ایک سوال: کیا جملہ میں مواد ظاہر کرنے کے لئے ٹیبل دستیاب ہیں؟ یعنی ایک سیل میں اردو اور دوسرے میں انگلش۔
اسد بھائی .esnip کے ربط سے فائل ڈاون لوڈ ہونے کے بجائے سائن ان کا پیغام آجاتا ہے۔
اسد بھائی .esnip کے ربط سے فائل ڈاون لوڈ ہونے کے بجائے سائن ان کا پیغام آجاتا ہے۔
جب آپکو اس سوال کا جواب مل جائے تو ہمیں بھی مطلع کر دیجئے گابھائی یہ پروجیکٹ کہاں تک پہنچا ؟ کیا اس کو دوبارہ زندہ کرنے کا ارادہ ہے۔
یہ پروجیکٹ 2009 کی حالت سے بھی پیچھے چلا گیا ہے کیونکہ کئی سکین اور او سی آر شدہ فائلیں ضائع ہو گئی ہیں۔ A سے Z تک سکین اور B سے M تک انگلش او سی آر شدہ فائلیں موجود ہیں، جو ہارڈ ڈسک ضائع ہونے کے بعد ای سنپس سے واپس ڈاؤنلوڈ کی تھیں۔ خود میرے لیے اس پر (مزید) کام کرنا مشکل ہے، پروجیکٹ مینیجمنٹ مشکل ہے، اردو ٹائپنگ بھی مشکل ہے۔ جو کچھ میں نے کیا تھا وہ شریک کر دیا تھا، اگر کوئی اسے آگے بڑھانا چاہتا ہے تو میری طرف سے پوری اجازت ہے۔ اگر کوئی کہے گا تو میں موجود فائلیں کہیں اپلوڈ کر دوں گا۔بھائی یہ پروجیکٹ کہاں تک پہنچا ؟ کیا اس کو دوبارہ زندہ کرنے کا ارادہ ہے۔
کہیں ہم اس اردو فارم کو اپنے ملک کی طرح تو نہیں چلا رہے جہاں ہزاروں تعمیراتی پراجیکٹس ایک ساتھ کھول لئے جاتے ہیں اور پھر تاخیر، فنڈز کی عدم دستیابی اور دیگر فنی خرابیوں کے بعد ان میں سے اکثر آدھے رستے میں ہی فلاپ ہو جاتے ہیںاردو محفل ایک فورم ہے اور فورم پر اس قسم کے پروجیکٹس شروع کرنا انتہائی آسان اور مکمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
نہیں، پاکستان (اور دنیا کے بہت سے ترقی پذیر ممالک) میں بیشتر پروجیکٹس پیسے بنانے کے لئے شروع کیے جاتے ہیں جب کہ یہاں رضاکارانہ طور پر کام ہوتا ہے۔کہیں ہم اس اردو فارم کو اپنے ملک کی طرح تو نہیں چلا رہے جہاں ہزاروں تعمیراتی پراجیکٹس ایک ساتھ کھول لئے جاتے ہیں اور پھر تاخیر، فنڈز کی عدم دستیابی اور دیگر فنی خرابیوں کے بعد ان میں سے اکثر آدھے رستے میں ہی فلاپ ہو جاتے ہیں
اور باقی کمیشنز، رشوت اور دیگر کک بیکس کی نظر ہو جاتے ہیں
نہیں، پاکستان (اور دنیا کے بہت سے ترقی پذیر ممالک) میں بیشتر پروجیکٹس پیسے بنانے کے لئے شروع کیے جاتے ہیں جب کہ یہاں رضاکارانہ طور پر کام ہوتا ہے۔
ہر پروجیکٹ ایسا نہیں ہوتا کہ فردِ واحد اسے مکمل کر سکے، ایسی صورت میں تکمیل دیگر رضاکاروں کی مدد سے مشروط ہو جاتی ہے۔ اگر وہ دستیاب ہو جائیں اور کام کر دیں تو پروجیکٹ مکمل ہو جاتا ہے، ورنہ نہیں۔ عام طور پر رضاکار دستیاب نہیں ہوتے۔ دوسری وجہ ہمارے معاشرتی رویے ہیں جو 'سینہ بہ سینہ' فلاسفی اور مفت خوری کی بنیاد پر کام کرتے ہے۔ ہم میں سے بہت سے افراد انٹرنیٹ سے دوسروں کا بنایا ہوا بہت کچھ حاصل کرتے ہیں لیکن جب اپنی بنائی ہوئی چیزیں کی باری آتی ہے تو ہم منہ دوسری طرف پھیر لیتے ہیں۔
فورم پر پروجیکٹ شروع کرنا اس لئے آسان ہے کہ ہمیں صرف دس بارہ سطریں گھسیٹنی ہوتی ہیں اور پروجیکٹ شروع ہو جاتا ہے، چاہے اس کے بعد کچھ بھی نہ ہو۔ بہت سے پروجیکٹس پر کام ہوتا ہے لیکن کام کرنے والے یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ ابھی اتنا کام نہیں ہوا کہ اسے ظاہر کیا جائے، جب کام کرنے والوں کی دلچسپی کم یا ختم ہو جاتی ہے تو پروجیکٹ ختم ہو جاتا ہے اور جتنا کام انہوں نے کیا ہوتا ہے وہ ڈوب جاتا ہے۔ دوسرے اس کو کام کو آگے نہیں بڑھا سکتے۔ اسی لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر میں کوئی کام کرتا ہوں تو چاہے وہ نامکمل ہی ہو، اسے فورم پر شریک کر دوں۔ اس طرح اگر کوئی دوسرا اسے آگے بڑھانا چاہے تو اسے ضروری مواد دستیاب ہو۔
بالکل یہ تو حقیقت ہے کہ نسیم کنورٹر ایسے پروجیکٹس کی عمدہ مثال ہے جو کسی مسئلے کی وجہ سے رکے ہوئے ہوں اور پھر سب کے ساتھ شئیر کئے جائیںاور آن کی آن میں نہ صرف مسئلے کا حل ملے بلکہ ساتھ ہی عملی مدد بھی فراخ دلی سے فراہم کر دی جائے اور پھر چند دن میںپروجیکٹ مکمل ہوکر سب کے ہاتھوںمیںپہنچ جائے. اسد بھائی کا کہنا بالکل ٹھیک ہے کہ اپنے رضاکارانہ پروجیکٹس شئیر کئے جاتے رہیں تو پروجیکٹس کے مسائل کا حل ساتھ کے ساتھ ہی مل سکتا ہے بلکہ مفید مشورے بھی حاصل ہوتے رہیں گے. اور کچھ نہیں تو اتنا تو ہوگا ہی کہ بعد میںکوئی دوسرا ایسے ہی پروجیکٹ پر کام شروع کرنے لگے گا تو اسے کام شروع کرنے کے لئے کچھ مواد کچھ رہنمائی اور کچھ تجربات اور پیش آمدہ مسائل اور ان کے متوقع حل ہی مل جائیں گے جن کی مدد سے اس کا وہ وقت بچے گا اور اسے نئے سرے سے ان سب مسائل کا سامنا نہیںکرنا پڑے گا بلکہ وہ اسی جگہ سے شروع کرکے اسے کچھ اور آگے بڑھا لے جائے گا یا مکمل کرلے گا.اسکی ایک بہت بڑی اور حالیہ مثال رانا بھائی کا انپیج کنورٹر ہے۔ انہوں نے ایک ناکام کوشش کی البتہ اسکی مکمل روداد یہاں شیئر کر دی جس پر خاکسار نے اپنے پاس موجود ڈیٹا کی فراہمی کے بعد انکی ناکام کوشش کو کامیاب کوشش میں بدل دیا
یعنی کہ پہیا بار بار ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ متفق!بالکل یہ تو حقیقت ہے کہ نسیم کنورٹر ایسے پروجیکٹس کی عمدہ مثال ہے جو کسی مسئلے کی وجہ سے رکے ہوئے ہوں اور پھر سب کے ساتھ شئیر کئے جائیںاور آن کی آن میں نہ صرف مسئلے کا حل ملے بلکہ ساتھ ہی عملی مدد بھی فراخ دلی سے فراہم کر دی جائے اور پھر چند دن میںپروجیکٹ مکمل ہوکر سب کے ہاتھوںمیںپہنچ جائے. اسد بھائی کا کہنا بالکل ٹھیک ہے کہ اپنے رضاکارانہ پروجیکٹس شئیر کئے جاتے رہیں تو پروجیکٹس کے مسائل کا حل ساتھ کے ساتھ ہی مل سکتا ہے بلکہ مفید مشورے بھی حاصل ہوتے رہیں گے. اور کچھ نہیں تو اتنا تو ہوگا ہی کہ بعد میںکوئی دوسرا ایسے ہی پروجیکٹ پر کام شروع کرنے لگے گا تو اسے کام شروع کرنے کے لئے کچھ مواد کچھ رہنمائی اور کچھ تجربات اور پیش آمدہ مسائل اور ان کے متوقع حل ہی مل جائیں گے جن کی مدد سے اس کا وہ وقت بچے گا اور اسے نئے سرے سے ان سب مسائل کا سامنا نہیںکرنا پڑے گا بلکہ وہ اسی جگہ سے شروع کرکے اسے کچھ اور آگے بڑھا لے جائے گا یا مکمل کرلے گا.
پہیہیعنی کہ پہیا بار بار ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ متفق!
ضروری نہیں کہ املا کی غلطی ہی ہو۔ ٹائپو بھی ہو جاتا ہے۔پہیہ
معذرت کہ آپ کی اردو کی اغلاط کی درستی اہم ہے ورنہ بہت سارے لوگ ان اغلاط کو دیکھ کر آپ کے کام سے بددل ہو سکتے ہیں