ایسا کس جگہ آرہا ہے؟ اس کا ربط؟
شکیب صاحب اس کے لیے آپ یوں کریں کہ بلاگ کی سیٹنگز میں جہاں ہوم پیج کی سیٹنگز ہوں وہاں پر My latest posts کے بجائے کوئی مخصوص صفحہ منتخب کرلیں۔ اور باقی مینو میں جہاں آپ نے صفحات لگائے ہیں وہاں صفحات کے بجائے کیٹیگریز کے روابط لگادیں۔ مثلاََ اداریہ والے صفحہ پر اداریہ کی کیٹیگری کا لنک لگادیں اسی طرح باقی سارے۔ اس سے جب بھی اس لنک پر کلک کیا جائے گا تو اس کیٹیگری میں موجود تمام پوسٹس دکھائی دیں گے۔ دوسری کیٹیگری کی پوسٹس دکھائی نہیں دیں گی۔دوسرا مسئلہ ٹپک پڑا ہے۔۔۔اور بڑا اہم بھی۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں سربکف کے اندر کئی کیٹیگریز ہونے کی وجہ سے الگ الگ پیجز پر الگ الگ مواد رکھنا ہے، جیسے کہ اداریہ کی تمام پوسٹس میں چاہتا ہوں کہ اداریہ والے پیج ہی پر پوسٹ ہو، نہ کہ ہوم پیج پر
اردو پوائنٹ والوں کا دماغ خراب ہے۔ اس سے تو بہتر تھا کوئی فانٹ ایمبڈ نہ کرتے۔ڈراپ باکس کی بحالی پر کیا سب درست ہوجائے گا؟
اور کیا بلاگ اسپاٹ پر نفیس نستعلیق امبیڈ نہیں کرسکتے۔۔۔اردو پوائنٹ ڈاٹ کام والوں کی طرح؟
یہ گوگل کروم کا ایک بگ ہے جو کافی عرصہ سے پریشان کر رہا ہے۔ محفل میں بھی بعض مقامات پر مثلاً لڑی کے سابقوں میں اس کی وجہ سے مسئلہ در پیش ہے، گو کہ اس کو آڑے ترچھے طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن کبھی اس کی اتنی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ آپ اس حوالے سے اس ربط پر گفتگو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس ضمن میں بگ رپورٹ اس ربط پر اور اس ربط پر موجود ہیں۔میں نے بھی گوگل کروم سے کھولا تو یہی مسئلہ آرہا تھا، رابطہ کا لنک نیچے لٹک رہا ہے۔کیسے اسے اوقات میں رکھوں؟
میں نے تمام گفتگو پڑھی، ماشاءاللہ آپ تو بڑی اونچی چیز ہو۔ بھائی اللہ آپ سے یونہی کام لیتا رہے آمین۔ میں نے متعلقہ احباب کو آپ کے فراہم کردہ روابط دیے تو وہ مطمئن ہوگئے۔ جزاک اللہ۔یہ گوگل کروم کا ایک بگ ہے جو کافی عرصہ سے پریشان کر رہا ہے۔ محفل میں بھی بعض مقامات پر مثلاً لڑی کے سابقوں میں اس کی وجہ سے مسئلہ در پیش ہے، گو کہ اس کو آڑے ترچھے طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن کبھی اس کی اتنی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ آپ اس حوالے سے اس ربط پر گفتگو ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ اس ضمن میں بگ رپورٹ اس ربط پر اور اس ربط پر موجود ہیں۔
اوہ نہیں یار۔ ایسا بھی خراب نہیں، میں نے جب پہلی ہی مرتبہ فانٹ دیکھا تھا تب ہی سمجھ گیا تھا کہ اس کے بنانے میں کچھ خرابی ہوئی ہے۔ ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اسے مستقل ٹیکسٹ کے لیے استعمال نہیں کرسکتے ۔ البتہ خرابی کے باوجود اچھا دکھائی دیتا ہے۔ ایک مرتبہ مٰیں نے شعر کی تصویر بنائی تھی، اور جب بعد میں خود ہی اسے دیکھا تو سوچا کہ آخر کس فانٹ میں لکھی ہے کہااتنی اچھی لگ رہی ہے۔ اب بھی سربکف کے دوسرے شمارہ میں دوسرے صفحے پر اس کا استعمال کیا ہے۔۔۔یہ دیکھیںاردو پوائنٹ والوں کا دماغ خراب ہے۔ اس سے تو بہتر تھا کوئی فانٹ ایمبڈ نہ کرتے۔
بہت شکریہ بھائی۔ میں نے آپ کی ہدایات پر عمل کیا ہے، سب کچھ درست ہوگیا ہے۔۔۔ساتھ ہی ایک عدد ٹیوٹوریل اس کا بھی دیکھا کہ جو اوپر "شوونگ پوسٹ ود ٹیگ 'اداریہ'" جو میسج دکھاتا تھا، اسے بھی غبن کردیا۔شکیب صاحب اس کے لیے آپ یوں کریں کہ بلاگ کی سیٹنگز میں جہاں ہوم پیج کی سیٹنگز ہوں وہاں پر My latest posts کے بجائے کوئی مخصوص صفحہ منتخب کرلیں۔ اور باقی مینو میں جہاں آپ نے صفحات لگائے ہیں وہاں صفحات کے بجائے کیٹیگریز کے روابط لگادیں۔ مثلاََ اداریہ والے صفحہ پر اداریہ کی کیٹیگری کا لنک لگادیں اسی طرح باقی سارے۔ اس سے جب بھی اس لنک پر کلک کیا جائے گا تو اس کیٹیگری میں موجود تمام پوسٹس دکھائی دیں گے۔ دوسری کیٹیگری کی پوسٹس دکھائی نہیں دیں گی۔
مارکیو ٹیکسٹ (نیوز جیسا ) بنا تو لیا ہے البتہ اس کے اسٹائل میں ساتھی رہنمائی کردیں۔ دائیں طرف ایک امیج یا ٹیکسٹ ہونا جو "تازہ ترین" یا "خبریں" لکھا دکھائے۔
اس کے علاوہ ایک نیوز ختم ہونے پر دوسری کیسے شروع کروں؟ یہ بھی بتادیں۔۔۔جیسے ٹیکسٹ1 پورا ختم ہونے پر دوسر ٹیکسٹ 2 آنا شروع ہوجائے۔