فردوس عاشق کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، وزارت خزانہ کی تردید

جاسم محمد

محفلین
فردوس عاشق کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، وزارت خزانہ کی تردید
ویب ڈیسک جمع۔ء 30 اگست 2019
1793731-petrolxx-1567147617-362-640x480.jpg

نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا تاہم وزارت خزانہ نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کے لئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کے لئےعملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں4 روپے59 پیسےکمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا، اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27پیسے لیٹر کمی اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کابینہ فی الحال ایک پیج پر نہیں ہے :)
ایک 'پیج' پر؟ مجھے تو لگتا ہے کہ ان کو 'کابینہ' کہنا دنیا کی دوسری کابیناؤں کی توہین سی ہے۔ مثال دیکھیے، یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر صاحب ہیں، وہ اب یہ کام کریں گے۔ یہ اگر "سائنس اور ٹیکنالوجی" کا کوئی "کارنامہ" بھی ہے تو کیا وزیر کا کرنے والا کام ہے؟ لیول چیک کرو ذرا جاسم صاب! :)

موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا ۔
 
محمداحمد

فواد چوہدری کو کام کرنے کا بہت شوق ہے اور شعبہ اُن کو اجنبی مل گیا ہے۔ انہیں کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنا دینا چاہیے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
فواد چوہدری کو کام کرنے کا بہت شوق ہے اور شعبہ اُن کو اجنبی مل گیا ہے۔ انہیں کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنا دینا چاہیے۔
وزارت لے کر جو چنگ چی چلا رہے ہیں تو موصوف یہ کام اگر وزارت کے بغیر کر لیں تو کتنا ہی اچھا ہو۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا ۔
پاکستان میں یہ پر مزح بات ہوگی۔ ادھر ناروے کا وزیر اعظم ٹیکسی بھی چلا چکا ہے۔
80A58DE7-F91A-4520-BAD1-3BD1CBF3D7B6.jpg

Norway's Prime Minister Pretends to be Taxi Driver
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ایک 'پیج' پر؟ مجھے تو لگتا ہے کہ ان کو 'کابینہ' کہنا دنیا کی دوسری کابیناؤں کی توہین سی ہے۔ مثال دیکھیے، یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر صاحب ہیں، وہ اب یہ کام کریں گے۔ یہ اگر "سائنس اور ٹیکنالوجی" کا کوئی "کارنامہ" بھی ہے تو کیا وزیر کا کرنے والا کام ہے؟ لیول چیک کرو ذرا جاسم صاب! :)

موٹر سائیکلوں، چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان
پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک اور چنگ چی رکشا بھی چلایا ۔

جی میں آپ سے مکمل طور پر متفق ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
حکومتی ترجمان کی خبر درست تھی۔ آج وزارت خزانہ نے تصدیق جاری کردی ہے۔

نوٹ: یہاں ڈیزل سے مراد مولانا فضل الرحمان نہیں ہے۔ مولانا صاحب کی قیمت میں کوئی کمی نہیں آئی۔
گویا پہلی خبر کو "اعوان لیکس" بر وزرنِ "ڈان لیکس" تصور کیا جاوے! :)
 
Top