تعارف فارقلیط کی جانب سے السلام علیکم

فارقلیط

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم

میں‌ ہوں فارقلیط محفل کا کافی عرصہ سے خاموش قاری ہوں رکنیت حاصل کرنے کا اتفاق اب ہو رہا ہے

میرے مشاغل میں مطالعہ کتب، کوکنگ، ویب ڈائزائننگ، الیکٹریکل سرکٹ ڈائزائننگ ہیں مطالعہ میں میری دلچسپی کا موضوع روحانی علوم ہیں

تعلیم کے نام پر کچھ صحفات کی کالے کے ہیں :( اور ابھی تک کر ہی رہا ہوں

میرے خیال میں‌ابھی کے لئے اتنا ہی کافی ہے :)

خیراندیش
 

جیہ

لائبریرین
ویسے مشکور وہ ہوتا/تی ہے جس کا شکریہ ادا کیا جائے ۔ شکریہ ادا کرنے والا شکر گزار کہلاتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید

اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں، کہاں سے ہیں؟ دلچسپیاں کیا ہیں؟

کتنے عرصہ سے اردو محفل کے خاموش قاری تھے؟

اردو محفل کیسی لگی؟
 

محمد وارث

لائبریرین
'مشکور' عام استعمال ہوتا ہے لیکن غلط ہے اسکی جگہ 'شکر گزار' صحیح ہے، یعنی 'میں آپ کا شکر گزار ہوں'۔

علمی اردو لغت میں 'مشکور' کے تحت دیکھا جا سکتا ہے۔ جن احباب نے جوش کی 'یادوں کی برات' پڑھی ہے انکے علم میں بھی ہوگا، جوش نے اپنا واقعہ لکھا ہے مولانا ابوالکلام آزاد کو مشکور بولنے پر ٹوک دینے کا۔
 

جیہ

لائبریرین
مشکور غلط العوام ہے اور غلط العوام غلط ہی ہوتا ہے۔ حیرت جوش کے ٹوک دینے پر نہیں ، حیرت تو اس بات پہ ہے کہ آزاد جیسے شخص نے کیسے مشکور کہہ دیا۔ ویسے جس نے جوش کی یادوں کی بارات پڑھی ہے وہ جوش کے14 معاشقوں کے بیان میں ایسا کھوگیا ہے کہ باقی باتیں بھول جاتا ہے ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
جوش کے چودہ معاشقوں میں تو وہ کھوئے ہونگے جن کے اپنے معاشقے چودہ سے کم ہونگے ;) جوش نے 'رہائش گاہ' کا بھی ذکر کیا ہے کہ مولانا نے یہ لفظ بھی بولا تھا اور جوش کے بقول 'رہائش گاہ' بھی غلط ہے اور صحیح 'جائے رہائش' ہے!
 

فہیم

لائبریرین
یہ خوش آمدید کے دھاگے میں کیسے خطرناک ٹائپ باتیں ہورہی ہیں:rolleyes:



میری جانب سے بھی فارقلیط صاحب کو خوش آمدید۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے یہاں سعودی عرب میں کسی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے " مشکور " بھی بولا جاتا ہے۔ مثلاً میں نے اندر جانا ہے اور باہر سیکورٹی والا حوالے کے بغیر جانے نہیں دے رہا، حوالہ دیا تو اجازت مل گئی۔ واپسی پر میں اسے " مشکور " کہوں گا۔

آجکل ٹی وی پر یو فون کا اشتہار " میں مشکور ہوں یو فون کا جس نے ۔۔۔۔۔۔۔ " اس میں کئی ایک دفعہ مشکور بولا جاتا ہے۔
 
Top