ہمارا تو نمبر ہی نہیں آیا جناب :( جب ہم یہاں پہنچے تو سارے لنکس ایرر دینے لگے ہیں.
پی ڈی ایف میں مل جائے تو با آسانی موبائیل پے پڑھ لوں کتاب کو.
 
سید ذیشان

محفلین
ارے اگر آپ ہمیں ای میل نہ کرتے تو بھلا ہم کہاں ڈھونڈتے پھرتے پھرتے پھر۔
ایک بار پھر شکریہ (جبکے شکریہ کی کوئی قیمت نہیں)
 
احمد بلال

محفلین
بہت شکریہ، وارث بھائی، اس کے لیئے یہ محنت ضرور کروں گا، لیکن وارث بھائی کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ تمام صفحات ایک دفعہ ہی محفوظ ہو جائیں میرا مطلب کے ایک کلک سے؟۔ شکریہ۔
میں نے سارے صفحات اتار کر ایک فائیل بنا دے ہے ۔ اس کا لنک درج ذیل ہے
http://www.scribd.com/doc/100296750?secret_password=sw7e42isnv3aoh2bdqo
 
احمد بلال

محفلین
السلام علیکم صاحبو! ۔
پہلی بات کہ میں پروفیسر نہیں ہوں، براہ کرم ریکارڈ درست فرما لیجئے۔ ہاں عمر بھر پروفیسروں کے ساتھ رہ رہ کر اگر کچھ ایسا ہو گیا ہے تو اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوں۔
دوسری بات، مجھے اس گفتگو سے اندازہ ہوا کہ محمد وارث صاحب نے کتنی محنت کی ’فاعلات‘ کا پرنٹ لینے کے لئے۔ میرے لئے بھی اس کو اپ لوڈ کرنا مسئلہ رہا ہے۔ محمد وارث صاحب کے خلوص کو سلام کرتا ہوں۔ یہ کتاب اب ایک ہی کلِک پر ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے۔ لنک یہ ہے:
http://www.4shared.com/file/246485914/90118464/Faelaat_chm.html
ڈاؤن لوڈ کر کے اَن زِپ کر لیجئے۔
میری طرف سے شائقینِ عروض کی خدمت میں ایک تحفہ سمجھ لیجئے۔ بہت نوازش!۔
فقط
محمد یعقوب آسی
آپ ٹیکسلا یو ای ٹی میں ہوتے ہیں؟
 
آداب بجا لاتا ہوں، احبابِ گرامی۔
’’آسان عروض کے دس سبق‘‘ اسی سلسلے کی ایک آسان تر کاوش ہے۔ ایک صاحب سے پبلشنگ کی بات چل رہی ہے۔ اُن کی مشاورت سے اس کی سافٹ کاپی یہاں یا کسی اور جگہ پوسٹ کرنے کا سوچتا ہوں۔ ظاہر ہے جو بندہ اپنے خرچے پر میری کتاب چھاپے گا، وہ بیچے گا بھی، یہ تو اُس پر ہے۔ میں نے تو اپنا کام کر دیا۔
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
 
احمد بلال صاحب
آپ نے تو بہت کام کر دکھایا جناب! بہت خوشی ہوئی۔
آپ کی محنت کا ثمر پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ اللہ خوشیاں دے! آمین۔

جی ہاں، میں یو ای ٹی ٹیکسلا میں ہوتا تھا۔
31 دسمبر 2006 ملازمت میں میرا آخری دن تھا۔ پھر ایک سال کی ایل پی آر اور یکم جنوری 2008 سے ریٹائر۔
 
الف عین

لائبریرین

آسی بھائی، اس احقر کو کیوں بھول جا رہے ہیں؟ برقی طور پر یونی کوڈ میں پبلش کرنے کی ذمہ داری میری!!
 
احمد بلال

محفلین
احمد بلال صاحب
آپ نے تو بہت کام کر دکھایا جناب! بہت خوشی ہوئی۔

آپ کی محنت کا ثمر پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ابھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ اللہ خوشیاں دے! آمین۔

جی ہاں، میں یو ای ٹی ٹیکسلا میں ہوتا تھا۔
31 دسمبر 2006 ملازمت میں میرا آخری دن تھا۔ پھر ایک سال کی ایل پی آر اور یکم جنوری 2008 سے ریٹائر۔
آمین۔
میں بھی یو ای ٹی ٹیکسلا کا انجنیئر ہوں 2006 بیچ کا ۔ المہندس میں آپ کا کلام پڑھا تھا۔
 
فاعلات مکمل پی ڈی ایف۔
سی شارپ میں چھوٹے سے پروگرام نے سارے پیج اتار دئیے اور باقی کام ایک پی ڈی ایف میکر نے کردیا۔:grin:
وسلام
ملٹی پل پیجز اتارنے کیلئے کافی عرصے سے کوئی طریقہ ڈھونڈ رہا ہوں، براہِ کرم اسکی مزید وضاحت کردیجئے تاکہ چند ایک پسندیدہ کتب اس طریقے سے ڈاؤنلوڈ کرسکیں۔ :)
 
Top