فضا کی سانس اکھڑ گئی۔۔۔۔

محمد امین

لائبریرین
کیسا عجیب ملک ہے۔۔۔ بہت سے ممالک عجیب ہوتے ہونگے مگر یہ بہت عجیب ہے۔

مجھے اس وقت خود سے نفرت ہورہی ہے۔ (یہ کہوں کہ اس ملک سے نفرت ہو رہی ہے تو آبگینوں کو ٹھیس لگ جائے گی)۔

اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر میں ایک 22 سالہ لڑکا آگ کے خوف سے 7 منٹ تک آٹھویں منزل پر لٹکا رہا اور گر کر شہید ہوگیا۔ یہ 7 منٹ 7 برسوں سے کم نہیں لگے ہونگے اسے۔ جان سولی پر ہو تو لمحہ لمحہ صدی کے برابر لگتا ہے۔

وہ عمارت کسی پسماندہ یا دور افتادہ علاقے میں نہیں بلکہ شہر کے قلب میں فائیو اسٹار اواری ہوٹیل کے اطراف میں واقع ہے۔ قریب ہی اربابِ اقتدار کے "ہاؤس" واقع ہیں۔

وہ نوجوان انٹرویو کے لیے آیا تھا۔۔۔۔!

یہ ہے فلاحی مملکت۔ اسلامی ریاست۔ "پاکستان"۔ اس ملک کے نام سے پہلے ایک عدد دو حرفی سابقہ لگا دینا چاہیے۔

سینکڑوں مزدور ایک فیکٹری میں جل کر جاں بحق ہوجاتے ہیں پھر بھی قبلہ درست نہیں ہوتا جان بچانے والے اداروں کا۔

یہ ہیں شہید۔ نہ کہ وہ جو سیاست میں گند پھیلا کر مرتے ہیں۔ پھر مزار بنتے ہیں انکے اور لوگ انکی پوجا کرتے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے لے کر حکومتی اقدامات تک کے نام ان شہیدوں کے نام پر رکھ دیے جاتے ہیں۔ ان اصلی شہیدوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔۔۔ مردہ معاشرہ ہے یہ۔ مغرب میں ایک کتے تک کی جان کی قدر ہے اور یہاں انسان چوہے بلیوں کی طرح مارا جاتا ہے کوئی آنسو تک نہیں بہاتا اس کے لیے۔ اربابِ اختیار آتے ہیں دلاسہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں "مت روؤ سرکار تمہیں پیسے دے گی"۔۔۔!

مجھ سے مزید لکھا نہیں جا رہا۔ دماغ گھوم رہا ہے۔

کسی حادثے کی خبر ہوئی تو فضا کی سانس اکھڑ گئی
کوئی اتفاق سے بچ گیا تو خیال تیری طرف گیا۔

http://samaa.tv/newsdetail.aspx?ID=57620&CID=1
 
ساجد

محفلین
نہایت افسوسناک ہے۔
واقعی ملک کو یہاں تک لانے میں وہ نام نہاد شہید بھی برابر کے شریک ہیں جن کی پوجا کی حد تک تعریفیں کی جاتی ہیں۔
 
زبیر مرزا

محفلین
اناللہ واناالیہ راجعون
انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے - اللہ تعالٰی ہمارے ملک پر اپنا کرم فرمائے اور سب کی زندگیوں کی حفاظت فرمائے
 
قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ہر بات کی ذمہ داری ملک پر ڈالنا اچھی عادت نہیں۔ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور اسی طرح اچھے اور برے حکمران بھی ہر جگہ ہوتے ہیں۔ جس کی غلطی ہے اسے برا بھلا کہیں، ملک کو کیوں کہتے ہیں؟
 
بالکل درست فرمایا۔۔۔
 
منصور بھائی بجا فرمایا۔ مگر ملک خؤد سے تو کچھ نہیں ہے نا، لوگوں سے ہی ملک ہے۔ جیسے لوگ ہوں گے ویسے ہی حکمران ہوں گے اور ویسا ہی ملک۔ ملک کا امیج کون بناتا ہے؟ ہم لوگ ہی تو ہیں۔ جس جگہ لوگ نہیں بستے وہ ملک نہیں ہوتا صرف قطعہ ارضی ہوتا ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
امین بھائی، بہت ہی دلسوز واقعہ ہے۔ خدا خیر کرے۔ امید ہے اس ملک کی فضا بھی بہت جلد ایسی ہو جائے کہ جن لوگوں کا ملک سے یقین اٹھتا جا رہا ہے، ان کا بھی یقین بحال ہو جائے۔
 
اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر میں ایک 22 سالہ لڑکا آگ کے خوف سے 7 منٹ تک آٹھویں منزل پر لٹکا رہا اور گر کر شہید ہوگیا۔ یہ 7 منٹ 7 برسوں سے کم نہیں لگے ہونگے اسے۔ جان سولی پر ہو تو لمحہ لمحہ صدی کے برابر لگتا ہے۔

آج متعدد نیوز چینلز نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ لڑکا 15 منٹ تک کھڑکی سے لٹکا رہا۔آج ہی اس حوالے سے ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی سماعت کے لیے منظور کی گئی ہے جس میں فائر بریگیڈ سمیت دیگر اداروں کوفریق بنایا گیا ہے۔
حقیقت یہی ہے کہ اس واقعے کی ویڈیو دیکھ کر سخت صدمہ ہوا ہے 15 منٹ تک سب لوگ صرف آسمان کو ہی تکتے رہے ان تماش بینوں میں کوئی ایک آدمی کا بچہ نہ تھا جو عملا کچھ کرتا اس معصوم کے لیے؟
 
انتہائی افسوسناک ہے
یہ ملک انسانی جانوں کو کوئی اھمیت نہیں دیتا۔ انسانی فلاح کے کام پرائیوٹائز کردیے ہیں
بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے اداروں کو بھی پرائوٹائز کردیا ہے۔
فائر بریگیڈ میں تعیناتی اب سیاسی کارکنوں کو بھرتی اور نوازنےکے لیے ہوتی ہے
ہر عمارت خود غرضی کا منہ بولتا ثبوت ہے
ہر ایک ادارہ کرپٹ ہے
قوم میں گداگری عروج پرہے

یا اللہ اس قوم کو توبہ کی توفیق دے اور حکمرانی اسلام پسند فلاح پسند حکمرانوں کے ہاتھ میں
 
کیسے بے حس بنتے جا رہے ہیں ہم ۔۔۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کی یاد تازہ ہو گئی ۔۔جنھیں سر عام ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور ہماری بےحس قوم وہاں بھی انھیں بجائے بچانے کے ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔۔۔ اللہ سب کو ہدایت دے۔ بہت المناک حادثہ ہے ۔ اللہ مرحوم کو غریق رحمت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل ۔ آمین۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ تو پہلی سوچ تھی کہ زینب مارکیٹ سے اگر کپڑے لاکے ہی ڈال دیے جاتے تو ایک قیمتی جان بچ سکتی تھی
وہاں موجود تماشائیوں کو اس کا خیال نہیں آیا کیونکہ وہ ملک اور حکمرانوں کو کوسنے اور اس ملک کے نام کے ساتھ سابقے لاحقے
لگانے میں مصروف ہوں گے جوآسان ہے اورعمل کرنا مشکل ہے - اگر اپنے فرائض کا احساس ہو اور ہروقت حقوق نا ملنے کا رونا کچھ کم ہوجائے تو
سماجی فلاح اور ملکی ترقی کچھ مشکل نہیں
 
میں نے وڈیو دیکھی ہے۔ بے چارہ متوفی (یعنی وفات شدہ) زمین پر نہیں بلکہ ایک منزل اوپر موجود ایک اور پختہ شیڈ پر گرا تھا۔ یعنی اگر کپڑے وغیرہ ہی لا کر ڈال دیئے جاتے تو بھی کوئی فائدہ نہ ہوتا :(
 
جی قیصرانی بھائی ایسا ہی ہوا ہے لیکن وہاں موجود افراد کو اس کے بچانے کے لئے اپنا فرض تو ادا کرنا چاہئیے تھا جو نہیں کیا گیا۔ اگر متوفی شیڈ پر نہ گرتا تو زمیں پر گرتے وقت اگر کوئی بچاؤ کا بندو بست ہوتا تو شاید وہ بچ جاتا۔
 
محمد امین

لائبریرین
یہ تو پہلی سوچ تھی کہ زینب مارکیٹ سے اگر کپڑے لاکے ہی ڈال دیے جاتے تو ایک قیمتی جان بچ سکتی تھی
وہاں موجود تماشائیوں کو اس کا خیال نہیں آیا کیونکہ وہ ملک اور حکمرانوں کو کوسنے اور اس ملک کے نام کے ساتھ سابقے لاحقے
لگانے میں مصروف ہوں گے جوآسان ہے اورعمل کرنا مشکل ہے - اگر اپنے فرائض کا احساس ہو اور ہروقت حقوق نا ملنے کا رونا کچھ کم ہوجائے تو
سماجی فلاح اور ملکی ترقی کچھ مشکل نہیں

:) :) :) :) ۔۔۔۔کاش میں اس ہجوم میں ہوتا تو اس کے ساتھ ہی مرتا اگر اسے بچا نہ پاتا تو۔۔۔۔

سابقے لاحقے کی ایک اور کہانی سن لیجیے برادرِ محترم۔ آج سہراب گوٹھ پر فائرنگ ہورہی تھی جس کی وجہ سے دوسرے شہروں سے کراچی آنے والی سپر ہائی وے پر ٹریفک جیم تھا۔ وہیں رینجرز کی ایک گاڑی جس میں 6 -8 کڑیل جوان سوار تھے، کھڑی تھی اور وہ جاتے ہوئے ہچکچا رہے تھے۔ میں نے ان سے کہا دوسری سڑک سے ٹریفک نہیں آرہا وہاں سے کیوں نہیں چلے جاتے آپ لوگ فائرنگ کی جگہ پر؟ جواب ملا "ہمیں آپ کے مشورے کی ضرورت نہیں" ۔۔۔۔۔۔۔۔

سابقے لاحقے تو میں لگاؤں گا۔۔۔جب ملک میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بغیر وجہ مرتے رہیں گے اور مجھ جیسے بے غیرت کمینے دیکھ دیکھ کر جیتے رہیں گے۔۔۔۔
 
Top