احمدبلوچ
محفلین
1965 کی جنگ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب سرگودھا کی سرسبز و شاداب اور پرسکون سرزمین طیاروں کی گھن گرج اور تھر تھراہٹ سے کانپ اٹھی ۔فضا کچھ پرسکون ہوئی تو پتہ چلا کہ پاکستان کے ایک "ایف 86 سیبر " طیارے نے دشمن کے جدید طیاروں کا قبرستان بنا دیا ہے۔بھارت جسے اپنی ٹیکنالوجی پر بہت غرور تھا اور اپنے جنگی ہنٹر طیارے میدان میں اتارنے کے بعد وہ فتح کے خواب دیکھ رہا تھا ۔ اب دیکھتے ہی دیکھتے اسے یہ فتح شکست میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی تھی ۔خبریں نشر ہو رہی تھیں کہ پاکستان کے ایک طیارے نے ایک منٹ کے مختصر وقت میں دشمن کے 5 طیاروں کو مار گرایا ہے ۔جس میں سے 4 طیارے تو 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے ۔اس واقعہ نے جنگ کا نقشہ بدل کے رکھ دیا۔اس کارنامےکو سرانجام دینے والے ہیرو کا نام "محمد محمود عالم" تھا۔ وطن کے یہ بہادر سپوت 6 جولائی 1935ء کو پیدا ہوئے۔بعدازاں پاک فضائیہ میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر بھرتی ہوئے۔ "لٹل ڈریگن "کے نام سے مشہور تھے۔65ء کی جنگ کے وقت ائیر کموڈور (بریگیڈئیر جنرل) کے عہدہ پر فائز تھے ۔اس کارنامہ پر انہیں "ستارہ جرات " سے نوازا گیا ۔ 18 مارچ 2013ء میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔آج ایم ایم عالم کی تیسری برسی ہے ۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔ آمین