فرمان علی ارمان : وہ چاند نگر کی شہزادی

سید زبیر

محفلین
وہ چاند نگر کی شہزادی
وہ چاند نگر کی شہزادی​
خوشبو کی باتیں کرتی تھی​
رنگوں کو پہنا کرتی تھی​
خوابوں سے کھیلا کرتی تھی​
پھولوں میں مہکا کرتی تھی​
اک رات ، جو راتوں جیسی تھی​
چاہت کی باتوں جیسی تھی​
اس رات خیالوں کی چادر​
میں تنہا اوڑھے بیٹھا تھا​
کچھ زخم پرانی یادوں کے​
میں چاند سے جوڑے بیٹھا تھا​
تب دل نے تھوڑی سی ضد کی​
چل چاند نگر پر چلتے ہیں​
میں دل کی بات یہ رکھنے کو​
جب چاند نگر پر پہنچا​
اک دنیا تھی آباد وہاں​
کچھ آنسو نوحے سپنے تھے​
کچھ یار پرانے اپنے تھے​
کچھ آہیں تھیں دیوانوں کی​
خواہش کا جال بھی پھیلا تھا​
کچھ باتیں تھی فرزانوں کی​
جو میں نے ہجر میں کھوئی تھیں​
وہ نیندیں تنہا بیٹھی تھیں​
لکھے تھے جو بھی چاہت میں​
وہ باب آوارہ پھرتےے تھے​
کچھ خواب آوارہ پھرتے تھے​
جانے میں کب، کس عالم میں​
خوابوں کے پیچھے بھاگا تو​
وہ چاند نگر کی شہزادی​
اس چاند نگر پر اتری​
پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
جانے کتنا وقت لگا​
اور جانے کیا کچھ بیت گیا​
بس اتنا یاد ہے مجھ کو​
جب ساری دنیا سوتی ہے​
میں چاند نگر پر جاتا ہوں​
وہ چاند نگر پر ہوتی ہے​
وہ چاند نگر پر ہوتی ہے​
فرمان علی ارمان​

 

نایاب

لائبریرین
سچ کہا کہنے والے نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب ساری دنیا سوتی ہے
میں چاند نگر پر جاتا ہوں
وہ چاند نگر پر ہوتی ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واہ۔ حسبِ روایت بہترین انتخاب۔ بہت شکریہ سید زبیر انکل :)
زبیر انکل اس نظم کا آغاز پڑھتے ہوئے مجھے آپ کی بیٹی آمنہ کا خیال آیا تھا اور اختتام پڑھتے ہوئے بھی۔
 

سید زبیر

محفلین
جیتی رہیں بیٹا فرحت کیانی ہمیشہ خوش رہیں ، میں آپ کو بہنا لکھوں یا بیٹا ۔۔ آپ رہیں گی بیٹا ہی اللہ آپ کو ڈھیروں سعادتیں نصیب فرمائے (آمین)
 
رُلا دیا شاہ جی
بہت ہی خوبصورت نظم
اللہ آپ کو ہر دکھ اور پریشانی سے محفوظ رکھے اور ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے آمین
 

سید زبیر

محفلین
رُلا دیا شاہ جی
بہت ہی خوبصورت نظم
اللہ آپ کو ہر دکھ اور پریشانی سے محفوظ رکھے اور ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے آمین
سرکار ! ایسے رلانے والے بندے کو تو محفل میں نہیں آنا چاہئیے ، مگر کیا کروں سکوں بھی یہیں ملتا ہے ، محبتوں کے دامن میں ۔۔۔ برداشت کریں
جزاک اللہ
 
سرکار ! ایسے رلانے والے بندے کو تو محفل میں نہیں آنا چاہئیے ، مگر کیا کروں سکوں بھی یہیں ملتا ہے ، محبتوں کے دامن میں ۔۔۔ برداشت کریں
جزاک اللہ
کبھی مل کر رو لینے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے
اور اب مجھے تو محفل پر آپ کی عادت پڑ گئی ہے
اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے آمین
 
Top