فری ویب ہوسٹ پر اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی نصب کرنا

پاکستانی

محفلین
اردو فورم ۔۔۔۔ مدد

السلام علیکم !
میں ڈیرہ غازی خان کے حوالے سے اردو فورم بنانا چاہتا اگر کوئی مہربان میری اس میں مدد کر دے تو نوازش ہو گی۔ میں نے مائی فورم کی فری وئیر سے اپنا ڈیرہ اردو فورم رجسٹر کرا لیا ہے۔ اب اسے اردو کے سانچے میں کیسے ڈھلا جاتا ہے اس کا مجھے بلکل علم نہیں۔ اس لئے آپ احباب سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

میں اس کی تفصیل یہاں لکھ رہا ہوں۔
http://apnadera.my-forums.net
Username: apnadera
Password: f57gj5tn

میں نے یہاں پاسورڈ اس لئے دے دیا تاکہ آپ موقع کی مناسبت سے اس میں تبدیلی کر دیں ۔۔۔۔ نوازش ہو گی
 
جواب

یار پاکستانی تم ایسا نے ایسا فورم رجسٹر کرایا ہے۔ جس کو اردو میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ یہاں پر نیا فورم انسٹال ہی نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے تم ایسا کرو کہ پہلے یہاں

www.myfreewebs.net

پرفری رجسٹریشن کراؤ

اس کے بعد نیچے کے لنک سے پی ایچ پی اردو ڈاون لوڈ کرو http://www.urduweb.org/mehfil/dload.php?action=file&file_id=10

پھر اس کو سرور پر اپ لوڈ کرادو۔ اور انسٹال کردو۔ انسٹالیشن کا طریقہ بھی اوپر کے لنک میں موجود ہے۔

پھر بھی اگر کسی قسم کی مشکلات ہوں تو زکریا اور نبیل سے رابطہ کرو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب یار تم ہی فری ویب پر فورم بنانے کی کنسلٹینسی مہیا کرنا شروع کر دو۔ :wink:

شاکر، اگر مائی فری ہوسٹ‌ پر phpbb انسٹال ہو سکتا ہے تو پھر ورڈپریس بھی انسٹال ہو سکتا ہوگا۔

منیر طاہر، آپ وہاب کے مشورے پر عمل کریں، اردو فورم بنانا کچھ مشکل نہیں ہے۔ اگر کوئی مشکل درپیش آتی ہے تو بتائیں، ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
شکریہ وہاب اور نبیل صاحب !
میں انشاءاللہ کوشش کر رہا ہوں ۔۔۔۔ آگے اللہ مالک ہے۔
آپ دعا کیجیئے گا۔
 

دوست

محفلین
پاکستانی آپ نے مجھے بھی سکھانا ہے یہ کیسے بنتا ہے میرا ارادہ اس پر ایک مضمون لکھنے کا ہے گلوبل سائنس میں۔ محنت آپ کی نام میرا ٹھیک ہے :wink: :wink:
 
جواب

ورڈ پریس میں نے اسی سرور پر ایک دفعہ انسٹال کیا تھا اور مست کام کرتا ہے۔ اس لیے آپ بھی ٹرائی کرکے دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
بھئی میں تو اردو ورڈ پریس ہی نصب کروں ہوں اگر زکریا بھائی اس کا کچھ کردیں۔ اپنا بلاگ اس پر منتقل کرکے میں اس سارے کو جانچ بھی لوں گا۔ آزمائش بھی ہوجائے گی اور میرا کام بھی اگر زکریا بھائی کو فرصت ہوتو۔ میرا تو خیال ہے کہیں اردو ترجمہ پرانا ہوکر خراب نہ ہونے لگے جتنی دیر اسے ہوگئی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل، زکریا، وہاب صاحب ذرا سی توجہ ادھر بھی ۔۔۔۔
میں نے ftp سافٹوئیر کے فورم فائلز اپلوڈ کرنے کی کوشش کی ہے مگر ابتدا میں ہی ناکامی کا سامنا ہے کیونکہ UphpBB2 فولڈر میں htaccess نامی فائل اور اس جیسی دوسری فائلز جو اس میں ہیں کو ftp سافٹ وئیر اپلوڈ نہیں کر رہا ۔۔۔۔۔ مہربانی فرما کر اس پر ذرا روشنی ڈالیں کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، ویسے میں نے مینوئلی طور پر بھی اپلوڈ کرنے کی کوشش کی ہے مگر حاصل کچھ نہیں ہوا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، ابھی تھوڑی دیر میں وہاب آتے ہی ہونگے۔ انہیں مائی فری ویب پر فورم انسٹال کرنے کا تجربہ ہے۔ میرے خیال میں بھی کم از کم فائل اپلوڈ ہونے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہونا چاہیے۔ میں بھی کچھ دیر میں اس کو چیک کرتا ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
میری آپ سے گذارش ہے آپ اس کی انسٹالیشن کو واضع اور تفصیل سے لکھیں تاکہ مجھ جیسے اناڑی بھی اس کی آسانی سے ‘‘فٹنگ‘‘ کر سکیں۔
کر بھلا سو ہو بھلا
 
جواب

جہاں تک اپ لوڈ کرنے کا تعلق ہے تو میں نے فورم کو فرنٹ پیج کے ذریعے اپ لوڈ کیا ہے۔ مجھے کسی دوسرے ایف ٹی پی سافٹ ویئیر کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اپ لوڈنگ کے دوران بار بار سرور سے رابطہ منقطع ہوتا رہتا ہے۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد میں پھر اپ لوڈ کا بٹن دبا دیتا ہوں۔ اور جب ایف ٹی پی سائیٹ کا جائزہ لے لیتی ہے۔ اور فولڈرز کو ری پلیس کرنے کا کہتی ہے تو میں نو ٹو آل دبا دیتا ہوں۔ اس طرح کئی مرتبہ رابطہ منقطع ہوتا ہے اور لیکن میں یہی عمل دہراتا ہوں۔ یوں پورا فورم اپ لوڈ ہوجاتا ہے۔

پھر انسٹالیشن کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
وہاب میں نے فرنٹ پیج کے ذریعے بھی اپلوڈ کیا ہے مگر پھر بھی htaccess نامی فائل اپلوڈ نہیں ہو رہی ۔۔۔۔ یہ فائل ہے کون سی اس کا بھی پتہ نہیں لگ رہا ۔
 
جواب

کیا تم نے سائیٹ کو اپ لوڈ کر دیا ہے اورصرف تمہارے بتائے ہوئے نام کی فائل اپ لوڈ نہیں ہوئی۔ یا پھر اس فائل پر کوئی ائیریر آرہا ہے۔ اس کے متعلق بتاؤ۔ اگر فورم اپ لوڈ ہوگیا ہے۔ تو صرف اس ایک فائل کو گولی مارو۔ اور فورم کا ایڈریس دے کر انسٹالیشن شروع کرو۔

یار میں تمہارے لیے اپ لوڈ کردیتا لیکن اس میں تمہیں سیکھنے موقع بہت کم ملے گا۔ خیر تم کوشش کرکے دیکھو کیا ہوتاہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، میرا اندازہ یہ ہے کہ فرنٹ پیج اور دوسرے ftp پروگرام .htaccess کے فائل نیم کو صحیح طرح ہیندل نہیں کر پا رہے۔ میں نے FileZilla سے فائلیں ٹرانسفر کی تھیں تو وہاں بھی یہی مسئلہ درپیش آیا تھا۔

میں نے مائی فری ویب پر اردو فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ اس میں کچھ دقت ضرور پیش آتی ہے لیکن یہ مشکل نہیں ہے۔ میں نے جو فورم انسٹال کی ہے، اس کا ربط ذیل میں ہے:

http://urdudemo.myfreewebs.net/urdu_phpbb/phpBB2

میں اس بارے میں ایک پوسٹ کر دوں گا تاکہ لوگوں کے لیے اردو فورم بنانا آسان ہو جائے۔
 

زیک

مسافر
نبیل: مگر میں نے فائل کا نام htaccess بغیر dot کے رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے اور ہدایات میں ہے کہ اسے ftp کے بعد نام بدلا جائے۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ اسی میں ایک اور موضوع گھسیڑ رہا ہوں زکریا بھائی اگر آپ ورڈ پریس میں ترجمے کی فائلیں ڈال کر مجھے فراہم کردیں تو میں اس پر کچھ تجربات کروں فری ویبز سے فائدہ اٹھا کر۔
 
Top