فحش سایٹوں کو کیسے روکیں

گرائیں

محفلین
اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر ابھی بھی استعمال کرتے ہیں تو وہاں ایک آپشن ہے، Content adviser کا، جو کہ آپ کو Tools menu میں ملے گا۔ شائد اس سے کام چل جائے۔
 

فخرنوید

محفلین
اس کا حل یہ ہے کہ جناب آپ پہلے تمام عدد فحش سائیٹس کے لنک اکٹھے کریں اور پھر انہیں بلاک کر دیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر ہفتے قریبآ 20000 نئی ویب سائیٹس فحش مواد سے بھر پور بنتی ہیں۔

اب یہ آپ پر ہے کہ کیسے یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

میرے کچھ دوست ہیں وہ مجھ سے ایسے لنک مانگتے رہتے ہیں۔ اگر ُآپ لسٹ بنا لیں تو براہ مہربانی مجھے بھی دے دیجئے گا
 

اظفر

محفلین
ھاھاھاھا
کوئی حال نہیں فخر تمہارا
فاروق برادر اس کے کئی طریقے ممکن ہو سکتے ہیں ۔ ایک نہایت ہی عام جوگاڑ سسٹم کی ہوسٹ فایل میں میپنگ کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ نارٹن انٹرنیٹ سیکورٹی کے ایسے ورژن جن میں parental control شامل ہے ان میں بھی اپنی مرضی کی ویب سایٹس بلاک کرنے کا آپشن ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ Macfee کا بھی ایک ویب ایڈوایزر سافٹ ویر ہوتا تھا جو غلط ویب سایٹس کو کھولنے نہین دیتا تھا ۔ اس کے علاوہ بھی مختلف اینٹرنیٹ سیکورٹیز ہیں جن میں اپنی مرضی کی ویب سایٹس کو بلاک کیا جا سکتا ہے ۔ میں اس مقصد کیلیے ہوسٹ فایل کی میپنگ والا جوگاڑ استعمال کرتا ہون‌۔ لیکن نارٹن انٹرنیٹ سیکورٹی کی موجودگی میں وہ جوگاڑ کام نہیں کرتا ، تب میں نارٹن انٹرنیٹ‌سیکورٹی مین ویب سایٹس بلاک کر دیتا ہون‌۔ امید ہے آپ کا مسئلہ اس سے حل ہو جاے گا ۔ شکریہ
 

ارم

محفلین
اظفر بھیا بات تو وہی ہوئی نا کہ ہم سارا فحش مواد کسی آسان سے طریقہ سے ایک دفعہ کیسے بند کر سکتے ہیں۔ فرض کیا اگر کہیں پر ہم فلٹریشن لگا دیں ۔ جو اس جیسا لفظ پڑھتے ہی اس سائیٹ کو اوپن نہ ہونے دے۔ ایسا کچھ ہو سکتا ہے کیا؟
 
اگر آپ کا نیٹ ورک داخلی ہے یعنی اپنے آفس میں ہے تو آپ اپنے راؤٹر کو ایک لنک پر کونفیگر کر کے بھی آٹو میٹک طریقے سے فحش ویبسائیٹس تک رسائی روک سکتے ہیں ۔ یہ ایک فلٹرشدہ ڈی این ایس ہے جو فحش مواد کو روکنے میں موثر طور سے مددگار ہے ۔اسمیں ایک ہی خامی ہے وہ یہ کہ اس سے فلٹر ہونے والی سائیٹس کی فہرست پر آپ کا کنٹرول نہیں ہوتا ۔ دوسری طرف اس کی بلاکنگ کافی کارگر ہے اور ننانوے اعشاریہ نونو فیصد تک سائیٹس جو کہ جنسی یا فحش مواد رکھتی ہوں پر یہ کنٹرول کرنے میں کار گر ہے ہاں ایسے مواقع جن میں براہ راست فحش الفاظ کا استعمال نہیں کیا گیا ہوتا یا عمومی اسماء کے ساتھ ڈھکے چھپے الفاظ میں خفیہ طور پر فحاشی پھیلائی جاتی ہو تو انہیں کنٹرول کرنا کسی بھی سوفٹ وئیر سے ممکن نہیں ۔ اسے کونفیگر کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے راؤٹر کی کون فی گریشن میں اپنے آئی ایس پی پے دیئے ہوئے ڈی این ایس کی بجائے اس کا ڈی این ایس لگا دیں ۔ بس کام ختم ۔ اگر یہ کرنا ہی نہیں آتا تو پھر ایک کونفی گریشن یوٹیلیٹی ہے مگر اس میں صرف وینڈوز 2000 یا ایکس پی سے سپورٹ ہے اور کسی میں نہیں ۔


سکرب اِٹ کا لنک

لنک
 

اظفر

محفلین
ارم جی جو چیز آپ کہہ رہی ہیں وہ تو ونڈوز میں بلٹ ان موجود ہے ۔ content advisor کے نام سے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ۔
 
ارم جی جو چیز آپ کہہ رہی ہیں وہ تو ونڈوز میں بلٹ ان موجود ہے ۔ content advisor کے نام سے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ۔

ارم صاحب کے سوال کی تشفی ہو گئی ہوگی ۔ ویسے بھی اب تک تین حل مل چکے ہیں مزید کی تلاش جاری رہے گی ۔ فاروق آپ نے اچھا تھریڈ شروع کیا ہے ۔
 
Top