فرنٹ پیج میں‌پلیئر کا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم ساتھیو میں نے فرنٹ پیج میں لفظ ا (الف) لکھا اس کا ہائپر لنک دیا جس میں ٓڈیو آواز (الف) ہے میں چاہتا ہوں کہ صرف آواز آئے میڈیا پلئر نہ کھلے ۔ کیا ایسا ممکن ہے تو مہربانی فرما کر مطلع فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔
 
میری رائے میں اس سے بہتر ہے کہ آپ اس مقصد کے لئے ایڈوبی فلیش استعمال کریں۔ فلیش میں ایسے ہائپر لنکس یا بٹن با آسانی بنائے جا سکتے ہیں۔ جن پر کلک کرنے سے آواز یا ساؤنڈ پلے ہو۔ ورنہ جو طریقہ آپ استعمال کر رہے ہیں، اس میں تو لازما میڈیا پلیئر اسٹارٹ ہو جائے گا۔
فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانے کا طریقہ اس اردو ٹیوٹوریل میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ مندرجہ ذیل روابط سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔


 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم شعیب سعید شوبی صاحب متوجہ ہوں‌

محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم آپ فلیش پر اردو میں ایک تفصیلآ کتاب لکھ ڈائیے۔ جس میں فلیش کا تعارف، فوائد ، ٹولز وغیرہ کو استعمال کرنے کا طریقہ پریکٹیکل کی صورت میں‌، کیونکہ جو لوگ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں‌ہو پاتے ان تک بھی رسائی ہوسکے۔ اللہ تعالیٰ‌آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ (والسلام)
 
وعلیکم السلام ذیشان حیدر صاحب!
فلیش کے بنیادی استعمال پر مبنی کتب اردو زبان میں پہلے ہی سے موجود ہیں۔

مندرجہ بالا کتاب یقینا پرانی ہے، مارکیٹ میں آپ فلیش کے نئے ورژنز پر مشتمل کتب بھی با آسانی تلاش کر سکتے ہیں۔

!
 

ذیشان حیدر

محفلین
محترم شعیب سعید شوبی صاحب متوجہ ہوں

استاد محترم جناب شعیب سعید شوبی صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت میں اس پر کام کرنا چاہ رہا تھا ۔ آپ ذرہ یہ لنک دیکھیں‌ الفاظ کے اوپر کلک کریں سے آواز سنائی دیتی ہے۔ دراصل میں‌ایک نورانی قاعدہ بنانا چاہ رہا تھا جس میں الفاظ کے اوپر کلک کرنے سے آواز سنائی دے ۔ اس کے متعلق کچھ سمجھائیں۔ نوازش ہوگی۔
 
Top