فری فورم ہوسٹ میں نئی اردو ٹمپلیٹس

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ابھی ابھی کی تازہ خبر یہ ہے کہ forumsdot.com پر اردو کے لئے مزید 6 ٹیمپلیٹس کا اضافہ کر دیا گیا ہے اس طرح forumsdot.com پر اردو ٹیمپلیٹس کی تعداد 7 ہوگئی ہے..

ہر اردو ٹیمپلیٹس پر وضاحت کے لئے یہ تصویر لگادی گئی ہے:

urdufs4.jpg


ٹیمپلیٹس تک آسان رسائی کے لئے بتائے دیتا ہوں کہ کونسا ٹیمپلیٹ کس صفحہ پر ہے..

صفحہ نمبر 1 پر: ACIslamic - Army - ashHawaiian

صفحہ نمبر 3 پر: Helius

صفحہ نمبر 5 پر: phpXP2 - PDT_Hotforum

صفحہ نمبر 6 پر: RedStar

قادری صاحب کے ٹیمپلیٹ Helius پر میرا اندازہ درست تھا کہ اس پر forumsdot.com والوں کا لوگو نمودار ہوجائے گا اور وہی ہوا.. Helius پر ان کا لوگو نمودار ہوگیا اور سارے سٹائل کا ستیا ناس کردیا.. جبکہ میرے کسی ٹیمپلیٹ پر لوگو نمودار نہیں ہوا.. :D

بہر حال امید ہے کہ اب forumsdot.com پر کسی اردو داں کو فورم بنانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی.. :D

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی، جزاک اللہ خیر

میں نے اس پیغام کو الگ کرکے بطور نیوز پوسٹ‌ کر دیا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

خبر کو بطور نیوز پوسٹ کرنے کا شکریہ نبیل بھائی..

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
یا ہو۔۔RedStar دیکھ کر تو میرے منہ میں پانی آگیا تھا :D بہت بےصبری سے اس کا انتظار کرہی تھی اور میرا خیال تھا کہ کچھ وقت لگے گا لیکن یہ سب تو بہت جلدی سے ہوگیا۔۔۔نبیل صاحب کی طرح میں بھی یہ کہوں گی۔۔مکی، جزاک اللہ خیر۔ آپ واقعی اردو کی بہترین خدمت سرانجام دے ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
اوہ نہیں۔۔یہ ریڈ سٹار وہ نہیں ہے جو یہاں پوسٹ ہے۔۔:(

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6360&start=15

مجھے جو یہاں پر دوسرے نمبر پر ریڈ اسکن ہے وہ چاہیے۔۔پلیززز اس کے بارے میں کچھ بتا دیں۔۔۔اس سے پہلے کے کوئ اور کاپی کرلے ۔۔ویسے مجھے یقین ہے میرے علاوہ کوئی اور اسے کاپی نہیں کرے گا۔۔کیونکہ یہ دیکھنے میں ہی لڑکیوں کا فورم لگے گا۔ :D
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترمہ ریڈ سٹار صفحہ نمبر 6 پر ہے اسے وہاں تلاش کریں.. آپ نے جو ٹیمپلیٹ سلیکٹ کیا ہوا ہے وہ صفحہ نمبر 5 پر ہے.. آپ اگلے صفحے پر جائیں آپ کو ریڈ سٹار مل جائے گا..

ویسے آپس کی بات ہے "ریڈ سٹار" میں نے اپنے لئے ایڈ کروایا تھا.. لیکن چلیں میں کوئی اور سلیکٹ کر لوں گا.. :D

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
نہیں ناااا :( ۔۔۔ریڈ سٹار وہ والا نہیں ہے۔۔۔یہ تو پنک پنک ہے۔۔۔آپ میری بات نہیں سمجھ رہے ہیں۔۔۔مجھے وہ والا ریڈ چاہیے جس پر ایک وائٹ پھول بنا ہے۔۔۔اس کا نام کیا ہے۔۔؟ :oops:
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترمہ نام تو صحیح سے بتایا کریں آپ نے مجھے بھی کنفیوز کردیا.. آپ کے مطلوبہ سٹائل کا نام ریڈ سٹار نہیں بلکہ ashHawaiian ہے جو صفحہ نمبر ایک پر ہے..

واللہ الموفق
 

امن ایمان

محفلین
جی مجھے نام ہی تو پتہ نہیں چل رہا تھا :oops: ۔۔سوری آپ کو زیادہ تنگ کر دیا۔۔۔اور ایک بار پھر بہت سارا شکریہ۔
 
Top