فعال ارکان

زیک

مسافر
کچھ عرصہ پہلے شمشاد نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ محفل پر بہت سے رکن فعال نہیں ہیں۔ اس وقت تو میں نے کہہ دیا کہ فعال اور غیرفعال کا تناسب باقی فورمز جیسا ہی ہے۔ آج کچھ وقت ملا تو ایک اور فورم کے ارکان کی معلومات دیکھیں۔ یہ دوسرا فورم ہماری محفل سے کوئی دو سال پرانا ہے اور اسی وجہ سے بڑا بھی ہے۔ اس کے ارکان کی تعداد ہمارے سے پانچ گنا سے بھی زیادہ ہے اور وہاں پوسٹس کی تعداد محفل سے چھ گنا ہے۔

ذیل کے جدول میں ان ارکان کی کل ارکان کی نسبت percentage بتائی گئی ہے جنہوں نے ایک خاص تعداد (1000، 100، 10، 2، 1) یا اس سے زیادہ پوسٹس کی ہیں۔

[html:e10c819497]
<table>
<tr>
<td> ارکان کا تناسب </td>
<td> محفل </td>
<td> دوسرا فورم </td>
</tr>
<tr>
<td> 1000 پوسٹس </td>
<td> 1.66% </td>
<td> 1.74% </td>
</tr>
<tr>
<td> 100 پوسٹس </td>
<td> 6.6% </td>
<td> 4.2% </td>
</tr>
<tr>
<td> 10 پوسٹس </td>
<td> 17% </td>
<td> 12% </td>
</tr>
<tr>
<td> 2 پوسٹس </td>
<td> 28% </td>
<td> 24% </td>
</tr>
<tr>
<td> 1 پوسٹ </td>
<td> 35% </td>
<td> 31% </td>
</tr>
</table>
[/html:e10c819497]
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ زکریا بھائی آپ کے اس comparison کا۔

ہماری محفل ہر لحاظ سے اچھی ہے، اراکینِ محفل بہت اچھے ہیں۔ لیکن پتہ نہیں کیوں مجھے ایسا لگتا ہے کہ ابھی بھی فعال اراکین کی تعداد کم ہے۔ ذرا گہما گہمی ہونی چاہیے۔
 

زیک

مسافر
ترقی اور بہتری کی تو ابھی بہت گنجائش ہے۔ آخر 482 ارکان میں سے 152 ایسے ہیں جنہوں نے ایک دفعہ بھی لاگ‌ان نہیں کیا۔ ان میں سے کافی نئے نئے رجسٹر ہوئے ہیں مگر پھر بھی میں یہ جاننا چاہوں گا کہ ان لوگوں کو لاگ‌ان کرنے یا اردو لکھنے میں کوئی مسئلہ آڑے تھا یا کیا کوئی اور وجہ ہے۔
 

فریب

محفلین
زکریا بھائی ایسے اراکین کو جو رجسٹرڈ تو ہوئے ہیں مگر ایک بار بھی لاگ ان نہیں ہوئے اردو ویب کی طرف سے ای میل ضرور لکھنی چاہیے
 

شمشاد

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ جو اراکینِ محفل کم کم خطوط لکھتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں پوسٹنگ کرنے پر اکسایا جائے۔
 
فریب نے کہا:
زکریا بھائی ایسے اراکین کو جو رجسٹرڈ تو ہوئے ہیں مگر ایک بار بھی لاگ ان نہیں ہوئے اردو ویب کی طرف سے ای میل ضرور لکھنی چاہیے

میں فریب کی بات سے متفق ہوں کہ ہمیں ایسے اراکین کو میل کرنی چاہیے اور میل میں محفل کی چیدہ چیدہ خصوصیات کو دلکش انداز میں اجاگر کرنا چاہیے تاکہ انہیں احساس ہو کہ محفل میں کیا کیا گوہر چھپے ہوئے ہیں۔

دوسری بات محفل پر اردو لکھنا اور پڑھنا آسان بنانے کے لیے واضح ہدایت پہلے صٍحہ پر اور جگہ جگہ ہونی چاہیے تاکہ نئے آنے والے فورا سیکھ سکیں اور دلچسپی برقرار رکھ سکیں۔
 
Top