فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی،علامہ کمیلی

فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی،علامہ کمیلی

کراچی.......کراچی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شہرکو اسلحہ سے پاک کرنے کےلیے ضرب عضب طرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا ۔ کراچی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے زیراہتمام آرٹس کونسل میں کُل جماعتی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ، جے یو پی سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے شرکت کی۔ اے پی سی سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور عسکریت پسندی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ۔کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے بعض عناصر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔کانفرنس میں جمعیت علما ئے پاکستان کے اویس نورانی نے معتصبانہ لٹریچر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علا مہ عباس کمیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعصب اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ کرنا ہوگی۔آل پارٹیز کانفرنس میں مجلس وحدت مسلیمین ،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی ،اقلیتی برادری کے نمائندوں کے علاوہ سابق سربراہ سی پی ایل سی جمیل یوسف نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پرشہرمیں امن وامان کے قیام کےلیے تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے اورنئی سی پی ایل سی بنانے کی قرار داد یں بھی منظور کی گئیں۔

http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=161203
 
فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
 
Top