فاعلاتن ،فاعلاتن ،فاعلات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرید انجم

مغزل

محفلین
فاعلاتن ،فاعلاتن ،فاعلات

شیخ کی اک دو نہیں ہیں، سات سات
دلہناتن، بیگماتن، معشوقات

لیڈراں ، ہرروز دیتے ہیں تڑی
مچھلیاتن، مرغیاتن، بکریات

اور بس کھاویں ، بچارے شاعراں
جھڑکیاتن، گالیاتن، بیلنات

یاد کرتے ہیں فقط، سنڈے کے دن
پانیاتن، صابناتن، غسلیات

محفلِ شعرو سخن کی جان ہیں
کمسناتن، شاعراتن، بیوٹیات

پھر سے کئیکو، چاٹویں بیگم تمھیں
چٹنیاتن، کیریاتن، املیات

فرید انجم
 
جیہ

لائبریرین
سچ کہا مگر شاعر نہیں بلکہ رقیب ۔ غالب نے کہا تھا

کتنے شیریں ہیں ترے لب کہ رقیب
گالیاں کھاکے بے مزہ نہ ہوا
 
محمداحمد

لائبریرین
سچ کہا مگر شاعر نہیں بلکہ رقیب ۔ غالب نے کہا تھا

کتنے شیریں ہیں ترے لب کہ رقیب
گالیاں کھاکے بے مزہ نہ ہوا

بات تو آپ کی ہی ٹھیک ہے اور غالب کے حوالے سے یوں بھی آپ جو بھی کہہ دیں ہم آنکھیں بند کر کے مان لیتے ہیں۔ :hatoff:
 
مغزل

محفلین
باباجانی، احمد، جی جی اور علی ذاکر ۔۔
بندہ آپ کی کی خدمت میں فرشی سلام عرض کرتا ہے ۔
سدا خوش رہیے جناب۔
military_salute_smileyM.gif
 
مغزل

محفلین
شاتم ِ رسول کو سر اور نائٹ ہڈ کا خطاب دینے پر :

یہ’’ سر ‘‘ رشدی نے اپنے باپ ’’ سر ‘‘ ابلیس سے پوچھا
ابے ڈیڈی، مسلمانوں کو مجھ سے دشمنی کیا ہے ؟
تو ڈیڈی نے کہا بیٹا ، پتہ چل جائے کا تجھ کو
کہ تو ’’ ننھیال ‘‘ میں محفوظ بیٹھا ہے ابھی کیا ہے

سعید آغا
 
بہت خوب! بہت شکریہ حضور خوش رہیے !
 
Top