مبارکباد فرحت کیانی کو موڈریٹر کا عہدہ مبارک ہو!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں واقعی نہیں سمجھا آپ کی بات، میں اقتباسات کا سائز وغیرہ تبدیل نہیں کرتا لیکن اپنے پیغام کا ضرور کرتا ہوں!

اوہ نو میں شاید کچھ صحیح سے نہیں لکھا :blush: وارث بھائی ، یہ شاید اقتباس لکھنے کی وجہ سے بات واضح نہیں ہوئی ہوگی ۔ دراصل ایک تو اقتباس یہاں فورم پر ہر ایک پوسٹ میں نیچے کونے میں لکھا ہوتا ہے ، اس کی بات نہیں کی۔ میری مراد یہ تھی کہ آپ اپنے پیغام میں ہر نئے پیرا گراف یا نئی سطر کو الگ الگ سیلیکٹ کرتے ہیں سائز تبدیل کرنے کے لیے ؟ اوپر آپ کی پہلی پوسٹ میں مجھے اسی طرح لگا تھا ۔ اس میں ہر ایک نئی سطر یا پیراگراف کے ساتھ سائز کی کمانڈ نظر آ رہی ہے بار بار ، اس طرح آپ کی ایک ہی پوسٹ میں سائز کی کمانڈ کئی بار موجود ہے ۔

اگر آپ اپنا مکمل پیغام پوسٹ کرنے سے پہلے ایک ہی بار مکمل پیغام سیلیکٹ کریں اور صرف ایک ہی بار سائز تبدیل کریں تو آپ کے مکمل پیغام کا سائز تبدیل ہو جائے گا ۔

 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ کا، دراصل میں ایسے ہی سلیکٹ کرتا ہوں یعنی تمام پیغام ایک ہی دفع، لیکن شاید یہ ایچ ٹی ایم ایل لینگوج کا کمال ہے کہ وہ ہر پیراگراف کیلیئے کوڈ کا اضافہ کر دیتی ہے!
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت مبارک ہو فرحت صاحبہ،

ماشاءاللہ آپ اعلیٰ ذوق کی مالک ہیں، اردو محفل کو ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ابھی چند دن پہلے، شکریے کا رنگ سبز دیکھ کر، مجھ پر یہ انکشاف ہوا کہ محفل کی ایک سینئر اور ہر دلعزیز اور خوبصورت ادبی ذوق کی حامل رکن محترمہ فرحت کیانی، اردو محفل پر موڈریٹر کے عہدے پر فائز ہو گئی ہیں!

فرحت آپ کو یہ منصب بہت مبارک ہو!

ہاں مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ آپ کس زمرے کی موڈریٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یا تو لائبریری ہے یا پھر محفلِ ادب۔

اور اللہ کرے کہ محفلِ ادب ہی ہو :) اور اگر ایسا ہی ہے تو میں فرحت کو محفلِ ادب کا موڈریٹر ہونے کی بنا پر بھی خوش آمدید کہتا ہوں اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم مل کر محفلِ ادب کو مزید خوبصورت بنا سکیں گے!

اور اگر لائبریری یا کوئی دیگر زمرہ ہے تو پھر یہ ساری باتیں ادھر کیلیئے بھی :)

والسلام

بہت بہت شکریہ وارث۔ اتنے اچھے الفاظ و انداز میں یہ پوسٹ لکھنے کے لئے :) ۔ محفلِ ادب کو تو ماشاءاللہ آپ نے اتنے بہترین انداز سے سیٹ کر دیا ہے کہ مزید خوبصورتی کی گنجائش ہی نہیں نکلتی :)


فرحت ، ایک بار پھر یہیں مبارک باد !

وارث بھائی ، یہ دھاگہ میں کل کھولنا تھا فرحت کی لائبریری میں پہلی پوسٹ (بحیثیت موڈریٹر) کے ساتھ ، آپ نے سرپرائز ہی ختم کر دیا :) لیکن اس طرح بھی اچھا لگا ، آپ نے بہت اچھا سا لکھا ہے ۔


بہت شکریہ شگفتہ :)



وارث بھائی ، یہ سازش میں کی فرحت کے خلاف :)

جی ہاں ۔ ایسا رسک صرف شگفتہ ہی لے سکتی ہیں :)
 
Top