فارسی کلاس

سلام علیکم
آج ہی محترمہ شگفتہ صاحبہ نے مجھے اس دھاگے کی طرف متوجہ کیا. مجھے تھوڑی بہت فارسی آتی ہے.
خدمت میں حاضر ہوں.
 
یہی سوچ رہا ہوں کہ خدمت کیسے شروع کی جائے.
سب سے پہلی بات تو یہ ہے فارسی کس طرح کی چاہیے؟ کیونکہ جہاں تک میرا اندازہ ہے کچھ دوستان یہاں خود فارسی کے استاد ہیں. کہیں ایسا نہ ہو کے میری غلطیاں آشکار ہوجائیں. :worried:
شروع کے لیے میری نظر میں اگر عام بول چال سے ہی شروع کیا جاے تو بہتر ہے. جو دوسرے دہاگے پر شروع ہو چکی ہے.
یہاں کے لیے شاید یہ بہتر ہو کہ آسان اور چہوٹے فارسی متن ڈھونڈے جائیں، اور میں ان کا ترجمہ پیش کروں.
قواعد فارسی تو خود ایک الگ ہی دنیا ہے.

اب حضرات ذرا اپنی آراء اور اوامر سے نوازیں تو شروع کیا جائے. ان شاء اللہ
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ اللہ کا نام لیکر شروع کریں نقوی صاحب!

اس کا بہتر طریقہ میرے نزدیک یہ ہے کہ ایک مختصر تحریر لیں بلکہ جملوں سے شروع کریں اور انکی فارسی سے اردو اور اردو سے فارسی بتانا شروع کر دیں، مشکل الفاظ کے معانی کے ساتھ ساتھ جملے کی ساخت، مصادر، ضمائر پر عام فہم زبان میں مختصر روشنی ڈالتے جائیں۔

اگر قواعد سے شروع کیا جیسا کہ عموماً کیا جاتا ہے تو یقین مانیں تیسری گردان کے سلام تک پیچھے سے ساری کلاس 'خارج از مدرسہ' ہو جائے گی :)
 
میں تو کہوں گا کہ کوئی قصہ شروع کر دیجئے۔ مختصر سا حصہ تحریر کرکے بقول وارث بھائی اس کا ترجمہ اور جملوں کی ساخت معانی وغیرہ بیان کرکے باقی آئندہ۔

میرے خیال میں اس کام کے لئے کوئی مشہور فارسی کی کتاب بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثلاً شیخ سعدی کی بوستان۔ گو کہ میں نے یہ کتاب دیکھی نہیں اور اس کا بھی اندازہ نہیں کہ اس کی فارسی عام فہم ہے کہ نہیں۔ پر "در ایں چہ شک" جیسے قصے اسی کے حوالے سے اردو میں سن رکھے ہیں تو یقیناً کتاب پر لطف ہی ہوگی۔ ممکن ہے یہ کتاب کہیں یونیکوڈ میں دستیاب ہو جائے تو لکھنے کی آسانی ہو جائے گی ورنہ لگے ہاتھوں لائبریری کے لئے ایک کتاب تحریر ہو جائے گی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سلام علیکم
آج ہی محترمہ شگفتہ صاحبہ نے مجھے اس دھاگے کی طرف متوجہ کیا. مجھے تھوڑی بہت فارسی آتی ہے.
خدمت میں حاضر ہوں.

السلام علیکم

بہت شکریہ محمد ۔ میں آپ کو یہاں اس دھاگے پر رسمی طور پر بھی خوش آمدید کہنا چاہوں گی ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو اس دھاگہ پر دیکھ کر ۔ اگر آپ باقاعدگی سے کچھ وقت نکال سکیں تو فارسی کلاس کا یہ خواب ضرور اپنی تکمیل کو پہنچ سکے گا ۔ یہ دھاگہ تقریبا دو سال پہلے شروع کیا تھا اور اس وقت میں نے ایک مختصر پلاننگ کی تھی اس سلسلے کے لیے اور ایک بالکل مختصر کورس ڈیزائن کیا تھا جسےبعد میں مکمل طور پر ایک تفصیلی کورس کی شکل دینا چاہتی تھی تاہم اس وقت اتنے وسائل دستیاب نہیں تھے ۔ اس وقت ہم ایک بہتر پوزیشن میں ہیں کہ اس پر کام کر سکیں ۔ اس سلسلے میں آغاز سے پہلے ضروری ہوم ورک کر لینا بہتر رہے گا ۔ آپ اس سلسلے کے لیے کتنا اور کس طرح وقت نکال سکیں گے ، روزانہ ، ہفتہ وار یا آلٹرنیٹ دنوں میں یا کس طرح ؟ اس تمام سلسلے میں اہم ترین رول آپ کے پاس ہو گا اگر آپ باقاعدگی سے وقت نکال سکیں تو ایک محدود دورانیہ کا بالکل ابتدائی کورس تشکیل کرتے ہیں اس کی مدت ایک ماہ سے لے کر تین ماہ تک ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ دورانیہ کا تعین اپنی فرصت اور مصروفیات کے لحاظ سے کر کے بتا سکیں تو پھر اگلا قدم بڑھانا آسان ہو جائے گا ۔ جہاں جہاں میری ضرورت ہو گی میں موجود ہوں ، تیکنیکی رہنمائی کے لیے نبیل بھائی ، زکریا بھائی ، سعود بھائی اور دیگر بہت سے اراکین کی رہنمائی حاصل ہو سکے گی ۔

نبیل بھائی ، یہاں آپ کی رہنمائی چاہیے ، یہ بتائیں پلیز کہ آغاز سے پہلے کچھ ضروری ڈسکشن کہاں کیا جائے یہاں یا آپ کچھ دوسرا حل تجویز کرنا چاہیں گے ؟

سعود بھائی کہاں ہیں آپ ؟ اگر آپ بھی کچھ وقت نکال سکیں تو بتائیں پلیز ۔

دیگر اراکین جو فارسی زبان میں دلچسپی رکھتے ہیں اپنی آراء تجاویز یہاں پیش کر سکتے ہیں ِ

مزید بعد میں ۔
 
میں یہیں ہوں بیٹا۔ میرے لائق جو بھی خدمت ہو حکم کیجئے۔ ویسے میں جلدی ہی روبی آن ریلس والے کورس کو آگے برھانے والا ہوں۔ کل اس کا اگلا سبق لکھنے کا ارادہ تھا پر ایک عدد اسائنمینٹ مکمل کرنا ہے نیز ایک عدد ٹیسٹ بھی اگلے ہفتے کی شروعات میں ہی ہونا ہے۔ لہٰذا ممکن ہے اگلے ہفتے اس پر کام کروں۔
 
السلام علیکم

بہت شکریہ محمد ۔ میں آپ کو یہاں اس دھاگے پر رسمی طور پر بھی خوش آمدید کہنا چاہوں گی ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو اس دھاگہ پر دیکھ کر ۔ اگر آپ باقاعدگی سے کچھ وقت نکال سکیں تو فارسی کلاس کا یہ خواب ضرور اپنی تکمیل کو پہنچ سکے گا ۔ یہ دھاگہ تقریبا دو سال پہلے شروع کیا تھا اور اس وقت میں نے ایک مختصر پلاننگ کی تھی اس سلسلے کے لیے اور ایک بالکل مختصر کورس ڈیزائن کیا تھا جسےبعد میں مکمل طور پر ایک تفصیلی کورس کی شکل دینا چاہتی تھی تاہم اس وقت اتنے وسائل دستیاب نہیں تھے ۔ اس وقت ہم ایک بہتر پوزیشن میں ہیں کہ اس پر کام کر سکیں ۔ اس سلسلے میں آغاز سے پہلے ضروری ہوم ورک کر لینا بہتر رہے گا ۔ آپ اس سلسلے کے لیے کتنا اور کس طرح وقت نکال سکیں گے ، روزانہ ، ہفتہ وار یا آلٹرنیٹ دنوں میں یا کس طرح ؟ اس تمام سلسلے میں اہم ترین رول آپ کے پاس ہو گا اگر آپ باقاعدگی سے وقت نکال سکیں تو ایک محدود دورانیہ کا بالکل ابتدائی کورس تشکیل کرتے ہیں اس کی مدت ایک ماہ سے لے کر تین ماہ تک ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ دورانیہ کا تعین اپنی فرصت اور مصروفیات کے لحاظ سے کر کے بتا سکیں تو پھر اگلا قدم بڑھانا آسان ہو جائے گا ۔ جہاں جہاں میری ضرورت ہو گی میں موجود ہوں ، تیکنیکی رہنمائی کے لیے نبیل بھائی ، زکریا بھائی ، سعود بھائی اور دیگر بہت سے اراکین کی رہنمائی حاصل ہو سکے گی ۔

نبیل بھائی ، یہاں آپ کی رہنمائی چاہیے ، یہ بتائیں پلیز کہ آغاز سے پہلے کچھ ضروری ڈسکشن کہاں کیا جائے یہاں یا آپ کچھ دوسرا حل تجویز کرنا چاہیں گے ؟

سعود بھائی کہاں ہیں آپ ؟ اگر آپ بھی کچھ وقت نکال سکیں تو بتائیں پلیز ۔

دیگر اراکین جو فارسی زبان میں دلچسپی رکھتے ہیں اپنی آراء تجاویز یہاں پیش کر سکتے ہیں ِ

مزید بعد میں ۔

علیکم السلام

میرے دروس کل سے شروع ہو رہے ہیں. کل میں قطعی طور پہ بتادوں گا کہ کتنا وقت یہاں صرف کرسکتا ہوں. میری کوشش رہے گی کہ اپنا وقت اس طرح مرتب کروں کہ ایک دن چھوڑ کر دو گھنٹے یہاں صرف کرسکوں. ویسے میں روزانہ آتا ضرور ہوں یہاں.
باقی آپ بتائیے کہ کیا اور کیسے کیا جائے، میں وارث صاحب اور ابن سعید صاحب کی رای سے متفق ہوں.
احکامات کا منتظر ہوں.

شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
میں تو کہوں گا کہ کوئی قصہ شروع کر دیجئے۔ مختصر سا حصہ تحریر کرکے بقول وارث بھائی اس کا ترجمہ اور جملوں کی ساخت معانی وغیرہ بیان کرکے باقی آئندہ۔

میرے خیال میں اس کام کے لئے کوئی مشہور فارسی کی کتاب بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ مثلاً شیخ سعدی کی بوستان۔ گو کہ میں نے یہ کتاب دیکھی نہیں اور اس کا بھی اندازہ نہیں کہ اس کی فارسی عام فہم ہے کہ نہیں۔ پر "در ایں چہ شک" جیسے قصے اسی کے حوالے سے اردو میں سن رکھے ہیں تو یقیناً کتاب پر لطف ہی ہوگی۔ ممکن ہے یہ کتاب کہیں یونیکوڈ میں دستیاب ہو جائے تو لکھنے کی آسانی ہو جائے گی ورنہ لگے ہاتھوں لائبریری کے لئے ایک کتاب تحریر ہو جائے گی۔
بوستاں یہاں ہے، یہ وہی ربط ہے جو وارث نے دیا تھا
 
نبیل

تکنیکی معاون

السلام علیکم

بہت شکریہ محمد ۔ میں آپ کو یہاں اس دھاگے پر رسمی طور پر بھی خوش آمدید کہنا چاہوں گی ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کو اس دھاگہ پر دیکھ کر ۔ اگر آپ باقاعدگی سے کچھ وقت نکال سکیں تو فارسی کلاس کا یہ خواب ضرور اپنی تکمیل کو پہنچ سکے گا ۔ یہ دھاگہ تقریبا دو سال پہلے شروع کیا تھا اور اس وقت میں نے ایک مختصر پلاننگ کی تھی اس سلسلے کے لیے اور ایک بالکل مختصر کورس ڈیزائن کیا تھا جسےبعد میں مکمل طور پر ایک تفصیلی کورس کی شکل دینا چاہتی تھی تاہم اس وقت اتنے وسائل دستیاب نہیں تھے ۔ اس وقت ہم ایک بہتر پوزیشن میں ہیں کہ اس پر کام کر سکیں ۔ اس سلسلے میں آغاز سے پہلے ضروری ہوم ورک کر لینا بہتر رہے گا ۔ آپ اس سلسلے کے لیے کتنا اور کس طرح وقت نکال سکیں گے ، روزانہ ، ہفتہ وار یا آلٹرنیٹ دنوں میں یا کس طرح ؟ اس تمام سلسلے میں اہم ترین رول آپ کے پاس ہو گا اگر آپ باقاعدگی سے وقت نکال سکیں تو ایک محدود دورانیہ کا بالکل ابتدائی کورس تشکیل کرتے ہیں اس کی مدت ایک ماہ سے لے کر تین ماہ تک ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ دورانیہ کا تعین اپنی فرصت اور مصروفیات کے لحاظ سے کر کے بتا سکیں تو پھر اگلا قدم بڑھانا آسان ہو جائے گا ۔ جہاں جہاں میری ضرورت ہو گی میں موجود ہوں ، تیکنیکی رہنمائی کے لیے نبیل بھائی ، زکریا بھائی ، سعود بھائی اور دیگر بہت سے اراکین کی رہنمائی حاصل ہو سکے گی ۔

نبیل بھائی ، یہاں آپ کی رہنمائی چاہیے ، یہ بتائیں پلیز کہ آغاز سے پہلے کچھ ضروری ڈسکشن کہاں کیا جائے یہاں یا آپ کچھ دوسرا حل تجویز کرنا چاہیں گے ؟

سعود بھائی کہاں ہیں آپ ؟ اگر آپ بھی کچھ وقت نکال سکیں تو بتائیں پلیز ۔

دیگر اراکین جو فارسی زبان میں دلچسپی رکھتے ہیں اپنی آراء تجاویز یہاں پیش کر سکتے ہیں ِ

مزید بعد میں ۔

شگفتہ بہن، میرے خیال میں کسی تکنیکی منصوبہ بندی کے بغیر اس کام کا آغاز کر دینا چاہیے۔ اگر اس نوعیت کے تھریڈز کی معقول تعداد اکٹھی ہو جاتی ہے تو اس کے لیے علیحدہ زمرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ہم اگر محفل فورم کو بطور ایک تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ترقی دینا چاہتے ہیں تو ہمیں دوسروں کو اردو ویب کا ویژن یاد دلانے کی بجائے خود تعمیری سلسلوں کا آغاز کرنا چاہیے اور انہیں جاری رکھنا چاہیے تاکہ فورم پر غیر ضروری مباحث کے مقابلے میں تعمیری سلسلوں کا تناسب زیادہ ہو۔ یہ ذمہ داری ہماری ہی ہے۔
 
میں احکامات کا منتظر ہوں۔

یہ بتاتا چلوں کہ،
بوستان سعدی تو نظم ہے، گلستان نثر اور نظم میں ہے۔ کتاب بہت اچھی ہے، اخلاقی ہے اور زبان کے بارے میں میں کیا کہہ سکتا ہوں، بس شیخ سعدی کا نام ہی کافی ہے۔:)
لیکن بہت قدیم فارسی ہے۔ بہت سی ترکیبیں اور لغات ہیں اس میں جو اب استعمال ہی نہیں ہوتے۔
اب جو آپ لوگ فرمائیں، کہیں تو کوئی نئی کتاب ڈھونڈوں، نہیں تو اسی سے شروع کریں۔
لیکن جو بھی ہو شروع گلستان کے دیباچے سے ہی کروں گا۔ بہت ہی خوبصورت اور دلنشیں تحریر فرمایا ہے شیخ نے۔ اتنی اچھی حمد آج تک کسی فارسی کتاب میں نہیں پرھی جو انہوں نے لکھی ہے۔
میں منتظر ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
گلستان فارسی سیکھنے کے لیے بہترین ہے۔ مجھے بھی میرے والد صاحب نے فارسی کی مبتدیات سکھانے کے لیے گلستان کے چند ابواب پڑھائے تھے۔ کسی زمانے فارسی تدریس اسی انداز میں کی جاتی تھی کہ گلستان سعدی کی حکایات کے ذریعے ہی فارسی کے الفاظ اور گرامر سے روشناس کرایا جاتا تھا۔ آپ شوق سے اس کا آغاز کریں۔
 
Top