فافن کے خلاف ایف آئی آر کا ڈھیر

لیجیے جو لوگ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر بہت پریشاں اور ناقد تھے دیکھ لیں کہ فافن (FAFEN) بیچاری کے خلاف ایف آئی آر (FIR) کا ڈھیر لگا دیا گیا ہے اور اب تک تقریبا 16 ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہیں اور اس قدر بھونڈے انداز سے کہ افسوس ہوتا ہے ان لوگوں کی ذہنیت پر جو دھونس اور دھاندلی کے خلاف چند حقائق منظر عام آنے پر اسے زور و زبردستی سے دبانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
 
الیکشن کمیشن کے اپنے مطابق فافن ان کی آنکھیں اور کان ہے جو ملک بھر میں الیکشن کے بارے میں ان کو مانیٹر کرکے رائے دیتا ہے۔
 
سنگین نہیں انتہائی سنگین غلطیاں ، بدانتظامیاں اور مجرمانہ کاروائیاں ہوئی ہیں الیکشن کے دوران اور اگر ان پر سخت تنقید کے ساتھ ساتھ اس کی اصلاح کی صورت نہ کی گئی تو تعمیر کی کوئی صورت نہ نکلے گی بلکہ لوگوں کا اعتماد ہی اٹھتا چلا جائے اس الیکشن عمل سے۔

بہت سخت ضرورت ہے اس بات کی کہ الیکشن کے عمل میں جو خرابیاں اور کمیاں ہیں ان پر تنقید کرنے والوں پر شور شرابے کا الزام لگانے کی بجائے ان کا بغور جائزہ لیا جائے اور اس کی اصلاح کے لیے کوشش کی جائے اور لائحہ عمل بنایا جائے۔
 
Top