
میں باری باری تمام تجاویز استعمال کرتا ہوں دیکھیں 500گیگا بایٹس کتنا ٹائم لیتی ہیں۔:applause:
 
غالباً فائل شریڈر کے نام سے کوئی ٹول دستیاب ہے وہ بھی اسٹوریج کو ریسیٹ کر دیتا ہے یعنی ڈاٹا پوری طرح مٹا دیتا ہے۔

کچھ سال پہلے جب ونڈوز استعمال کرتا تھا تو شاید اسے کسی ڈاؤن لوڈ‌ مینیجر کے ساتھ دیکھا تھا۔ ویسے مجھے یقین ہے کہ الگ سے بھی دستیاب ہوگا۔
 
شاید یہ ٹول ڈاونلوڈ ایکسلیٹر پلس نامی ڈاونلوڈر کے ساتھ دستیاب ہے
 
اظفر

محفلین
السلام علیکم
برادر ایک چیز یاد رکھیں ۔ کچھ ناممکن نہیں‌ہوتا ۔ آپ جو مرضی کر لیں اگر کوئی ریکوری چاہے گا تو 50 فیصد تک کر سکتا ہے ۔
میں کمپیوٹر مارکیٹ میں کچھ عرصہ رہا ہوں‌ہمارے پاس لوگ آیا کرتے تھے ریکوری کرانے ، ہارڈ ڈسک کے ساتھ دس بارہ گھنٹے لگا کر تقریبا 98 فیصد ڈیٹا ریکور ہو جاتا تھا
میں یہ نہیں کہہ رہا ہے کہ آپ کا ڈیٹا غیر محفوظ ہے ، میرا مطلب ھے آپ اس کو کبھی بھی مکمل ختم نہیں کر سکتے اور اگر کسی ماہر آدمی کے ہاتھ وہ ڈسک چلی جاے تو وہ کافی کچھ ریکور کر سکتا ہے ۔ اپنی پرسنل کو زیادہ سے زیادہ محفوظ‌کرنے کیلیے یہ سٹیپ لازمی کریں‌۔
تمام اہم فولڈرز کے نام لکھ لیں ۔ پھر اصل فولڈر ڈیلیٹ‌کر کے انہی نام کے نیو فولڈر بنا کر ان میں کچھ غیر ضروری ڈیٹا بھر دیں‌۔ فولڈر ڈیلیٹ کیلیے ڈاون لوڈ ایکسلریٹر کا فایل شریڈر یوز کریں تو زیادہ اچھا ہے ۔
اس کے بعد ہارڈ کی پارٹیشن بریک کر دیں‌۔ دوبارہ پارٹیشن اس طرح بناٰئیں کہ گزشتہ کوئی بھی پارٹیشن کسی نیو پارٹیشن میں مکمل نہ ہو بلکہ ٹکروں میں ہو ، اس کیلیے آپ نیو پارٹیشنز کی تعداد موجودہ پارٹیشنز کی تعداد سے 3 گناہ زیادہ کر دیں ۔ اس کے بعد ونڈو ری انسٹال کریں ، ہر ڈراٰئیو میں 70 فیصد جگہ میں کچھ ڈیٹا بھریں اور اس کو انکرپٹ‌کر دیں ۔ پھر دوبارہ ونڈو انسٹال کریں‌۔ اور انسٹالیشن کے دوران ایک بار پھر پارٹیشنز کو بریک کر دیں اور تمام ڈسک کی صرف ایک پارٹیشن بنائیں ۔
اس طرح ڈیٹا ریکوری بہت مشکل ہو جاے گی ۔

نوٹ‌: یہ باتیں میں نے اپنے دور میں ریکوری کرتے وقت نوٹ کی تھیں کہ کس کس صورت میں ڈیٹا کم ریکور ہو رہا ہے ۔ گاہکوں‌سے معلوم ہو جاتا تھا کہ وہ ڈسک کے ساتھ ساتھ کیا کر چکے ہیں اور پھر ریکوری کرتے اندازہ ہو جاتا تھا کہ کس وجہ سے ریکوری کم ہو رہی ہے ۔ یہ میرا اپنا تجزیہ ہے لازمی نہیں کہ درست ہو ۔ شکریہ
 
فرقان مغل

محفلین
مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ اگر ہارڈڈدسک میں 100گیگابائٹ کی جگہ ہے جو کہ مکمل طور پر استعمال ہو رہی ہے۔ اب میں اس کو فارمیٹ کر کے 100 گیگا بائٹ کا نیاء ڈیٹا اِس میں ڈال دوں اور اسے بھی ڈیلیٹ کر کے دوبارہ فارمیٹ کر کے دوبارہ کوئی غیر ضروری فائلز اس میں ڈال دوں تو پہلے والا ڈیٹا کیسے ریکور ہو سکتا ہے کیونکہ 100 گیگا بائٹس کو میں تیسری بار استعمال کر رہا ہوں اور 300 گیگا بائٹس کی ہارڈڈسک ہے نہیں کی ڈیٹا کہیں اور سیو ہو سکے۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
مجھے ڈیٹا ضائع کرنے کا سب سے آسان طریقہ آتا ہے۔ کسی ایسی جگہ جہاں بہت طاقت ور مقناطیس لگے ہوں، انکے پاس ہارڈڈسک رکھ دو۔ کچھ ہی دیر میں ڈیٹا غائب ہو جائے گا جیسے گدھے کے سر سے سینگ!
 
فاتح

لائبریرین
مجھے ڈیٹا ضائع کرنے کا سب سے آسان طریقہ آتا ہے۔ کسی ایسی جگہ جہاں بہت طاقت ور مقناطیس لگے ہوں، انکے پاس ہارڈڈسک رکھ دو۔ کچھ ہی دیر میں ڈیٹا غائب ہو جائے گا جیسے گدھے کے سر سے سینگ!

جی ہاں اس طریق کار کو ڈی گازنگ کہا جاتا ہے لیکن اس کے نتیجے میں بعض اوقات ہارڈ ڈسک کی لو لیول فارمیٹنگ بھی اڑ جاتی ہے اور ہارڈ ڈسک محض لوہے کا ٹکڑا رہ جاتی ہے۔لیکن حساس نوعیت کا مواد حذف کرنے میں ہارڈ ڈسک کی قیمت کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ نہ صرف ڈیگازنگ بلکہ اس کے بعد ہارڈ ڈسک کو چکنا چور کر کے اس کے ٹکڑوں کو برقی بھٹی کی نذر کر دیا جاتا ہے۔
یہ طریقہ سرکاری و غیر سرکاری حساس ادارے اپنا مواد ضائع کرنے کے لیے اختیار کرتے ہیں‌لیکن ہمارا کام زکریا صاحب کے بتائے ہوئے ٹول سے بھی ہو سکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے باقاعدہ طریق کار اور سٹینڈرڈز بھی بنائے گئے ہیں‌جن میں "پیٹر گٹ مین" کا طریق کار اب تک سب سے زیادہ قابل اعتبار بھی ہے اور سب سے زیادہ وقت لینے والا بھی جو ڈسک کو 35 مرتبہ دوبارہ لکھتا ہے لیکن۔۔۔ مقناطیسی خوردبین کے زریعے سے اس کے بعد بھی ڈسک پر موجود مواد کو کسی حد تک پڑھا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کی سرکاری و غیر سرکاری حساس، خفیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ایسی ڈسک، خواہ اسے کسی بھی طریق کار سے اوور رائٹ کیا گیا ہو "حساس" ہی قرار دیا جاتا ہے۔
اس طریق کار سے آپٹیکل میڈیا (سی ڈی، ڈی وی ڈی وغیرہ) کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوتا لیکن اس سے ملتا جلتا طریقہ آپٹیکل میڈیا کو مائکرو ویو میں رکھنا ہے۔

بہرحال یا تو زکریا صاحب کے بتائے ہوئے ٹول کو استعمال کر لیں یا ہیدی کا ایریزر استعمال کر کریں۔
میں ذاتی طور پر اپنے کمپیوٹر سے کوئی بھی فائل ڈیلیٹ‌کرنے کے لیے یہی ایریزراستعمال کرتا ہوں‌لیکن "گٹ مین"کا طریق کار نہیں اپناتا بلکہ "بروس شنیئر" کا طریقہ، جو سات مرتبہ اوور رائٹ کرتا ہے، اپناتا ہوں۔ اس ایریزر میں آپ اپنی مرضی کے مطابق نہ صرف پہلے سے موجود پانچ سات سٹینڈرڈز میں سے کوئی بھی اختیار کر سکتے ہیں بلکہ اپنا نیا طریق کاربھی وضع کر سکتے ہیں۔
زکریا صاحب کے بتائے ہوئے ٹول (ڈی بین) کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ کسی خاص فائل یا فولڈر کو اوور رائٹ نہیں‌کر سکتا بلکہ پوری ڈسک کو ہی اوور رائٹ کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل اصطلاحات کو گوگل کر کے دیکھیے:
data erasing
data scrubbing
data wiping
data cleaning
data destruction
data purging
امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ‌آف سٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی کی اس دستاویز کا مطالعہ بھی سود مند ہے۔
یا آپ یہیں اسی دھاگے پر مزید سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔
 
Top