تاسف فرزانہ جیمس کے لیے دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ڈاکٹر عباس

محفلین
میری کولیگ فرزانہ جیمس جو یہاں بطور ھیلتھ ایجوکیشن آفیسر کام کر رہی ہیں۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔آپ سب احباب سے سے ان کے لیے دعا کی التماس ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ فرزانہ صاحبہ کی بیماری کو جلد صحت یاب کرے اور مکمل صحت دے آمین۔
 

سارہ خان

محفلین
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان کی تکلیف کو دور فرمائیں اور صحت کاملہ عطا فرمائیں ۔۔ آمین ۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت پریشان کن خبر ہے۔ اللہ تعالی انہیں اس تکلیف سے نجات عطا کرے اور ان کی مشکل آسان کرے۔ آمین۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
دعا ہے کہ اللہ سبحان و تعالیٰ فرزانہ جیمس کی مشکلیں آسان فرمائے اور ان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔۔آمین۔۔
 
عباس صاحب وہ کینسر کی کس سٹیج پر ہیں ، ابتدائی سٹیج پر تو شفا کے امکانات بہت روشن ہوتےہیں۔

اللہ انہیں صحتیاب کرے اور اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ عطا کرے۔
 

تیشہ

محفلین
دلی تکلیف ہوئی اس خبر سے۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے انھیں مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
عباس صاحب وہ کینسر کی کس سٹیج پر ہیں ، ابتدائی سٹیج پر تو شفا کے امکانات بہت روشن ہوتےہیں۔

اللہ انہیں صحتیاب کرے اور اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ عطا کرے۔

محب بھائی۔ان کو یہ تکلیف دو سال پہلے ہوئی تھی۔جس کے لئے ان کی کیموتھراپی اور ریڈیوتھراپی یعنی کینسر کی دوائوں سے علاج اور شعاعی علاج کیا گیا تھا۔اور یہ بالکل ٹھیک ہو گئی تھیں۔کچھ ہفتے پہلے ان کو سردرد اور پھپھڑوں میں تکلیف ہو گئی اور جب انوسٹیگیٹ کیا گیا تو پتا چلا کہ موذی مرض پھپھڑوں اور دماغ تک جا پہنچا ہے۔
اب مرض دوا سے زیادہ دعا کی اسٹیج پر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب اللہ سے دعا ہے کہ فرزانہ صاحبہ کو آرام عطا فرمائے اور ان کے حق میں بہتر فرمائے، بے شک وہ بہتر کرنے والا ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
السلام علیکم۔احباب
کچھ انتہائی زاتی اور پروفیشنل مصروفیات کی بدولت کئی دنوں سے حاضر نہ ہو سکا۔
انتہائی دکھ سے کہنا پڑ رہا ھے کہ فرزانہ آب اس دنیا میں نہیں۔وہ دو ستمبر کو انتقال کر گئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب بہت افسوس ہوا پڑھ کر۔

یہ تو پھر ہر ایک ساتھ ہی ہے۔ جو جتنی عمر لکھوا کے لایا ہے اُتنی پوری کر کے واپس جانا ہی ہے۔ سب نے ہی جانا ہے۔ کسی نے آج اور کسی نے کل۔ ان کا وقت پورا ہو گیا تھا وہ چلی گئیں۔

اللہ تعالٰی پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

فاتح

لائبریرین
انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top