اس کی مزید وضاحت کیجیے گا۔فونٹ سازی میں براہ راست پروگرامنگ کی ضرورت تو نہیں ہوتی، البتہ کچھ کام خود کار طریقے سے کرنے کے لیے کچھ ٹول لکھے جا سکتے ہیں۔
اس ربط پر کچھ اس سمت میں کام ہوا ہوا ہے لیکن یہ ایک علیحدہ اطلاقیہ ہے جو فونٹ میں براہ راست انفارمیشن نہیں لکھتا بلکہ یوزر انٹرفیس پر لک اپ کی قدر فراہم کرتا ہے، جبکہ ٹی ٹی ایکس یا اس طرح کی دوسری لائبریریز کے ذریعے براہ راست ٹروٹائپ فونٹ فائل (ttf) میں ہی فونٹ کی مختلف ٹیبلز جنریٹ کی جا سکتی ہیں۔
میں نے ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں اس طرح کے کچھ پروگرام لکھے تھے۔ انہیں بھی کبھی یہاں پیش کروں گا۔
یہ سورس میں عبد المجید کو مہیا کرچکا ہوں۔ ان سے لیا جاسکتا ہے۔ میری عدیم الفرصتی کہ اس پر باوجود کوشش کے ذرا بھر بھی کام نہیں کرسکا۔
بھائی یہاں کسی اجازت کیضرورت نہیں۔ جس کو جو چاہیے وہ استعمال کرے۔ یہ سب کونسا کسی نے قبر میں لے کر جانا ہے۔ آخر اردو کی ترقی کے لیے ہی سب محنت کوشش کررہے ہیں۔ بلااجازت چلائیں اسے۔
عارف، نسخ کے لک اپ نستعلیق کے لک اپس میں کیسے کنورٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہاں Requirements بیان کی جائیں تو شاید میں بھی اس سلسلے میں کچھ کرنے کے بارے میں سوچنے کے بارے میں سوچوں گا۔
نبیل بھائی آپکی اسی سوال کا بڑی بیتابی سے انتظار تھا ۔عارف، نسخ کے لک اپ نستعلیق کے لک اپس میں کیسے کنورٹ کیے جا سکتے ہیں۔ اگر یہاں requirements بیان کی جائیں تو شاید میں بھی اس سلسلے میں کچھ کرنے کے بارے میں سوچنے کے بارے میں سوچوں گا۔