جی شمشاد بھائی، آپ کی محبت ہے جو پھر بلا لیتے ہیں
میں کیا کروں میری عادت ہی ایسی ہے، ریڈیو ٹی وی کے رابطوں اور شہر کے بہت سے لوگوں کو یہی شکوہ رہتا ہے
میں اگنورنٹ نہیں ہوں لیکن بس۔ ۔ ۔ ۔ اپنی دنیا میں بہت گم رہنے لگی ہوں
یہ محفل تو بہت اچھی ہے سبھی با اخلاق ہیں بات کرنا اچھا لگتا ہے
رہی بات نئے کلام کی تو لکھتی تو ہوں، درست ہے آپ کی بات ۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نجانے کیوں اب اپنا لکھا تسکین نہیں دیتا نہ ہی شیئر کرنے کو جی چاہتا ہے، ذرا مکتلف قسم کی شاعرہ ہوں اس لیئے نہیں لکھتی کہ شہرت یا داد و تحسین سمیٹوں، اس لیئے لکھنا شروع کیا کہ من اکساتا تھا، اب وہی روکنے لگا ہے
چلیں آپ کے نام کچھ کرتے ہیں ابھی تھوڑی دیر میں