فری سپائر کا اردو ترجمہ

دوست

محفلین
لیجیے فری سپائر کے سلسلے میں بھی ٹانگ اڑا بیٹھا ہوں۔یہ لِن سپائر کا مفت ورژن ہے اور اس کی خاص بات اس میں لینکس ہونے کے باوجود ونڈوز جیسا ماحول ہے خاص طور پر سافٹویر کی تنصیب جو لینکس پر کھپا مارتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس میں ساری چیزیں وہی کے ڈی ای والی ہی ہیں۔ کچھ چیزیں ان کی اپنی بنی ہوئی ہیں۔ کیا خیال ہے ترجمہ کیا جائے یا نہیں؟؟؟
اصل میں مجھے یہ سب اس لے بھایا ہے کہ اس کا پہلا ورژن بھی مارکیٹ میں نہیں آیا اگر اردو ترجمے کے ساتھ یہ آجائے تو بلے بلے ہوجائے۔ تہاڈا کی خیال اے بیچ اس مسئلے دے۔
اگر اس پراجیکٹ پر کوئی دوست راضی ہو تو یہاں اندراج کروا لے
اگرچہ کے ڈی ای کا ترجمہ بھی کرنا ہے 4 ورژن آنے پر۔ تاہم میرا خیال ہے اس وقت خاصی آسانی ہوگی جب پہلے سے کیا ہوا ترجمہ موجود ہوگا۔
http://irma.linspire.com/ اس صفحے پر اردو کا پراجیکٹ میں نے بنا دیا ہے خیر سے 33215 پیغامات ہیں جن کا ترجمہ کرنا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست،
اکیلے آدمی کا ان کاموں میں پڑنا کوئی عقلمندی کی بات نہیں۔ اگر کسی انسٹالر کا ترجمہ کرنا ہی ہے تو debian کا ہی کرو جو یوبنتو میں استعمال ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہ وقت کا ضیاع ہے۔
پہلے چھوٹے پراجیکٹ مکمل کرنے چاہیے، ورڈ پریس، فائرفاکس وغیرہ۔

ورڈپریس کا ترجمہ آپ نے کیا تھا۔ پھر معلوم نہیں کیوں ضائع کر دیا۔

GPL لاسنس کا بھی شاید کیا تھا، وہ بھی ان کو سبمٹ نہیں کیا۔
 

دوست

محفلین
یہ آپ نے خوب توجہ دلائی۔ فائر فاکس کا تو ابھی تک کچھ دستیاب ہی نہیں۔ اور مزید جی پی ایل تو میں‌ نے محفل کی کتابوں میں استعمال کے لیے ترجمہ کیا تھا۔ اب اسے جمع کروانےکا سوچتا ہوں۔
ورڈ پریس ابھی تک سڑ رہا ہے ۔ شمیل نے کچھ کام کیا تھا پھر گرمی کی اور امتحانوں کی وجہ سے انھوں نے بھی اسے چھوڑ دیا۔ ورنہ میری طرف سے تو مکمل ہے وہ ترجمہ۔
یہ جی نوم کے ترجمے میں‌ ہی نہیں‌ آجائے گا جسے آپ ڈیبین کہہ رہے ہیں؟؟
ورڈ پریس کے سلسلے میں پرچوں کے بعد زکریا بھائی کی منت کرکے ایک بلاگ بناتا ہوں کسی فری سرور پر اپنے لیے اس طرح اس کی آزمائش بھی ہوجائے گی۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست، لگتے ہاتھ ج‌پ‌ل کے لاسنس کا ترجمہ وکیپیڈیا پر تو ڈال دو۔
http://ur.wikipedia.org
اس کے بعد FSF کو بھیج کے دیکھنا یہ کامینیسٹ کیا کہتے ہیں۔

میں ڈیبین کے انسٹالر کی بات کر رہا تھا۔ ان کی طرف سے اردو اور پنجابی میں ترجمہ کی درخواست آ چکی ہے۔ مگر میری نظر میں اس کا ابھی کوئی فائدہ نہیں۔

نوم اور ک‌ڈ‌ع کا ترجمہ تو ظاہر ہے لینکس کی ہر ڈسٹرو میں کام کرے گا۔
 

دوست

محفلین
لینکس پاکستان سے سی ڈی مل جائے گی۔
ورنہ نعمان سے رابطہ کرلیں۔ ان کے پاس ڈی ایس ایل ہے اور وہ باآسانی اتار سکتے ہیں فری سپائر کو۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھی خبر ہے

لیکن اوبنتو اور کے بنتو کے بعد لن سپائر اب کچھ ایویں ای سا لگتا ہے
 
Top