فائیر فاکس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر اورعلوی نستعلق کاعلاج

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
فائر فاکس کے صارفین جانتے ہیں‌ کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں فائر فاکس اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے مانا ہوا پروگرام ہے اور اسے استعمال کرنے والے اسکے فوائد سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں فائر فاکس اپنی اچھی سپیڈ اور دیگرصلاحیتوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے، جن میں‌فائر فاکس کے ایڈ آن یعنی چھوٹے چھوٹے پروگرام جو فائر فاکس کی صلاحتیوں میں مزید اضافہ کرتے ہیں کہ آپشن شامل ہے۔

علوی نستعلیق اور دیگر نستعلیق فونٹ کے بارے میں ایک عام شکائیت یہ ہے، کہ یہ فائر فاکس میں‌کچھ اوپر نیچے نظر آتا ہے اور نستعلیق فونٹ میں الفاظ اتنے خوبصورت نہیں لگتے جتنے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں لگتے ہیں۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر فانٹ کو خوبصورت اور اچھی طرح دکھانے میں فائر فاکس سے آگے ہے۔

فائر فاکس کے صارفین، فائر فاکس کے اندر ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے انجن کو استعمال کرتے ہوئے وہ ویب پیجز جو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں‌اچھے نظر آتے ہیں مگر فائر فاکس میں نہیں، اب ایسے ہی کھول سکتے ہیں جیسے وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کھُلتے ہیں۔ ان ویب پیجز میں‌وہ فورم بھی شامل ہیں جہاں‌علوی نستعلیق فانٹ استعمال ہوتا ہے اور فائر فاکس میں اتنا اچھا نظر نہیں‌آتا۔اور یوں فائیر فاکس میں رہتے ہوئے انٹرنیٹ ایکسپلوررکے فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں

تو جناب یہ ہے فائر فاکس کا ایک ایڈ آن (Add-on) جس کا نام ہے: IE Tab
اسکے بارے میں تفصیلاً معلومات اس لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں:
https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/1419

اسے فائیر فاکس میں انسٹال کر لینے کے بعد آپکو اپنے فائر فاکس کو ایک مرتبہ ریسٹارٹ کرنا پڑے گا۔ پھر اپنے وہ پسندیدہ سائٹ جو آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں جاکر دیکھا کرتے تھے، فائر فاکس میں ہی کھول کر دیکھ سکتے ہیں۔ اور ذرا علوی نستعلیق کا حُسن اس ایڈ آن کے ذریعے دیکھ کر بتائیے گا کہ کیسالگا۔

ویسے تو اس کی تفصیلات سے ہی آپ کو پوری مدد مل جائیگی، مگر کسی بھی قسم کی مزید معلومات کے لیے آپ یہاں‌سوال پوسٹ کر سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ میں‌ایک عرصے سے استعمال کر رہا ہوں۔

اُمید ہے آپ کو یہ چھوٹا سا پروگرام پسند آئیگا اور آپ فائر فاکس میں‌رہتے ہوئے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے فائدے بھی حاصل کر سکیں‌گے۔
 
arifkarim

معطل
واہ بھائی آپنے تو کمال ہی کردیا:
b026.gif

رینڈرنگ انجن تبدیل کرتے ساتھ ہی سب مسائل ختم!
 
الف عین

لائبریرین
یہ نیا لیپ ٹاپ ہے، اس میں میں نے اسی لئے فائر فاکس 3 انسٹال نہیں کیا۔ اوہیرا کیا تھا۔۔ اوپیرا میں بھی یہ بہت اچھا کام کرتا ہے۔ فائر فاکس کی ضرورت نہیں اب۔
 
دوست

محفلین
لینکس پر فائرفاکس پر ذرا علوی نستعلیق دیکھیں ایکسپلورر کی خوبصورتیاں بھی بھول جائیں گے۔
 
فرخ

محفلین
اس میں صرف ایک یہ مسئلہ ہے کہ رینڈرنگ انجن مینولی تبدیل کرنا پڑتا ہے!

عارف بھائی
اس میں آپشن موجود ہے کہ آپ ایک دفعہ ہی ان ویب سائیٹز کے ایڈریس اسکی آپشن میں‌لکھ دیں۔ پھر جب بھی وہ ویب سائیٹ کھولیں گے، اسی میں کھُلیں گی
اس کی آپشنز میں دیکھیں:hatoff:
 
فرخ

محفلین
یہ نیا لیپ ٹاپ ہے، اس میں میں نے اسی لئے فائر فاکس 3 انسٹال نہیں کیا۔ اوہیرا کیا تھا۔۔ اوپیرا میں بھی یہ بہت اچھا کام کرتا ہے۔ فائر فاکس کی ضرورت نہیں اب۔

بہت شکریہ جناب
میں بھی اوپرا میں‌ اسے انسٹال کر کے ٹیسٹ کروں گا۔
 
ساجداقبال

محفلین
سپیسنگ کو چھوڑ کر لینکس پر علوی نستعلیق سب سے بہترین نظر آتا ہے، خاص‌کر فائرفاکس میں۔ میں‌تو اسی خوبی کیوجہ سے لینکس زیادہ استعمال کرتا ہوں بمقابلہ ونڈوز۔
 
arifkarim

معطل
سپیسنگ کو چھوڑ کر لینکس پر علوی نستعلیق سب سے بہترین نظر آتا ہے، خاص‌کر فائرفاکس میں۔ میں‌تو اسی خوبی کیوجہ سے لینکس زیادہ استعمال کرتا ہوں بمقابلہ ونڈوز۔

حیرت کی بات ہے، فائر فاکس 2 پر یہ اسپیسنگ کا مسئلہ نہیں ہے :eek:

میں نے بگزیلا پر یہ مسئلہ فائل کیا ہے، اگر امپرووڈ ہو گیا تو آپ لوگوں‌کو ووٹنگ کیلئے بلاؤں گا۔
 
دوست

محفلین
لونا سکیپ میں ویب کِٹ اور جیکو میں فائرفاکس ونڈوز کی طرح سطور گر جاتی ہیں، بلکہ اور بھی مسائل آجاتے ہیں ڈیزائن کے۔ صرف ایکسپلورر کا انجن ٹھیک دکھاتا ہے، اور مجھے زہر لگتا ہے عجیب بے سُرا سا ڈسپلے کرتا ہے ایکسپلورر علوی نستعلیق کو، دل کرتا ہے اس کو باہر نکال کر ڈھیر سارے جوتے ماروں۔
عارف بھائی سپیسنگ کا مسئلہ ویسا ہی ہے جیسا کہ ونڈوز پر یا کسی اور براؤزر پر ہے۔ فائرفاکس 3 پر ہی شروع دن سے علوی نستعلیق زیر استعمال ہے، 2 میں کبھی کرکے ہی نہیں دیکھا۔
وسلام
 
بھائی شائد آپ انٹرنیٹ اکسپلورر 5 استعمال کر رہے ہیں۔ نئے انٹرنیٹ اکسپلورر 7 اور 8 پر تو انپیج جیسا رزلٹ آرہا ہے:
b029.gif
 
Top