عدم فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل

سید زبیر

محفلین
فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل
تجھ کو بھی کام ہے ابھی مجھ کو بھی کام ہے

آتی بہت قریب سے خوشبو ہے یار کی
جاری ادھر ادھر ہی کہیں دور جام ہے

کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے

مے اور حرام؟ حضرت زاہد خدا کا خوف
وہ تو کہا گیا ہے کہ مستی حرام ہے

اے زلف عنبریں ذرا لہرا کے پھیلنا
اک رات اس چمن میں مرا بھی قیام ہے

اے زندگی تو آپ ہی چپکے سے دیکھ لے
جام عدم پہ لکھا ہوا کس کا نام ہے

عبد الحمید عدم
 
کیا زبردست غزل شریک کی ہے سرکار :)
لطف آ گیا پڑھ کر
مے اور حرام؟ حضرت زاہد خدا کا خوف
وہ تو کہا گیا ہے کہ مستی حرام ہے

اے زلف عنبریں ذرا لہرا کے پھیلنا
اک رات اس چمن میں مرا بھی قیام ہے
یہ شعر تو بہت ہی خوب ہیں
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ۔۔۔ کیا شاندار انتخاب ہے۔۔۔ زبردست۔۔۔

آتی بہت قریب سے خوشبو ہے یار کی
جاری ادھر ادھر ہی کہیں دور جام ہے

کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے

مے اور حرام؟ حضرت زاہد خدا کا خوف
وہ تو کہا گیا ہے کہ مستی حرام ہے

واہ واہ۔۔۔۔ لاجواب
 
فرصت کا وقت ڈھونڈ کے ملنا کبھی اجل
تجھ کو بھی کام ہے ابھی مجھ کو بھی کام ہے
کچھ زہر کو ترستے ہیں کچھ مے میں غرق ہیں
ساقی یہ تیری بزم کا کیا انتظام ہے
بہت عمدہ سرکار۔
 
Top