فردوس بریں کی ای بک بنانے کا تجربہ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے مائیکروسوفٹ ورڈ میں فردوس بریں کا متن کاپی پیسٹ کیا، اسے علوی نستعلیق فونٹ کے ذریعے معمولی فارمیٹ کیا اور ایڈوبی ایکروبیٹ کے ذریعے اس کی پی ڈی ایف جنریٹ کر دی جس کا سائز محض ڈیڑھ میگابائٹ ہے۔ میں نے یہ فائل scribd پر اپلوڈ کر دی ہے جہاں سے یہ اوپر والی پوسٹ میں شئیر کی گئی ہے۔ وہاں سے یہ فائل ڈاؤنلوڈ بھی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ میں نے محض اردو لائبریری سائٹ سے متن کاپی پیسٹ کرنے اور علوی نستعلیق فونٹ اپلائی کرنے کے علاوہ اس ڈاکومنٹ پر زیادہ کام نہیں کیا ہے۔ یہ اس ڈاکومنٹ میں متن کی ترتیب سے بھی معلوم ہو رہا ہے۔ میں نے محض پیج کے ہیڈر اور فوٹر میں کچھ انفارمیشن شامل کی ہے۔ لیکن ایک بات جو واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے وہ یہ کہ پی ڈی ایف میں اس فونٹ کی بہت خوبصورت کوالٹی آئی ہے۔
فی الحال scribd.com سے آٹومیٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا بندوبست نہیں ہو سکا ہے، اسی لیے وہاں سے ڈاکومنٹ شئیر کرنے کے لیے ایک نیا بی بی کوڈ شامل کرنا پڑا ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
اسّلام و علیکم
بہت خوب جناب ۔۔
ماشا اللہ سے آپ نے نہایت ہی عمدہ کام کیا ہے ۔
اگر اس طریقہ کو اردو کتب خانے میں استعمال کیا جائے تو کیا خوب رہے گا-
 
Top