فرصت کا وقت کیسے گزارا جائے؟

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر دو ہفتے یا ایک ماہ ایسا میسر آجائے کہ فرصت ہی فرصت ہو اور کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ ہو تو یہ وقت کس طرح گزارا جائے یا آپ کس طرح گزاریں گے؟ کیا آپ کو کبھی زندگی میں ایسا موقع میسر آیا، اگر ہاں تو کس طرح گزارا؟
  • سو کر گزارا؟
  • مطالعہ میں؟
  • سیر و تفریح (سیاحت)؟
  • رشتہ داروں کی زیارت؟
  • مندرجہ بالا سے مختلف کوئی اور انداز؟
 
مختلف انداز بہتر ہے
ایک کافی شاپ پر ناشتہ کیا جاوے ۔ ڈولمین مال اچھا ہے۔ پھر کچھ دیر سمندر کی سیر کرکے گھوڑے کی سواری کی جائے۔دوپہر تک وہیں مزے کیے جاویں۔ پھر میکڈونلڈ سے ہی بھلے لیٹ لنچ کیا جاوے اور شام تک سمندر کی سیر۔ پھر رات دو دریا میں ڈنر۔ کیسا؟
 
ابن توقیر

محفلین
لمبی چهٹی کا مطلب خوب سارا گهومنا پهرنا، بہت ساری جگہیں ایسی ہیں جہاں جانا ہے پر ہائے رے فرصت.
دن میں کافی ٹائم ہوتا ہے فراغت کا پر کہیں دور نہیں جاسکتا کہ صبح اوپننگ اور شام کلوزنگ یعنی حساب کتاب میں موجودگی ضروری ہے.ہفتے دس دن کا آرام تب ہی ملتا ہے جب چهوٹا بهائی فارغ ہو اور موڈ میں بهی ہو. تب اس کی اجازت سے پہاڑی علاقوں میں نکل جانا پسند ہے.
 
ہادیہ

محفلین
بہت سارا۔۔۔۔۔۔سو کرررر بسسس۔:p:ROFLMAO::D
ہمیں کوئی لے کر نہیں جاتا ۔۔ :cautious:اس لیے سونا بسٹ آئیڈیا۔۔اور میں اس پر عمل دل کھول کرتی ہوں ۔ :LOL:
اور باقی آپشنز میں مجھے بوریت اور مصروفیت زیادہ لگتی ۔ :)
ایک اور بات میں فارغ وقت اردو محفل میں گزارتی۔ باقی تو معلوم ہے لڑکیوں کو کتنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کام ہوتے ہیں۔۔۔ :p:ROFLMAO:
 
سید عمران

محفلین
اگر دو ہفتے یا ایک ماہ ایسا میسر آجائے کہ فرصت ہی فرصت ہو اور کسی قسم کی کوئی ذمہ داری نہ ہو تو یہ وقت کس طرح گزارا جائے یا آپ کس طرح گزاریں گے؟ کیا آپ کو کبھی زندگی میں ایسا موقع میسر آیا، اگر ہاں تو کس طرح گزارا؟
  • سو کر گزارا؟
  • مطالعہ میں؟
  • سیر و تفریح (سیاحت)؟
  • رشتہ داروں کی زیارت؟
  • مندرجہ بالا سے مختلف کوئی اور انداز؟
سارے ہی آپشنز مزے دار ہیں...
بس اب جلدی سے ایک ماہ کی چھٹیوں کا بندوسبت کریں!!!
 
bilal260

محفلین
سو کر زیادہ بہترین ہے ۔ نہ جاگے گے نہ گناہ ہو گا۔
سونے کا آپشن اور طریقہ سب سے بہتر ہے۔
اور زندگی کو برباد کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال اکثر اوقات یہ بھی وقت ضائع کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
مطالعہ ہی فراغت دور کرنے کا بہترین ذریعہ رہا ہے
چاہے بستر میں لیٹ کسی کتاب کا ہو یا پھر کسی فقیر درویش کی صحبت میں بیٹھ دنیا کا ۔
بہت دعائیں
 
Top