فروزن شولڈر Frozen Shoulder

شمشاد

لائبریرین
فروزن شولڈر Frozen Shoulder کی اصطلاح پر ڈاکڑ صاحبان کی رائے کی ضرورت ہے۔ یہ کیا ہوتا ہے، کیسے ہوتا ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟
 

زینب

محفلین
آپ کو لگتا ہے یہ یہاں کے ڈاکٹر حضرات بنا فیس کے یہاں‌کا رخ کریں گے:p:p
 

زینب

محفلین
دیکھیں پہا جی۔۔ٹاپک آپ نے کھولا 26/2 کو۔تب سے آج تک سارے ڈاکٹر حضرات معمول کے مطابق محفل وزٹ کرتے رہے ہیں کوئی بھی لمبی چھٹی پے نہیں۔پھر میری نظروں سے اپ کا ایک میسج بھ گزرا جس میں آپ نے محفل کے ایک "معصوم"ڈاکٹر کو اس ٹاپک کی طرف متوجہ کیا۔۔کیا حاصل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب دیکھیے گا سارے ہی مجھ سے لڑنے کو بھاگے آیئں گے:grin: پر اب وقت تہ گزر چکا نا:rolleyes:
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
شمشاد بھائی میری نظر ابھی اس موضوع پر یونس رضا کے نام آپ کا میسج دیکھ کر پڑی۔انشاءاللہ کل اس موضوع پر کچھ لکھ سکوں گا۔
 

زونی

محفلین

ویسے زینب کی بات ٹھیک لگتی ھے شمشاد بھائی ایک ڈاکٹر صاحب کھڑکی سے جھانکے اور کل کا بورڈ لٹکا گئے ہیں اور دوسرے معصوم والے کیا بتائیں گے کہ دل کے پٹھے تو ایک ہی بار فریز ہوتے ہیں،کوئی تیسرا ڈاکٹر ہی ڈھونڈیں کہ میرے شولڈر بھی اکثر گریز ہو جاتے ہیں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک پپو بھائی بھی ہیں جن کا تعلق بھی اسی شعبے سے ہے۔ ان کو بھی ڈھونڈتا ہوں۔

اور عباس بھائی آپ سے بھی درخواست کر چکا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
میری طرف والے ڈاکٹر فرماتے ہیں کہ یہ شوگر کی وجہ سے ہوتا ہے اور اسکا علاج کچھ EXERCISES ہیں۔ وہسے یہ شعبہ نہیں ہے میرے Mr کا
 

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ کیا شعبہ ہے آپ کے مسٹر کا تا کہ آئندہ آپ سے اسی سے متعلقہ پوچھا جا سکے۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اردو محفل کے ڈاکٹر صاحبان فیس لیتے ہیں۔ اصل میں مصروفیت ان کے آڑے آ رہی ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
یہ کندہے کی وہ حالت ہے جس میں درد ہوتا ہے اور کندھے کے جوڑ کی حرکت محدود ہو جاتی ہے،
یہ عارضہ دو فیصد افراد کو متاثر کرتا ہے اور اس میں مرد و زن کی کوئی قید نہیں۔
زیادہ تر متاثرہ افراد کی عمر چالیس اور ساٹھ کے درمیان ہوتی ہے۔
وجوھات۔
کندھے کا جوڑ ایک بال اور ساکٹ کا جوڑ ہے۔ جس میں بال تو کافی بڑا ہے لیکن ساکٹ بہت چھوٹی ہے۔اس لیے یہ جوڑ ایک مضبوط کیپسول میں بند ہوتا ہے،یہ کیپسول کافی لچکدار ہوتا ہے اوراس کے اندر جوڑ آسانی سے متحرک رھتا ہے۔
کچھ بیماریوں کی وجہ سے یہ کیپسول سخت ہو جاتا ہے اور سکڑ کر چپک جاتا ہے۔اور جوڑ میں موجود چکنا پانی بھی خوشک ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے جوڑ کی حرکت محدود ہوجاتی ہے۔اس لیے اس کو adhesive capsulitis بھی کہتے ہیں۔
اگرچہ ابھی تک وجوھات کا علم نہیں۔یہ تکلیف درج زیل افراد کو ہوسکتی ہے
1شوگر کا ہونا۔
2تھائیرئیڈ غدود کے فعل میں اضافہ یا کمی۔
3 دل کے امراض
4 رعشے کی بیماری۔parkinson disease
5 کندہے کی ایسی چوٹ جس ہیں کندھا کافی دنوں تک غیر متحرک رہے۔
6 کندھے کی سرجری۔
علامات مرض سب سے بڑی علامت درد اور جوڑ کا سخت ہو جانا ہے
تشخیص اگرچہ اس مرض کی تشخیص علامات اور طبی معائنے پر کی جاتی ہے لیکن ایکس ریز اور ایم آر آئی بھی کی جاتی ہے۔
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
علاج کے سلسلے میں اتنا عرض ہے کہ ابتدا میں اس کا علاج دافع سوزش ادویات سے اور ایکسرسائز سے کیا جاتا ہے۔ ادویات یہ ہیں ائبوپروفن۔فلیربی پروفن۔پائیراکسی کیم۔میفینامک ایسڈ وغیرہ
اگر مرض بڑھ جائے تو مریض کو بے ہوش کر کے جوڑ کو حرکت دی جاتی ہے اور اس کے بعد فزیو تھراپی کی جاتی ہے۔اس علاج میں تین ہفتوں سے لے کر تین ماہ لگ سکتے ہیں
یہ مرض کبھی کبھی خود بخود بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
 
دیکھیں پہا جی۔۔ٹاپک آپ نے کھولا 26/2 کو۔تب سے آج تک سارے ڈاکٹر حضرات معمول کے مطابق محفل وزٹ کرتے رہے ہیں کوئی بھی لمبی چھٹی پے نہیں۔پھر میری نظروں سے اپ کا ایک میسج بھ گزرا جس میں آپ نے محفل کے ایک "معصوم"ڈاکٹر کو اس ٹاپک کی طرف متوجہ کیا۔۔کیا حاصل ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب دیکھیے گا سارے ہی مجھ سے لڑنے کو بھاگے آیئں گے:grin: پر اب وقت تہ گزر چکا نا:rolleyes:

نہیں بھئی تم سے نہیں لڑنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بے فکر رہو۔۔۔۔۔۔۔ میں ہر طریقے سے اس موضوع پر لکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر ہم پڑہے لکھے جاہل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے تم ذرا کالر کھڑے نہ کرو کہیں "فروزن نیک" کی نئی اصطلاح وجود میں آکر اک نیا چیلنج بن جائے۔۔۔۔۔۔

خیر خیر ۔۔۔۔ میں نے کافی لیٹ اس تھریڈ کا رخ کیا ہے انشا اللہ میں اس پر جو کجھ ہو سکا ضورر لکھوں گا بلکہ میں اک سلسلہ شروع کرونگا جس میں مختلف بیماریوں کا مختضر "حال احوال" ہوگا۔۔۔۔

اب خوش ہو لڑاکو۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے خون میں خالص "چنگیزی" اثر ہے جو ناقابل علاج ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ بذریعہ شمشیر علاج سے ہم ناواقف ہیں;)
 
ًمیں ڈاکٹر صاحب کی بات کو آگے بڑہاتا ہوں۔۔۔۔۔۔ جو وجوھات یا اسباب تحریر کیے ہیں وہ فی زمانہ رائج ہیں۔۔۔۔ جدید تحقیق سے اب کچھ باتیں بھی سامنے ارہیں ہیں۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں چائینیز طریقہ علاج کافی موثر ثابت ہوا ہے ۔۔۔ جسے ایکو پنکچر کہتے ہیں ۔۔۔ اس کے علاوہ سوجوک جو کورین طریقہ علاج ہے وہ بھی کافی موثر ہے۔۔۔۔ چونکہ ہمارا طریقہ علاج جس میں ادویات پر زور ہوتا ہے اور زیادہ تر اینٹی بایوٹک ہوتی ہیں وہ ما بعد اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔۔۔۔ اس لیے جدید اقوام اب ان روایتی طریقہ علاج پر زیادہ دھیان دے رہیں ہیں۔۔۔ فا لحال ہمارے ملک میں اس کا رواج کافی کم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصہ کوتاہ ۔۔۔۔۔۔ جدید تحقیق کی رو سے اس کے مندرجہ ذیل چند اسباب تحریر کر رہا ہوں جو حیرت کا باعث بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔ ان پر تیزی سے تحقیق ہو رہی ہے۔۔۔

1۔ ذہنی دباؤ کا تسلسل سے رہنا
2۔ لاشعوری خوف
3۔ احساس کمتری
4۔ خود پسندی اور احساس برتری

یہ چند تو نفسیاتی اسباب ہیں جو مندرجہ ذیل جسمانی بیماریوں کو پیدا کرتے ہیں جن کے ثانوی اثرات سے فروزن شولڈر اور اس قسم کی دیگر بیماریاں وجود میں اتی ہیں

سب سے پہلے نظام باضمہ پر اثر پڑتا ہے۔۔۔ جس سے براہ راست ، معدہ ، جگر ، اور لبلبہ کا نعل متاثر ہوتا ہے۔۔۔۔ اس کے علاوہ مادہ منویہ کے بکثرت ضایع ہونے سے اس مرض کا خاص تعلق ثابت ہوا ہے۔۔۔ اس سلسلے میں جاپانیز کی سیکس سے متعلق تحقیق نے نئے دروازے کھول دیے ہیں اور ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے۔۔۔۔ اس سلسلے میں ایک اور حیرت انگیز بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ فروزن شولڈر زیادہ تر سیدھے کندھے کا ہوتا ہے۔۔۔۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تیس اور ستر کی تناسب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علاج اسکا ڈاکٹر صاحب نے تحریر کیا ہے یعنی دوائیں کم و بیش مندرجہ بالا ہی ہیں مگر افاقہ صرف متبادل طریقہ علاج سے ہوا ہے۔۔۔۔

اسکا ایک طریقہ علاج ایک عرب سائنسدان نے دریافت کیا ہے گو ابھی مسلمان ہونے کی وجہ سے اس کی تحقیق کو زیادہ سراہا نہیں گیا ہے مگر اس نے جو نتائج دیے ہیں وہ تقریبا نوے فیصدی ہیں۔۔۔۔

طلحہ بن صالح ایک سادہ کاغذ ایسے مریضوں کو دیتا ہے اور ھدایت کرتا ہے کہ اپ کچی پنسل سے اس پر دائرے بنائیں اور کاغذ کو پوری طرح دائروں سے بھر دیں۔۔۔۔ خواہ دائرے پر دائرہ بنتا چلا جائے۔۔۔۔ یہ کام مکمل سکون کےحالت میں کیا جائے بہتر ہوگا کہ رات کو سونے سے پیشتر کیا جائے۔۔۔۔ حاصل شدہ نتائج نوے فیصدی آئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ مزید نتائج یہ ملے ہیں کہ ایسے لوگ ذہنی خلفشار سے پندرہ سے بیس دنوں میں افاقہ محسوس کرنے لگے اور ان کی قوت فیصلہ بھی بہتر ہوئی۔۔۔۔

میں اس موضوع پر انشااللہ جلدی مزید تحریر کرونگا۔۔۔۔۔ کراچی میں کچھ لوگ ایسی بیماریوں پر بذیعہ کلر تھراپی کام کررہے ہیں ۔۔۔۔ میرا وقتا فوقتا ان سے رانطہ ہوتا رہتا ہے۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
نہیں بھئی تم سے نہیں لڑنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بے فکر رہو۔۔۔۔۔۔۔ میں ہر طریقے سے اس موضوع پر لکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آخر ہم پڑہے لکھے جاہل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے تم ذرا کالر کھڑے نہ کرو کہیں "فروزن نیک" کی نئی اصطلاح وجود میں آکر اک نیا چیلنج بن جائے۔۔۔۔۔۔

خیر خیر ۔۔۔۔ میں نے کافی لیٹ اس تھریڈ کا رخ کیا ہے انشا اللہ میں اس پر جو کجھ ہو سکا ضورر لکھوں گا بلکہ میں اک سلسلہ شروع کرونگا جس میں مختلف بیماریوں کا مختضر "حال احوال" ہوگا۔۔۔۔

اب خوش ہو لڑاکو۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہارے خون میں خالص "چنگیزی" اثر ہے جو ناقابل علاج ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ بذریعہ شمشیر علاج سے ہم ناواقف ہیں;)

چنگیزی نہیں جناب "مغلیہ" کہیں۔۔۔ویسے آپ نے جان بوجھ کے اس ٹاپک کا لیٹ رخ کیا تاکہ ہمیں‌خاص غصہ آئے۔۔۔۔۔۔۔
 
Top