فانٹ کیسے اپلوڈ کریں۔

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ۔۔۔​
مجھے یہ جاننا ہے کہ کسی ویب سائٹ کے سرور پر اردو فانٹ کسطرح اپلوڈ کریں تاکہ جن کے پاس فانٹ انسٹال نہی ان کو آسانی رہے۔​
جواب دیکر مشکور فرمائیں​
 

الف عین

لائبریرین
کسی سرور پر اپ لوڈ کرنا پڑے گا اگر آپ کے پاس وہ فانٹ ہے تو تاکہ دوسرے لوگ ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔ یہاں ہی اٹیچ کریں یا اپ لوڈ کر دیں۔ یا القلم سے رجوع کریں، کہ انہوں نے دعوت دے رکھی ہے۔
 
کسی سرور پر اپ لوڈ کرنا پڑے گا اگر آپ کے پاس وہ فانٹ ہے تو تاکہ دوسرے لوگ ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔ یہاں ہی اٹیچ کریں یا اپ لوڈ کر دیں۔ یا القلم سے رجوع کریں، کہ انہوں نے دعوت دے رکھی ہے۔
میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں اپنی ویب سائٹ پر کیسے اپلوڈ کرسکتا ہوں۔۔۔ یعنی ان لوگوں کو اردو فانٹ نہ انسٹال کرنا پڑیں جو میری ویب سائٹ وزٹ کریں
 

سعادت

تکنیکی معاون
جناب اس کا فی الحال کوئی ایسا حل تو نہیں جو ہر براؤزر کو قابلِ قبول ہو، یہ بحث دیکھیے:

http://stackoverflow.com/questions/107936/how-to-add-some-non-standard-font-to-a-website

بہتر ہو گا کہ ttf فائل کو ہی لاد دیجیے۔

شارق بھائی،

آپ نے جس بحث کا ربط دیا ہے، اس میں پوچھا جانے والا سوال ساڑھے تین سال پرانا ہو گیا ہے، اور اب تمام براؤزرز میں @font-face کی سپّورٹ تسلی بخش حالت تک موجود ہے۔ آپ اس بحث کو دیکھیے۔ میں خود اپنے بلاگ پر نفیس نستعلیق کو اسی طریقے سے سَرو کرتا ہوں۔

البتہ لگیچرز پر مبنی اردو فونٹس کے لیے یہ تکنیک فی الحال فونٹس کے حجم کے باعث نا قابلِ عمل ہے۔ یہیں محفل پر ایک دھاگے میں اس موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔
 
درست فرمایا سعادت بھائی،

میں نے ابھی مختلف براؤزر میں بی بی سی اردو کی ویب سائٹ چیک کی اور سب میں ہی font-fac ٹیگ سہی سے رینڈر ہوا۔

عمر بھائی آپ بی بی سی کی سائٹ کا سورس دیکھ کر فانٹ کو شامل کرنا سیکھ سکتے ہیں۔
 
Top