مبارکباد فخر نوید ماہر

الف عین

لائبریرین
فخر نوید بھی ایک ہزار کے جادوئی ہندسے کو پار کر کے ماہرین کی صف میں براجمان ہیں۔
ان کی خصوصیت۔۔۔ دیکھا جائے تو محض سیاست اور ہندوستان کی مخالفت کی خبریں ہیں، اور وہ بھی کچھ مخصوص ویب سائٹس کی تصویروں جے ذریعے، جس کو نہ جانے کیوں سپیم نہیں سمجھا گیا ہے۔
کچھ بھی ہو، مہارت تو مہارت ہی کہی جائے گی، اور اس کو رکگنائز کرنے کے لئے بھی مجھ ’ہندوستانی‘ (جسے وہ بھارتی کہنا پسند کرتے ہیں( کو ہی سامنے آنا پڑے گا۔
بہت بہت مبارک ہو فخر۔
 
ف۔قدوسی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فخر صاحب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
!cid_image001.gif
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم فخر نوید جی
ماشااللہ
اللہ تعالی سدا اپنی رحمت و برکت سے نوازے آمین
اور آپ ایسے ہی سنگ میل عبور کرتے رہیں آمین
fakhar.gif

نایاب
 
فخرنوید

محفلین
فخر نوید بھی ایک ہزار کے جادوئی ہندسے کو پار کر کے ماہرین کی صف میں براجمان ہیں۔
ان کی خصوصیت۔۔۔ دیکھا جائے تو محض سیاست اور ہندوستان کی مخالفت کی خبریں ہیں، اور وہ بھی کچھ مخصوص ویب سائٹس کی تصویروں جے ذریعے، جس کو نہ جانے کیوں سپیم نہیں سمجھا گیا ہے۔
کچھ بھی ہو، مہارت تو مہارت ہی کہی جائے گی، اور اس کو رکگنائز کرنے کے لئے بھی مجھ ’ہندوستانی‘ (جسے وہ بھارتی کہنا پسند کرتے ہیں( کو ہی سامنے آنا پڑے گا۔
بہت بہت مبارک ہو فخر۔

السلام علیکم!
جناب الف عین جی اس مراسلے کے لئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ۔

اصل میں میرا کام سارا دن اخبار پڑھنا ہوتا ہے۔ جس میں سے میں چیدہ چیدہ اور معاشرتی رویوں پو مبنی خبریں ڈھونڈ کر آپ سب کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں بھارت مخالفانہ خبریں لاتا ہوں تو جناب من میری صرف دس فیصد خبریں ہی بس بھارت کے رویوں اور معاشرتی برائیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں زیادہ تر پاکستانی خبروں پو توجہ دیتا ہوں۔

جیسا کہ ننھو گورائیہ اور جسٹس بلال کا سکینڈل

طالبان کا خود ساختہ اسلامی نظام

معاشرتی برائیاں جیسا کہ پولیس کا کردار

ایسی خبریں عام طور پر پیش کی ہیں۔ کچھ ہی خبریں ہیں جو کہ بس سیاسی ہیں۔

اگر میری کسی خبر کی وجہ سے آپ کو دکھ ہوا ہے تو یہ بندہ آپ سے معذرت خواہ ہے۔

اب بات آئی ہے سپیمنگ کی تو جناب ۔ میرے خیال سے اردو زبان کی ترویج کے لئے کام کرتا ہوں اور جو چیز ہو آُ کے سامنے رکھتا ہوں۔ اگر آپ کو یہ سپیمنگ لگتی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔

سب دوستوں کو شکریہ​
 
Top