محمد شکیل عطاری
محفلین
اردو فانٹ ڈیویلپرز سے ایک سوال ہے کہ کیا کوئی ایسا طریقہ بھی ہے کہ فانٹ میں سپیس کیریکٹرز دو طرح کے ہوں، اردو لکھتے وقت سپیس دبانے پر الفاظ کے مابین وقفہ تھوڑا ہو اور انگلش لکھتے وقت وقفہ زیادہ ہو؟
جناب علوی امجد صاحب۔ السلام علیکم۔ بہت شکریہ۔ بہت خوشی ہوئی اآپ کا جواب پڑھ کر۔جی ہاں مائیکروسافٹ وولٹ کے ذریعے آپ بآسانی اس کو فانٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اصل میں اردو کے الفاظ کے درمیان کم اسپیس درکار ہوتا ہے جب کہ لاطینی حروف میں اسپیس زیادہ درکار ہوتا ہے۔ اس لئے عبارت کی خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے دو طرح کے اسپیس ہونے چاہیئے۔ علوی نستعلیق کے ابتداء میں یہی مسئلہ درپیش تحا جس کے بعد میں نےاردو اور لاطینی حروف کے اسپیس مختلف کردیئے تھے ۔ جس سے فانٹ کا رزلٹ کافی بہتر ہوگیا لیکن اس کا نقصان یہ ہوا کہ بعض ویب براوزر میں فانٹ کی لائن آپس میں مکس ہو جاتی تھیں۔ جس کی شکائت اکثر فورمز پر دوست کرتے رہے ہیں۔