فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

محمد وارث

لائبریرین
صحيح پیسے چھاپ رہے ہیں پھر تو
ویسے میرے ذہن میں چھ ہزار روپے تک کا اندازہ تھا۔

شاید اس وجہ سے کہ میں نے کونسی خریدنی ہے۔ میرے پاس پہلے ہی چاروں جلدیں موجود ہیں، پچھلی صدی ستر کی دہائی میں اس کا ایک ایڈیشن چھپا تھا وہ میرے پاس ہے جو کہ لاہور انار کلی کے فٹ پاتھ سے قریب بیس بائیس سال پہلے میں نے آٹھ سو یا شاید ایک ہزار میں خریدا تھا۔
 
زیک

مسافر
آج ایک جگہ سے علم ہوا ہے کہ اس سیٹ (چار جلدوں) کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے ہے!

صحيح پیسے چھاپ رہے ہیں پھر تو

مطلب۔ نا ہی سمجھیں پھر
میرے خیال میں چار جلدوں کی قیمت 4500 مناسب ہے
 
فاتح

لائبریرین
آنلائن سے مراد یونیکوڈ فارمیٹ میں سرچ ایبل۔
ابن سعید بھائی کے ساتھ مل کر نور اللغات اور فرہنگ آصفیہ کو (جزوی) یونیکوڈ میں منتقل کرنے کا کام محفلین کی مدد سے شروع تو کیا تھا اور کافی حد تک ہو بھی چکا ہے۔ بس اب سعود بھائی اور میں کسی ایک ویک اینڈ پر اکٹھے فارغ ہوں تو یہ کام مکمل ہو جائے گا۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
آنلائن سے مراد یونیکوڈ فارمیٹ میں سرچ ایبل۔
یونیکوڈ میں تو نہیں لیکن ریختہ میں یہ سہولت ہے کہ آپ اگر کوئی لفظ تلاش کریں گے تو وہ لغت (فرہنگ آصفیہ، فرہنگ عامرہ، لغات کشوری) کے اس صفحہ کی تصویر پیش کر دے گا جس میں وہ لفظ موجود ہوگا۔ مجھے یہ بہت اچھا لگا کیونکہ فرہنگ آصفیہ کے چار جلدوں کی بلکی پی ڈی ایف میں کوئی لفظ تلاش کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔
جیسے میں نے لفظ حبیب تلاش کیا تو یہ نتیجہ آیا

Screenshot_2017-10-18-19-59-59-024_com.UCMobile.intl.png

پھر فرہنگ آصفیہ ایسے کھولا جا سکتا ہے
Screenshot_2017-10-18-20-02-53-193_com.UCMobile.intl.png
 
جی، کچھ نہ ہونے سے بہت بہتر ہے۔
مگر ابھی بھی انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ اور ٹیکسٹ میں ہو گا تو لائٹ ویٹ بھی ہو جائے گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے اگر اردو کی ترویج میں سنجیدہ ہیں تو اس سے کمانے کا خیال چھوڑ کر اسے آنلائن مہیا کرنا چاہیے۔
ظاہر ہے کہ کمرشل ناشرین نے اسے اردو کی ترویج کی بجائے اپنی بزنس پراڈکٹ کے طور پر لانچ کیا ہے سو وہ تو پیسے کمائیں گے ہی اور کسی بھی کاروباری آدمی کا حق بنتا ہے۔ کمرشل ناشرین سے اس چیز کی توقع رکھنا ہی عبث ہے، یہ تو حکومتی اداروں کے کام ہیں جو اردو کی ترقی کے نام پر کروڑوں روپے مہینہ بس تنخواہوں ہی میں دیتے ہیں۔ اگر اسے کوئی حکومتی ادارہ یونی کوڈ میں کر لیتا تو سب مسائل حل ہو جاتے۔

موجودہ ناشرین کے حوالے سے ایک تجویز زیف سید صاحب (جنہوں نے بی بی سی پر تعارفی مضمون لکھا ہے) نے یہ دی تھی کہ ناشرین خود ہی اس کی موبائل ایپ بنا دیں اور چاہے سو دو سو قیمت رکھ لیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
اچھا۔۔۔۔ آپ بول رہے ہیں کہ پوچھ رہے ہیں؟ :):):)
جی میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ کی کاوشوں کا فیض مل سکتا ہے ؟ آپ کے اِن تجربات کے بہترین نتائج کہاں تک پہنچ سکے ؟ آنے والے دنوں شائد کُچھ فرصت میسر ہو تو کُچھ کیا جائے۔
 
محمد اسلم

محفلین
جی میں پوچھ رہا ہوں کہ آپ کی کاوشوں کا فیض مل سکتا ہے ؟ آپ کے اِن تجربات کے بہترین نتائج کہاں تک پہنچ سکے ؟ آنے والے دنوں شائد کُچھ فرصت میسر ہو تو کُچھ کیا جائے۔
جب سے اینڈرائڈ میں اردو آیا ہے ڈریگن میں دلچسپی کم ہوگئی ہے،،،، دیکھتے ہیں۔
 
Top