فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو - از: اطہر سہارنپوری

کاشفی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
الھم صلی علی محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعلی آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم


نعتِ رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم

(از: اطہر سہارنپوری، ہندوستان)

فخر زماں ہو، فخر نبوت تم ہی تو ہو
دونوں جہاں ہیں جسکی بدولت تم ہی تو ہو
ہم عاصیوں کا تم ہی سہارا ہو یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم
ہم پر خدائے پاک کی رحمت تم ہی تو ہو
ہر اک نبی نے جس کی رسالت کا دَم بھرا
وہ بے مثال نازِ رسالت تم ہی تو ہو
معراج میں یہ راز مشیت عیاں ہوا
ہے عظمتوں سے بڑھ کے جو عظمت تم ہی تو ہو
پہچان تم نے دی ہمیں رب کریم کی
بتلایا جس نے طرزِ عبادت تم ہی تو ہو
ہمسر تمہارا کوئی نہیں دوجہان میں
ہر شے پہ جس نے پائی فضیلت تم ہی تو ہو
انساں کو جس نے درسِ مساوات ہے دیا
وہ موجد نظام مودت تم ہی تو ہو
قربان کیوں نہ جائیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر
ملتی ہے جس کے نام سے راحت تم ہی تو ہو
اطہر کو بخششوں کا یقیں ہو نہ کس لئے
محشر میں جو کریں گے شفاعت تم ہی تو ہو
 
Top