فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ جناب سخنور صاحب اس گراں قدر شراکت کا ۔

کوئی صاحب اگر وضاحت فرمادیں کہ فرہنگ آصفیہ پاکستان میں کتنی جلدوں میں چھپی ہے ؟
کیونکہ میں نے ابھی چند دن پہلے ہی دو جلدوں (مکمل سیاہ ملبوس)میں دیکھی ہے خریدنے کا ارادہ تھا پر کچھ اور خرید بیٹھا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شاہ صاحب اس کی چار جلدیں ہیں، میرے پاس مکتبہ حسن سہیل لمیٹڈ، لاہور کا ایڈیشن ہے جو شاید 1975ء میں چھپا تھا کہ کتاب پر تاریخِ اشاعت نہیں ہے۔ یہ پاکستان میں اس لغت کا یہ پہلا ایڈیشن تھا اور اب ناپید ہے۔

اس سے پہلے یہ لغت 1901ء میں لاہور سے اور پھر 1974ء میں دہلی سے شائع ہوئی۔

ابھی حال ہی میں، شاید دو چار سال پہلے، اسے سنگِ میل، لاہور نے پھر شائع کیا ہے اور یہ بھی شاید چار جلدوں میں ہے!
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ جناب سخنور صاحب اس گراں قدر شراکت کا ۔

کوئی صاحب اگر وضاحت فرمادیں کہ فرہنگ آصفیہ پاکستان میں کتنی جلدوں میں چھپی ہے ؟
کیونکہ میں نے ابھی چند دن پہلے ہی دو جلدوں (مکمل سیاہ ملبوس)میں دیکھی ہے خریدنے کا ارادہ تھا پر کچھ اور خرید بیٹھا ۔

شاہ صاحب جس پر آپ کی نظر پڑی تھی وہ اردو سائنس بورڈ نے چار جلدوں کو دو جلدوں میں چھاپا ہے اور اردو سائنس بورڈ کی چھپی ہوئی ہی دو جلدوں میں میرے پاس بھی ہے۔ لیکن ہے یہ چار جلدوں میں ہی اردو سائنس بورڈ والوں نے خواہ مخواہ اسے دو جلدوں میں کر دیا ہے اور چھاپا بھی انتہائی خراب ہے۔ یعنی مکھی پر مکھی ماری ہے۔
 
کیا انہوں نے چار جلدوں کو دو میں جمع کر دیا ہے یا صرف چھاپی ہی پہلی دو ہیں یا اس کی تخلیص کر دی ہے؟
 
چار جلدوں کو دو میں کر کے چھاپ دیا ہے اور انتہائی گھٹیا چھپائی۔ لیکن سنا ہے سنگِ میل والوں نے اسے دوبارہ کمپوز نہیں کیا بلکہ پرانے نسخے کو ہی دوبارہ چھاپ دیا ہے ۔
 
شاہ حسین

محفلین
شکریہ وارث صاحب راہنمائی فرمانے کا ۔

جناب سخنور صاحب مزید رہنمائی فرمائیں کی اردو سائنس کی بہتر رہے گی یا سنگِ میل والوں کی ۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ وارث صاحب راہنمائی فرمانے کا ۔

جناب سخنور صاحب مزید رہنمائی فرمائیں کی اردو سائنس کی بہتر رہے گی یا سنگِ میل والوں کی ۔

شاہ صاحب سنگِ میل والوں کی لغت میں نہیں دیکھ سکا لیکن بہرحال اردو سائینس بورڈ کی چھپائی کافی خراب ہے۔ لیکن آپ ایک نظر دونوں کو دیکھ کر ہی فیصلہ کیجیے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شاہ صاحب سنگِ میل والوں کی لغت میں نہیں دیکھ سکا لیکن بہرحال اردو سائینس بورڈ کی چھپائی کافی خراب ہے۔ لیکن آپ ایک نظر دونوں کو دیکھ کر ہی فیصلہ کیجیے گا۔

میرے خیال میں اس میں قیمت کو بھی کافی عمل دخل ہوگا، سنگِ میل والے تو چور ہیں، اتنی زیادہ قیمت رکھ دیتے ہیں کہ الامان۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں اس میں قیمت کو بھی کافی عمل دخل ہوگا، سنگِ میل والے تو چور ہیں، اتنی زیادہ قیمت رکھ دیتے ہیں کہ الامان۔

جی بالکل درست فرمایا اردو سائنس بورڈ کی رعائت کے ساتھ میں نے 700 روپوں میں خریدی تھی لیکن سنگِ میل والوں کی قیمت 1800 روپے ہے اور وہ شاید کوئی رعائت بھی نہیں کریں گے سنگِ میل والوں نے بھی اسے دو جلدوں میں ہی چھاپا ہے۔ اس لئے میرے خیال میں اردو سائنس بورڈ کی ہی بہتر رہے گی۔
 
جیہ

لائبریرین

فرخ منظور

لائبریرین
بڑی مشکل سے بیاض غالب ڈاونلوڈ کیا، مگر کھل نہیں رہا۔ یہ کیسے ڈاون لوڈ کروں؟:(

جویریہ، بیاضِ غالب کیوں نہیں کھُل رہی؟ کیا آپ کے پاس ایکروبیٹ ریڈر نہیں ہے۔ اور فرہنگِ آصفیہ بھی ویسے ہی ڈاونلوڈ ہو گی لیکن یہ کھلے گی ایک مخصوص سافٹ وئیر میں۔ جسے ڈی جا وی یو ریڈر کہا جاتا ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
میرے پاس ڈائل اپ ہے۔ بیاض غالب کے لیے ایک رشتہ دار کے گھر گئی تھی وہاں برانڈ بینڈ ہے۔ وہیں سے ایک نہیں 3 مرتبہ ڈاونلوڈ کیا مگر کھل نہیں رہا۔ ایکروبیٹ‌ریڈر لیٹس ورژن ہے اور مکی کا اردو ریڈر بھی ہے ۔دونوں میں نہیں کھل رہا
 
یہ تو عجیب بات بتائی آپ نے۔ باقی تو سب کے پاس ٹھیک کھُل رہی ہے۔ :confused:
 
Top