حسان خان
لائبریرین
ہمارے یہاں عموماً یہ تصور کیا جاتا ہے کہ گویا صرف اردو ہی واحد فارسی زدہ زبان ہے اور صرف اردو ہی کو فارسی زبان و ادب نے عُمقاً متاثر کیا ہے، لیکن، واللہ و باللہ، حقیقت اور میرا شخصی تجربہ یہ ہے کہ جتنی زیادہ فارسی پرست، فارسی آمیز و فارسی زدہ زبان کہنہ ترکی رہی ہے اُس کے مقابلے میں قدیم اردو کتب بھی فارسی سے تہی نظر آنے لگتی ہیں۔ کہنہ ترکی سر سے پا تک فارسی زبان و ادب و ثقافت و تمدن میں مستغرق تھی، بلکہ اگر ادبیاتِ کُہنِ ترکی کو ادبیاتِ کُہن فارسی کا محض ترکی نسخہ کہا جائے تو نابجا نہیں ہے۔ فارسی کا یہ شدید اثر ترکی کے کسی لہجے یا کسی خطے تک محدود نہیں تھا، بلکہ خواہ آذربائجان و ترکستان ہو یا خواہ دیارِ آلِ عثمان، ہر جگہ پر ادباء و شعراء اِسی مُفرّس زبان کا استعمال کرتے تھے، البتہ دیارِ آلِ عثمان کی ترکی مزید فارسی زدہ تھی۔
یہاں میں نے علاقہ مندوں کے لیے کہنہ ترکی نثر کے چند نمونوں کی جمع آوری کا ارادہ کیا ہے تاکہ اپنی محبوب ترین زبان فارسی کے ساتھ اُس کی ایک رضاعی و تمدنی دختر یعنی ترکیِ عالیہ کی نثری سطح پر وابستگی و پیوستگی کی مثالیں پیش کر سکوں:
شفقت بغدادی نے اپنی تألیف 'تذکرۂ شعراء' کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا ہے:
آثارِ سخنورانِ شیرینکلامِ عصر و نتیجهٔ افکارِ نکتهورانِ دهر اولان ایشبو مجموعهٔ جامعاللطایف و نسخهٔ شاملالظرایفین جمع و تلفیقی و تحریر و تنمیقی اتمامه رسیده و نقشِ تمّت بالخیر ایله خِتامه کشیده اولدو.
(تذکرهٔ شعراء، شفقت بغدادی، ۱۲۲۹ هجری)
ترجمہ: زمانے کے شیریں کلام سخنوروں کے آثار اور دہر کے نکتہ وروں کے نتیجۂ افکار پر مشتمل اِس مجموعۂ جامع اللطائف و نسخۂ شامل الظرائف کی جمع و تلفیق اور تحریر و تنمیق اِتمام تک پہنچ گئی اور نقشِ تمّت بالخیر کے ساتھ اختتام تک کھینچ دی گئی۔
× اقتباس کے ترکی عناصر سرخ رنگ میں ہیں۔
× تلفیق = باہم باندھنا، باہم پیوستہ کرنا، مرتّب کرنا
× تنمیق = لکھنا، کتاب کو خوش خطی سے لکھنا اور کتابت سے آراستہ کرنا، کتاب کو خطِ خوب و جلد و نقش و نگار کے ساتھ زینت دینا

آخری تدوین: