فرذوق

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چھوٹے بھائی

کہاں ہیں آپ ؟

کیا یہاں کسی رُکنِ محفل کو فرزوق (چھوٹے بھائی) کے بارے میں کوئی خبر ہے ؟ ورنہ چھوٹے بھائی خود ہی آ کر بتا دیں کہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں ان دنوں :)
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت بہت بہت شکریہ آپی سیدہ کے آپ نے یہ دھاگہ سپیشل میرے لیے کھولا۔۔۔بس آپی جی آجکل امی کی طبعیت خراب رہتی ۔۔اور یہاں میں نے نیٹ پر ایک جاب جوائن کی ہوئی ہے ،،روز کے تقریباََ چالیس صفے ٹائپ کرنے پڑتے ہیں اور پڑھائی بھی کر رہا ہوں ۔۔بس ایسے بہت سے مسائل ہیں۔۔۔جن کی وجہ سے رابط کم ہو گیا ہے ،،انشاءاللہ خدا بہتر کریں ،،
اور دعا ہے کہ وہ ہمیں نیک رزق ہی دے
 

دوست

محفلین
اوہ۔
خوش رہو عزیز۔
اللہ تمہیں کامیابیاں عطاء کرے۔
اور تمہاری تنہائیاں دور کرے۔
تمہارے جو پیغام میری نظروں سے گزرے میں ان میں تڑپ سی موجود ہے۔
کیا تنہائی بہت ستاتی ہے؟؟
اگر کوئی بات شئیر کرتا ہو تو میں حاضر ہوں میرا ایم ایس این کا پتہ ذاتی تعارف سے مل جائے گا۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
الہ پر بھروسہ رکھو فرزوق۔ واقعی تمھارے پیغامات سے محسوس ہوتا ہے کہ تم کو کئ فکروں نے گھیر رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمھاری پریشانیاں دور فرمائے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بس کچھ ایسا ہی ہے ،،،
بس میں تو خدا سے اُسکی رحمت ہی چاہتا ہوں ۔اور اپنے آپ خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ اُس نے ہمیں اس لائق سمجھا ۔خدا کا شکر ہت مایوسی تو ضرور ہے ۔۔مگر ناشکری نہیں ہے
 

دوست

محفلین
انشاءاللہ۔
بہتری آئے گی۔
ایسا وقت آیا کرتا ہے زندگی میں۔
واقعی شکر ہی ہونا چاہیے۔
اللہ آپ کی پریشانیاں دور کرے
آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
بس کچھ ایسا ہی ہے ،،،
بس میں تو خدا سے اُسکی رحمت ہی چاہتا ہوں ۔اور اپنے آپ خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ اُس نے ہمیں اس لائق سمجھا ۔خدا کا شکر ہت مایوسی تو ضرور ہے ۔۔مگر ناشکری نہیں ہے
تو بھائی جی، پہلی بات، ہمت مت ہاریں۔ دوسری بات، پریشانی تو آتی ہی ہے۔ اس کا مقابلہ کریں، جواں مردوں‌کی طرح۔ پھر بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو ہم میں سے ہی کسی دوست سے کہہ دیں۔ دل کا بوجھ ہلکا ہو جائے گا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چھوٹے بھائی

ایسے ہی اپنی ہمت قائم اور ارادے بلند رکھیں ۔ آپ کی سوچ اور خیال بہترین ہے اور اس سے آپ کو ہر مشکل میں ثابت قدم رہنے میں مدد ملے گی ۔ آپ کی کامیابیوں کے لئے بہت سی دعائیں۔ بس کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی اپنی سوچ کو مثبت رکھنا یہی زندگی کا حسن ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم چھوٹے بھائی، بہت دن بعد دیکھا آج آپ کو۔۔۔ خیریت سے تو ہیں ناں آپ اور سب لوگ گھر میں۔۔۔ شمشاد بھائی سے ملاقات ہوئی ؟؟

اچھا ذپ دیکھ لیں ابھی بھیج رہی ہوں ۔

آپ کے لئے بہت سی دعائیں
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی پر بھروسہ اور مسلسل محنت، ان شاء اللہ سب پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی فرصت ہی نہ ملی کہ فرذوق سے ملاقات کر سکتا، لاہور میں چند دن رہا لیکن بہت مصروف رہا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ابھی تو وجہ نہیں بتائی البتہ فرذوق نے کافی دن پہلے یہاں محفل پر بتایا تھا کہ وہ اب کم یہاں آسکیں گے ۔

چھوٹے بھائی کو شکوہ بھی ہے کہ ہم انھیں بھلائے ہوئے ہیں شاید !
 
Top