ایڈوانسڈ نیمنگ میں نیلے اور سرک رنگ سے مارک کی گئی فیلڈز میں جو کچھ لکھا ہوا ہے یہی کچھ نقل کرنا ضروری ہے کیا؟
یہ سب کچھ تو ایڈوبی فونٹ کے لیے ہے
تم نے کچھ وضاحت ہی نہیں کی
صرف اتنا لکھا ہے کہ ان سیٹنگز پر غور کریں
ظاہر سی بات ہے اوپر جو کچھ لکھا ہے، وہ اڈوبی عربک فانٹ ہی کیلئے ہے۔ وہاں پر چونکہ سیدھا انگریزی ہی میں ہر فیلڈ کا نام اور مطلب واضح ہے، یوں اردو میں مزید وضاحت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ میں نے نیلا اور سرخ رنگ نیمنگ کی "اہمیت" کو ظاہر کرنے کیلئے دیا تھا۔ سرخ فیلڈز کو درست سیٹ کرنا لازمی ہے۔ نیلے فیلڈز اپنی مرضی کے مطابق۔ ویسے تو
Description میں بھی بعض کمپنیوں نے الا بلا رکھا ہوتا ہے اور اسکے لئے ایک خصوصی ٹیگ جمیل خط نما میں موجود ہے، لیکن چونکہ ہم زیادہ تر فانٹس اردو ہی میں ریلیز کرتے ہیں یوں یہاں بھی کچھ خاص لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ تمام فیلڈز میں انگریزی حروف ہی کو استعمال کیا جائے۔ بعض فانٹس میں عربی یا کسی دوسری نان اسٹینڈرڈ زبان کے حروف کو گھسیڑا گیا تھا۔ القلم سیریز کے حوالہ سے یہ بات قابل غور رہے کہ ہمنے اسکا ایک اسٹینڈرڈ AlQalam متعین کیا ہے۔ کیونکہ جمیل خط نما کی ریلیز سے قبل مختلف ریلیزز میں کہیں Alqlm کہیں Al Qlm تو کہیں Al_Qalam کے نام سے فانٹس ریلیز ہوتے رہے ہیں۔ اب یہ ضروری ہے کہ ہر ادارہ کے نام سے ریلیز ہونے والے فانٹس کو یکجا اسٹینڈرڈ پر لایا جائے تاکہ صارفین کو ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔