فریاد

محمل ابراہیم

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔
الف عین ، محمّد احسن سمیع راحلؔ سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر یاسر شاہ محمد خلیل الرحمٰن و دیگر اساتذہ کرام

مانگنے کے مجھے آداب سکھا دے مولا
سیدھے رستے پہ قدم میرا جما دے مولا
بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک پڑتا ہے
گیلی مٹی سے مجھے سنگ بنا دے مولا
پیشتر دل تھا جہاں اب ہے لہو کا دھبا
اس کو پھر روپ دے اور قلب بنا دے مولا
کب تلک درد سہیں،آہ بھریں اور روئیں
راہ پر خار پہ اب پھول کھلا دے مولا
زندگی اتنی نہ دشوار کبھی پہلے تھی
اس کو دشوار سے گلزار بنا دے مولا
تیری بندی ہوں تجہی سے ہے جڑی ہر امید
میری امید کی امید بڑھا دے مولا
کاٹنے سے کہاں کٹتی ہے شبِ غم یارب
آج تو چین بھری نیند سلا دے مولا
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم ۔۔۔۔
الف عین ، محمّد احسن سمیع راحلؔ سید عاطف علی ظہیراحمدظہیر یاسر شاہ محمد خلیل الرحمٰن و دیگر اساتذہ کرام

مانگنے کے مجھے آداب سکھا دے مولا
سیدھے رستے پہ قدم میرا جما دے مولا
قدم میرے... جمع میں کہنا بہتر ہے
بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک پڑتا ہے
گیلی مٹی سے مجھے سنگ بنا دے مولا
درست
پیشتر دل تھا جہاں اب ہے لہو کا دھبا
اس کو پھر روپ دے اور قلب بنا دے مولا
جس جگہ دل تھا وہاں.. . رواں تر لگتا ہے نا؟
لیکن دوسرا مصرع پسند نہیں آیا، پھر کہو
کب تلک درد سہیں،آہ بھریں اور روئیں
راہ پر خار پہ اب پھول کھلا دے مولا
اور روئیں.. میں تنافر ہے، اشک بہائیں بہتر ہو گا
زندگی اتنی نہ دشوار کبھی پہلے تھی
اس کو دشوار سے گلزار بنا دے مولا
دشوار گلزار میں تضاد تو نہیں، تضاد رکھنا بہتر ہو گا
تیری بندی ہوں تجہی سے ہے جڑی ہر امید
میری امید کی امید بڑھا دے مولا
درست
کاٹنے سے کہاں کٹتی ہے شبِ غم یارب
آج تو چین بھری نیند سلا دے مولا
ٹھیک ہے
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
قدم میرے... جمع میں کہنا بہتر ہے

درست

جس جگہ دل تھا وہاں.. . رواں تر لگتا ہے نا؟
لیکن دوسرا مصرع پسند نہیں آیا، پھر کہو

اور روئیں.. میں تنافر ہے، اشک بہائیں بہتر ہو گا

دشوار گلزار میں تضاد تو نہیں، تضاد رکھنا بہتر ہو گا

درست

ٹھیک ہے
جی سر میں درستگی کی کوشش کرتی ہوں۔
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
پیشتر دل تھا جہاں اب ہے لہو کا دھبا
اس کو پھر روپ دے اور قلب بنا دے مولا
جس جگہ دل تھا وہاں.. . رواں تر لگتا ہے نا؟
لیکن دوسرا مصرع پسند نہیں آیا، پھر کہو.

سر میں دوبارہ کہتی ہوں
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
استاذی اب اس پر نظر کیجے۔

مانگنے کے مجھے آداب سکھا دے مولا
سیدھے رستے پہ قدم میرے جما دے مولا

جس جگہ دل تھا وہاں اب ہے لہو کا دھبا
میرے مٹتے ہوئے اس دل کو جِلا دے مولا
یا
قوت عشق سے پھر اس کو جِلا دے مولا

کب تلک درد سہیں،آہ بھریں،روئیں ہم
راہ پر خار پہ اب پھول کھلا دے مولا

زندگی اتنی نہ دشوار کبھی پہلے تھی
اس کو دشوار سے تو سہل بنا دے مولا
یا
اس کو دشوار سے آسان بنا دے مولا
 

یاسر شاہ

محفلین
بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک پڑتا ہے
گیلی مٹی سے مجھے سنگ بنا دے مولا
سنگ بنا دے مولیٰ۔
حیرت ہے،یہ دعا کون مانگتا ہے۔شکر کریں میں نے آمین نہیں کہا،اعجاز صاحب نے کہہ دیا۔
یوں کہیں

بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک جانے کو ہے
نم ہے مٹی مری زرخیز بنا دے مولیٰ
 

صریر

محفلین
سنگ بنا دے مولیٰ۔
حیرت ہے،یہ دعا کون مانگتا ہے۔شکر کریں میں نے آمین نہیں کہا،اعجاز صاحب نے کہہ دیا۔
یوں کہیں

بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک جانے کو ہے
نم ہے مٹی مری زرخیز بنا دے مولیٰ
السلام علیکم سر! شاید شاعرہ یہ کہنا چاہ رہی ہیں ،

"میری برداشت کو کچھ اور بڑھا دے مولا"

یا ایسا کچھ،
ضبط کو میرے ذرا اور بڑھا دے مولا / ضبط کو اور مرے کچھ تُو بڑھا دے مولا

اس پہ آمین کہا جا سکتا ہے، شاید!😁
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
سنگ بنا دے مولیٰ۔
حیرت ہے،یہ دعا کون مانگتا ہے۔شکر کریں میں نے آمین نہیں کہا،اعجاز صاحب نے کہہ دیا۔
یوں کہیں

بس کہ اب صبر کا پیمانہ چھلک جانے کو ہے
نم ہے مٹی مری زرخیز بنا دے مولیٰ
پتھر بن کر تو دل اور محکم ہو جائے گا نہ سر
 

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم سر! شاید شاعرہ یہ کہنا چاہ رہی ہیں ،

"میری برداشت کو کچھ اور بڑھا دے مولا"

یا ایسا کچھ،
ضبط کو میرے ذرا اور بڑھا دے مولا / ضبط کو اور مرے کچھ تُو بڑھا دے مولا

اس پہ آمین کہا جا سکتا ہے، شاید!😁
وعلیکم السلام صریر بھائی کیسے مزاج ہیں۔
میری برداشت کو کچھ اور بڑھا دے مولا
آمین۔یہ اچھی تجویز ہے ۔
آپ بھی اپنا کلام پیش کریں۔منتظر ہوں
 

یاسر شاہ

محفلین
آخری تدوین:

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
استاذی اب اس پر نظر کیجے۔

مانگنے کے مجھے آداب سکھا دے مولا
سیدھے رستے پہ قدم میرے جما دے مولا

جس جگہ دل تھا وہاں اب ہے لہو کا دھبا
میرے مٹتے ہوئے اس دل کو جِلا دے مولا
یا
قوت عشق سے پھر اس کو جِلا دے مولا

کب تلک درد سہیں،آہ بھریں،روئیں ہم
راہ پر خار پہ اب پھول کھلا دے مولا

زندگی اتنی نہ دشوار کبھی پہلے تھی
اس کو دشوار سے تو سہل بنا دے مولا
یا
اس کو دشوار سے آسان بنا دے مولا
یاسر شاہ

سر اس پر بھی نظر کیجئے
 

محمل ابراہیم

لائبریرین
یعنی آپ چاہتی ہیں کہ آپ پتھر کی ہو جائیں۔مورتی کی طرح
کہیں تو عشاء کے بعد مسجد میں اجتماعی دعا کیلیے درخواست کروں کہ آپ کو سنگ بنا دیا جائے۔
میں نے کچھ بہت درد انگیز کہنا چاہا تھا سر آپ نے تو بینڈ بجا دی🤪
 

یاسر شاہ

محفلین
مانگنے کے مجھے آداب سکھا دے مولا
سیدھے رستے پہ قدم میرے جما دے مولا
یہ تو ٹھیک ہو گیا ۔
جس جگہ دل تھا وہاں اب ہے لہو کا دھبا
میرے مٹتے ہوئے اس دل کو جِلا دے مولا
یا
قوت عشق سے پھر اس کو جِلا دے مولا
پہلے مصرع میں دل کی موت کا ذکر نہیں کہ دوسرے میں دل کو جلا دینے کی بات ہو۔
کب تلک درد سہیں،آہ بھریں،روئیں ہم
راہ پر خار پہ اب پھول کھلا دے مولا

زندگی اتنی نہ دشوار کبھی پہلے تھی
اس کو دشوار سے تو سہل بنا دے مولا
یا
اس کو دشوار سے آسان بنا دے مولا
موزوں تو ہیں پر ان میں بھی خاص کوئی نکتہ نہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین
 

صریر

محفلین
وعلیکم السلام صریر بھائی کیسے مزاج ہیں۔
الحمدللہ سر، اللہ کا شکر ہے!
میری برداشت کو کچھ اور بڑھا دے مولا
آمین۔یہ اچھی تجویز ہے ۔
🙂
آپ بھی اپنا کلام پیش کریں۔منتظر ہوں
ان شاء اللہ سر، ضرور! فی الحال تو مصروفیات کی وجہ سے کچھ لکھنے کا وقت نہیں مل پا رہا۔ دوسرے آمد کے طور پر مصرعے ہی آتے ذہن ہیں میں، مکمل شعر کے لئے ذہن کو تکلف دینا پڑے گا، جو کہ اس دلِ کاہل مزاج کو گورا نہیں ۔ اس لئے مصرعوں سے آگے بات نہیں بڑھ پاتی۔😅 کُل ملا کے، آدھا شاعر ہوں فی الحال۔ 😁
 
Top